1980-03-23
6098 Views
عظمیٰ گیلانی پاکستان کی مشہور اداکارہ عظمیٰ گیلانی کا تعلق دہلی کے ایک ذی علم گھرانے سے ہے تاہم ان کی پیدائش میرٹھ کی ہے۔ عظمیٰ گیلانی کی فنی زندگی کا آغاز اشفاق احمد کی سیریز قلعہ کہانی کے کھیل ’’پاداش‘‘ سے ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور...
1981-08-14
3195 Views
روحی بانو پاکستان کی نامور اداکارہ روحی بانو 10 اگست 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ نامور طبلہ نواز اللہ رکھا خان کی بیٹی اور ذاکر حسین کی سوتیلی بہن ہیں۔ کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرکے ناظرین کے دل جیتنے والی روحی بانو...
1983-08-14
4288 Views
عرش منیر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور صداکارہ اور اداکارہ عرش منیر کا تعلق لکھنؤ سے تھا۔ ان کے شوہر شوکت تھانوی اردو کے معروف ادیب تھے اور آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ تھے۔ انہی کی تحریک پر عرش منیر نے آل انڈیا ریڈیو سے صداکاری کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے...
1984-08-14
3724 Views
بیگم خورشید مرزا پاکستان ٹیلی وژن کی ممتاز فنکارہ (اور بھارت کی سابق فلمی اداکارہ) بیگم خورشید مرزا 4 مارچ 1918ء کو پیدا ہوئی تھیں ان کا اصل نام خورشید جہاں تھا اور ان کا تعلق علی گڑھ کے ایک ممتاز گھرانے سے تھا۔ ان کے والد شیخ عبداللہ نے علی گڑھ میں مسلم گرلز کالج کی بنیاد رکھی...
1986-08-14
3221 Views
صبیحہ خانم پاکستان کی نامور فلمی اداکارہ صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم ہے اور وہ 16 اکتوبر1936ء کو گجرات میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا نام محمد علی ماہیا تھا جن کا تعلق دہلی سے تھا۔ والدہ اقبال بیگم (بالو) امرتسر سے تھیں۔ 1948ء میں سیالکوٹ میں ایک ثقافتی وفد نے ایک سینما کا...
1989-08-14
2797 Views
بشریٰ انصاری ٹیلی وژن کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری 15 مئی 1954ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ معروف صحافی، دانشور اور فلم ڈائریکٹر احمد بشیر کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور کے لیڈی گریفن اسکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی اور بعد...
1989-08-14
3903 Views
مسرت نذیر پاکستان کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ مسرت نذیر 13اکتوبر 1940ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے انٹر میڈیٹ کا امتحان کینئرڈ کالج سے پاس کیا۔ مسرت نذیر نے موسیقی میں گہری دلچسپی ہونے کے باعث سب سے پہلے ریڈیو پاکستان کے لیے گانا شروع کیا تھا۔ اسی دوران ہدایت کار انور...
1994-08-14
3152 Views
ناہید صدیقی پاکستان کی نامور کتھک رقاصہ ناہید صدیقی 1949میں پیدا ہوئیں۔ مشہور اداکارہ طلعت صدیقی کی صاحبزادی اور عارفہ صدیقی کی بڑی بہن ہیں۔ لاہور کالج آف ہوم اکنامکس سے گریجویشن کیا اور مہاراج غلام حسین کتھک اور پنڈت برجو مہاراج سے کلاسیکی رقص کی تربیت حاصل کرنے کے بعد پی...
1995-08-14
8110 Views
خورشید شاہد پاکستان کی معروف فن کارہ خورشید شاہد نے اہنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا تھا۔ فنی زندگی کا آغاز مغنیہ کے طور پر کیا، روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد و تحسین وصول کی۔ بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر...
2005-08-14
10938 Views
نیر کمال پاکستان ٹیلی وژن کی معروف فن کارہ نیر کمال 3 دسمبر 1944ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے ابتدائی زمانے میں اداکاری سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ ایک خط تھا جو 28 نومبر 1964ء کو لاہور مرکز سے نشر ہوا تھا۔ وہ انیس سو نوے کی دہائی...
2011-08-14
1561 Views
اداکارہ میرا پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرا کا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے اور وہ 12 مئی 1977ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ میرا کی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے ہوا لیکن بہت جلد وہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے لگیں۔ میرا کی پہلی فلم کانٹا 1995ء میں ریلیز ہوئی تاہم ان کی شہرت کا آغاز ...
2011-08-14
3295 Views
صبا حمید پاکستان کی معروف اداکارہ صبا حمید معروف ادیب حمید اختر کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 21 جون 1957ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ پہلے صبا پرویز کے نام سے ڈراموں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی برات، ٹاکے کی آئے گی برات، آذر کی آئے گی برات، میں...
2011-08-14
4552 Views
ساحرہ کاظمی پاکستان کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائرکٹر ساحرہ کاظمی ماضی کے معروف اداکار شیام کی بیٹی اور پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار راحت کاظمی کی بیوی ہیں۔ انھوں نے ستر کی دہائی میں پی ٹی وی کے راولپنڈی مرکز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور چند مشہور ٹی وی...
2010-08-14
2650 Views
ثمینہ احمد پاکستان کی نامور اداکارہ اداکارہ ثمینہ احمد 11 فروری 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے معروف ڈرامہ سیریلز اور سیریز میں الف نون، اکڑ بکڑ، ٹال مٹول،سچ گپ اور فیملی فرنٹ شامل ہیں۔" ثمینہ احمد پروڈکشنز "کے نام سے ڈرامے بھی بناتی ہیں۔ ان کے فن کے اعتراف میں...
UP