1917-11-01
12627 Views
مولوی محمد اسماعیل میرٹھی
٭یکم نومبر 1917ء اردو میں بچوں کے سب سے بڑے ادیب اور شاعر مولوی محمد اسماعیل میرٹھی کی تاریخ وفات ہے۔ وہ 12 نومبر 1844ء کو ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بچوں کے لیے اردو میں بہت سی درسی کتابیں تحریر کیں۔ ان درسی کتب کے زیادہ تر مضامین، نظمیں،...
1896-11-04
9113 Views
حکیم احمد شجاع
٭ اردو کے مشہور انشا پرداز‘ ڈرامہ نگار‘ افسانہ نگار اور شاعر حکیم احمد شجاع کی تاریخ پیدائش 4 نومبر1896 ء ہے۔
حکیم احمد شجاع نے لاہور سے میٹرک کرنے کے بعد ایم اے او کالج علی گڑھ سے ایف اے اور پھر میرٹھ کالج سے بی اے کیا اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوگئے۔ 1920ء...
1949-11-09
6199 Views
ثروت حسین
٭9نومبر 1949ء اردو کے ایک معروف شاعر ثروت حسین کی تاریخ پیدائش ہے۔ وہ ایک خوش گو شاعر تھے اور اپنا ایک جداگانہ اسلوب رکھتے تھے۔ ان کا پہلا مجموعہ آدھے سیارے پر 1989ء میں شائع ہوا تھا جس کی ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ہوئی تھی۔ ان کا دوسرا مجموعہ کلام خاک دان ان کی وفات کے...
1923-11-12
6427 Views
احمد راہی
٭12 نومبر 1923ء پنجابی کے نامور شاعر اور فلمی نغمہ نگار احمد راہی کی تاریخ پیدائش ہے۔احمد راہی کا اصل نام غلام احمد تھا اور وہ امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔
1946ء میں ان کی ایک اردو نظم آخری ملاقات افکار میں شائع ہوئی جو ان کی پہچان بن گئی۔ اس کے بعد ان کا کلام برصغیر کے...
1971-11-16
6007 Views
مولانا غلام رسول مہر
٭16 نومبر 1971ء کو اردو کے بلند پایہ ادیب‘ صاحب طرز انشا پرداز‘ عظیم صحافی‘ صاحب فکر مورخ اور صاحب نظر نقاد مولانا غلام رسول مہر لاہور میں وفات پاگئے۔
مولانا غلام رسول مہر 15 اپریل 1895ء کو جالندھر کے ایک گائوں پھول پور میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے...
1976-11-17
6462 Views
سید وقار عظیم
٭17 نومبر 1976ء کو اردو کے معروف ادیب، نقاد،مترجم، محقق اور ماہر تعلیم پروفیسر سید وقار عظیم وفات پاگئے۔
سید وقار عظیم 15 اگست 1910ء کو الٰہ آباد (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ الٰہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ٹی کیا۔ الٰہ آباد...
1917-11-18
6844 Views
علامہ شبلی نعمانی
٭18 نومبر 1914ء کو اردو زبان کو علمی سرمائے سے مالا مال کرنے والے نامور ادیب علامہ شبلی نعمانی کا انتقال ہوگیا۔
علامہ شبلی نعمانی کا اصل نام محمد شبلی تھا تاہم حضرت امام ابو حنیفہ کے اصل نام نعمان بن ثابت کی نسبت سے انہوں نے اپنا نام شبلی نعمانی رکھ لیا تھا۔...
1916-11-20
4404 Views
احمد ندیم قاسمی
٭20 نومبر 1916ء پاکستان کے نامور افسانہ نگار‘ شاعر‘ ناقد‘ کالم نگار‘ محقق‘ مترجم اور صحافی جناب احمد ندیم قاسمی کی تاریخ پیدائش ہے۔
جناب احمد ندیم قاسمی کا اصل نام احمد شاہ تھا اور وہ کو انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے تھے۔ جناب احمد ندیم قاسمی ایک...
1966-11-12
6322 Views
شکیب جلالی
٭12 نومبر 1966ء کو اس خبر نے کہ اردو کے صاحب اسلوب شاعر شکیب جلالی نے سرگودھا میں ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی ہے، پوری ادبی دنیا کو سوگوار کردیا۔
شکیب جلالی کا اصل نام سید حسن رضوی تھا اور وہ یکم اکتوبر 1934ء کوعلی گڑھ کے قریب ایک قصبے جلالی میں پیدا ہوئے تھے۔ 1950ء میں...
1957-08-10
5652 Views
عقیل عباس جعفری
پاکستان کے معروف ادیب، شاعر، محقق، دانشور، مورخ، پاکستان کرونیکلز کے مصنف عقیل عباس جعفری 10 اگست 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
عقیل عباس جعفری کا نام تحقیق کے شعبے میں نیا نہیں۔ انہوں نے ابتدا معلومات عامہ کے شعبے سے کی اور اس حوالے سے کئی کتابیں تحریر کیں جن...
1980-11-21
4710 Views
اطہر نفیس
٭21 نومبر 1980ء کو اردو کے ایک معروف اور معتبر غزل گو شاعر جناب اطہر نفیس کراچی میں وفات پاگئے۔
اطہرنفیس کا اصل نام کنور اطہر علی خان تھا۔ وہ 1933ء میں جگنیر ضلع علی گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ جناب اطہر نفیس نے ابتدائی تعلیم مسلم یونیورسٹی اسکول علی گڑھ سے حاصل کی اور پھر...
1952-11-24
3439 Views
پروین شاکر
٭پروین شاکر 24 نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1977ء میں ان کا پہلا مجموعہ کلام خوشبو شائع ہوا۔ اس مجموعہ کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی اور پروین شاکر کا شمار اردو کے صف اول کے شعرامیں ہونے لگا۔ خوشبو کے بعد پروین شاکر کے کلام کے کئی اور مجموعے صد برگ، خود کلامی...
1999-11-25
4070 Views
ڈاکٹرتنویر عباسی
٭25 نومبر 1999ء کو سندھ زبان کے نامور شاعر، ادیب، محقق اور ڈرامہ نگار ڈاکٹر تنویر عباسی اسلام آباد وفات پاگئے۔
ڈاکٹر تنویر عباسی کا اصل نام نورالنبی تھا اور وہ7 اکتوبر 1934ء کو گوٹھ سوبھوڈیرو ضلع خیرپور میرس میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں رگوں تھیوں رباب،...
1916-11-25
2692 Views
لطف اللہ خاں
٭25 نومبر 1916ء پاکستان کے ممتاز ادیب اور مختلف مشاہیر کی آوازوں کے سب سے بڑے خزانے کے مالک لطف اللہ خاں کی تاریخ پیدائش ہے۔
یہ 29جون 1951ء کا قصہ ہے جب کراچی کی ایک تشہیری ادارے کے مالک جناب لطف اللہ خاں کو ان کے ایک کلائنٹ یونس علی محمد سیٹھ نے ایک ایسی...
1956-11-27
6723 Views
مولانا ظفر علی خان
٭27 نومبر 1956ء کو مولانا ظفر علی خان نے وفات پائی۔
مولانا ظفر علی خان 1873ء میں ضلع سیالکوٹ کے ایک چھوٹے سے گائوں کوٹ میرتھ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے علی گڑھ سے گریجویشن کیا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب علی گڑھ اہل علم سے بھرا ہوا تھا۔ سرسید، شبلی، حالی سبھی اس سے...
1928-11-28
4566 Views
بانو قدسیہ
٭28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش ہے۔
1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی...
1984-12-03
3526 Views
استاد دامن
٭3 دسمبر 1984ء کو پنجابی زبان کے معروف عوامی شاعر استاد دامن لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور ہی میں مادھولال حسین کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہوئے۔
استاد دامن کا اصل نام چراغ دین تھا وہ یکم جنوری 1910ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ استاد دامن کے والد خیاطی کی پیشے سے...
1928-12-04
4638 Views
انور سدید
٭4 دسمبر 1928ء کو اردو کے مشہور ادیب، نقاد اور محقق جناب انور سدید پیدا ہوئے ۔
انہوں نے سول انجینئرنگ میں تعلیم کے حصول کے بعد اردو ادبیات میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں اردو ادب کی تحریکیں، اردو ادب میں سفر نامہ،پاکستان...
1720-12-05
4405 Views
مرزا عبدالقادر بیدل
٭5 دسمبر1720ء مطابق 4 صفر1133 ہجری فارسی کے عظیم شاعر ابوالمعانی مرزا عبدالقادر بیدل کی تاریخ وفات ہے۔
مرزا عبدالقادر بیدل 1644ء میں عظیم آباد پٹنہ میں پیدا ہوئے اور عمر کا بیشتر حصہ وہیں بسر کیا۔ تصوف سے بڑی رغبت تھی۔ سلوک و معرفت کے سلسلے میں جن شخصیات سے...
1958-12-05
2763 Views
پطرس بخاری
٭5 دسمبر 1958ء کو اردو کے نامور ادیب‘ برصغیر کے صف اول کے براڈ کاسٹر، ماہر تعلیم اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری اور ناظم محکمہ اطلاعات احمد شاہ بخاری پطرس نے نیویارک میں وفات پائی اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔
احمد شاہ بخاری یکم اکتوبر 1898ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔...
1929-12-06
2982 Views
مظفر علی سید کی پیدائش
٭6 دسمبر 1929ء اردو کے معروف نقاد، محقق اور مترجم مظفر علی سید کی تاریخ پیدائش ہے۔
مظفر علی سید امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں تنقید کی آزادی اور تراجم میں فکشن، فن اور فلسفہ اور پاک فضائیہ کی تاریخ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشفق...
1994-12-12
3081 Views
احمد دائود
٭12 دسمبر 1994ء کو اردو کے ممتاز ادیب احمد دائود راولپنڈی میں وفات پاگئے اور قبرستان موہن پورہ، کشمیر بازار، راولپنڈی میں آسودۂ خاک ہوئے۔
احمد دائود یکم جون 1948ء کو راولپنڈی میں ہی پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار اردو کے جدید افسانہ و ناول نگاروں میں ہوتا تھا۔ ان کی...
1994-12-12
3100 Views
ظہیر کاشمیری
٭12 دسمبر 1994ء کو اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب ظہیر کاشمیری لاہور میں وفات پاگئے اور میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
ظہیر کاشمیری کا اصل نام غلام دستگیر تھا اور وہ 21 اگست 1919ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے۔ ان کے...
1960-12-13
3841 Views
خیر محمد نظامانی
٭ 13 دسمبر 1960ء کو سندھ کے ممتاز ادیب، صحافی اور تحریک خلافت، خاکسار تحریک اور تحریک پاکستان کے کارکن خیر محمد نظامانی کا انتقال بدین میں ہوا-
خیر محمد نظامانی 1908ء میں ضلع حیدرآباد کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ 14 سال کی عمر میں انہوں نے سیاسی اور سماجی...
2006-12-18
3562 Views
شوکت صدیقی کی وفات
٭18 دسمبر 2006ء کواردو کے نامور ترقی پسند ادیب، ناول و افسانہ نگار، صحافی اور کالم نویس شوکت صدیقی کراچی میں وفات پاگئے۔
شوکت صدیقی 20 مارچ 1923ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ان کا سب سے معرکہ آرا ناول خدا کی بستی کو سمجھا جاتا ہے۔ اس ناول کو 1960ء میں پہلا آدم جی...
1998-12-19
4182 Views
ڈاکٹرعبادت بریلوی
٭19 دسمبر 1998ء کو اردو زبان و ادب کے ممتاز استاد، محقق، نقاد اور مصنف ڈاکٹر عبادت بریلوی لاہور میں وفات پاگئے۔
ڈاکٹر عبادت بریلوی کا اصل نام عبادت یار خان تھا اور وہ 14 اگست 1920ء کو بریلی (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ 1942ء میں انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے اور...
1982-12-21
4706 Views
حفیظ جالندھری
٭ 21 دسمبر 1982ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری وفات پاگئے۔
حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900ء کو پنجاب کے مشہور شہر جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔
حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ...
1797-12-27
7009 Views
مرزا اسد اللہ غالب
٭27 دسمبر 1797ء اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ غالب کی تاریخ پیدائش ہے۔
مرزا غالب آگرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ آبائو اجداد کا پیشہ تیغ زنی اور سپہ گری تھا۔ انہوں نے اپنا پیشہ انشاء پردازی اور شعر و شاعری کو بنایا اور ساری عمر اسی شغل میں گزار دی۔
13 برس کی عمر میں،...
2006-12-26
4539 Views
منیر نیازی
٭26 دسمبر 2006ء کواردو اور پنجابی کے صف اوّل کے شاعر منیر نیازی لاہور میں وفات پاگئے۔
منیر نیازی 9 اپریل 1923ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو کے 13 اور پنجابی کے 3 شعری مجموعے یادگار چھوڑے جن میں اس بے وفا کا شہر‘ تیز ہوا اور تنہا...
1928-12-31
5049 Views
کرنل (ر) غلام سرور
٭ پاکستان کے ممتاز دانشور، کالم نگار، دفاعی تجزیہ نگار اور ادیب کرنل (ر) غلام سرور 31دسمبر1928ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ وہ انگریزی، اردو اور علوم اسلامی میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے پاک فوج کی...