14 August
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ثمینہ بیگ

ثمینہ بیگ

پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ 19 ستمبر 1990ء کو پیدا ہوئیں۔ وہ ہنزہ کی رہنے والی ہیں۔ انھیں دنیا کی سات بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے، جس میں ماونٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔ انھوں نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا کارنامہ 19 مئی 2013ء کو انجام دیا تھا۔وہ اس چوٹی پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی شہری تھیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP