2009-12-03
2755 Views
غلام رسول
٭3 دسمبر 2009ء کو پاکستان کے نامور مصور غلام رسول اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
غلام رسول 20 نومبر 1942ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ 1964ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فنون لطیفہ سے ایم اے کیا اور پھر اسی شعبے میں تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔ 1972ء میں انہوں نے انی...
1978-12-09
3669 Views
حاجی محمد شریف
٭9 دسمبر 1978ء کو پاکستان کے نامور مصور حاجی محمد شریف لاہور میں انتقال کرگئے اور لاہور ہی میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
حاجی محمد شریف 1889ء میں ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے دادا اور والد دونوں ریاست پٹیالہ کے درباری مصور تھے۔ حاجی محمد...
2000-01-05
3751 Views
بشیر مرزا
٭5 جنوری 2000ء کو پاکستان کے نامور مصور بشیر مرزا کراچی میں وفات پاگئے اور ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
بشیر مرزا8جون 1941ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں سکونت پذیر ہوئے۔ 1958ء میں انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں...
2004-01-10
4718 Views
عسکری میاں ایرانی
٭10 جنوری 2004ء کو پاکستان کے نامور مصور عسکری میاں ایرانی لاہور میں وفات پاگئے۔
عسکری میاں ایرانی کا اصل نام عسکری میاں زیدی تھا اور وہ 30جنوری 1940ء کو سہارنپور میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں رائل پارک کے علاقے میں اقامت اختیار کی...
1975-01-17
3679 Views
عبدالرحمن چغتائی
٭17 جنوری 1975ء کو پاکستان کے عظیم مصور‘ جناب عبدالرحمن چغتائی لاہور میں وفات پا گئے۔
جناب عبدالرحمن چغتائی 21 ستمبر 1897ء کو لاہور ہی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق عہد شاہ جہانی کے مشہور معمار احمد معمار کے خاندان سے تھے جنہوں نے تاج محل آگرہ‘ جامع مسجد...
1979-01-23
6750 Views
ایم ایم شریف
٭23 جنوری 1979ء کو صوبہ سرحد کے نامور خطاط، نقاش اور مصور جناب ایم ایم شریف نے پشاور میں وفات پائی اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔
ایم ایم شریف کا تعلق گوجرانوالہ کے ایک خطاط گھرانے سے تھا۔ وہ نامور خطاط احمد علی منہاس کے بھتیجے تھے۔وہ 1901ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے...
1975-01-27
4479 Views
شاکر علی
٭27 جنوری 1975ء کو پاکستان میں تجریدی مصوری کے بانی اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے سابق پرنسپل جناب شاکر علی انتقال کرگئے۔
شاکر علی 6 مارچ 1914ء کو رام پور میں پیدا ہوئے تھے۔ مصوری کی ابتدائی تعلیم جے جے اسکول آف آرٹس بمبئی سے حاصل کرنے کے بعد وہ انگلستان چلے گئے جہاں...
1977-03-11
8000 Views
محمد یوسف دہلوی
٭ پاکستان کے معروف خطاط محمد یوسف دہلوی 4 ستمبر 1894ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد منشی محمد الدین جنڈیالوی بھی اپنے زمانے کے معروف خطاط تھے۔ انہیں 1932ء میں غلاف کعبہ کی خطاطی کا شرف حاصل ہوا تھا تاہم یوسف دہلوی نے اپنے والد کی تقلید کرنے کی بجائے عہد...
1980-04-20
3143 Views
استاد شجاع اللہ
٭20 اپریل 1980ء کو پاکستان کے مشہور مصور استاد شجاع اللہ لاہور میں وفات پاگئے۔
استاد شجاع اللہ 1912ء میں الور میں پیدا ہوئے تھے جہاں ان کے بزرگ دہلی سے آکر آباد ہوئے تھے۔ استاد شجاع اللہ کے والد بھی ایک اچھے مصور تھے جنہوں نے شجاع اللہ کو منی ایچر پینٹنگ بنانے کے...
2004-05-30
3356 Views
خورشید عالم خورشید رقم
٭30 مئی 2004ء کو پاکستان کے نامور خطاط صوفی خورشید عالم خورشید رقم لاہور میں وفات پاگئے اور لاہور ہی میں آسودۂ خاک ہوئے۔
خورشید عالم 1923ء میں کپور تھلہ بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد رحمت علی خود بھی ایک اچھے خطاط تھے اور لاہور کے ناشرین کپور تھلہ...
1926-07-07
2977 Views
احمد پرویز
٭7جولائی 1926ء پاکستان کے نامور مصور احمد پرویز کی تاریخ پیدائش ہے۔
احمد پرویز 7جولائی 1926ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی تعلیم سینٹ جوزف کالج، بارہ مولا اور گورڈن کالج راولپنڈی میں حاصل کی۔ 1952ء میں ان کی مصوری کی پہلی نمائش پنجاب یونیورسٹی لاہور کے...
1994-07-20
4726 Views
لیلیٰ شہزادہ
٭20جولائی 1994ء کو پاکستان کی نامور مصورہ لیلیٰ شہزادہ اسلام آباد میں وفات پاگئیں۔
لیلیٰ شہزادہ 1925ء میں انگلستان میں لٹل ہیمپٹن کے مقام پر پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے ڈرائنگ سوسائٹی لندن سے مصوری کی تعلیم حاصل کی۔ 1958ء سے 1960ء کے دوران انہیں مشہور مصور اے ایس ناگی سے...
2006-09-01
3231 Views
احمد سعید ناگی
٭یکم ستمبر 2006ء کو پاکستان کے نامور مصور احمد سعید ناگی کراچی میں وفات پاگئے۔
احمد سعید ناگی 2 فروری 1916ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے امرتسر، لاہور، دہلی اور پیرس میں تعلیم پائی۔ 1944ء میں انہیں قائداعظم کو روبرو بٹھا کر ان کا پورٹریٹ بنانے کا اعزاز...
1986-09-13
4329 Views
حافظ یوسف سدیدی
٭13 ستمبر 1986ء کو پاکستان کے نامور خطاط زرتاج رقم حافظ محمد یوسف سدیدی وفات پاگئے۔
حافظ محمد یوسف سدیدی کا تعلق چکوال ضلع جہلم کے ایک گائوں بھون سے تھا۔ جہاں وہ 1927ء میں پیدا ہوئے۔ چونکہ ان کا تعلق ایک دینی گھرانے سے تھا لہٰذا انہوں نے ابتدائی عمر میں ہی قرآن...
1922-08-28
5140 Views
آذرذوبی
٭پاکستان کے نامور مصور، مجسمہ ساز اور درون خانہ آرائش کے ماہر آذرزوبی کا اصل نام عنایت اللہ تھا اور وہ 28 اگست 1922ء کو قصور میں پیدا ہوئے تھے۔
1943ء میں انہوں نے میو اسکول آف آرٹ لاہور سے مصوری کی تعلیم مکمل کی۔ 1950ء سے 1953ء کے دوران انہوں نے اسکالر شپ پراٹلی میں مصوری کی...
1897-09-21
3831 Views
عبدالرحمن چغتائی
٭21 ستمبر 1897ء پاکستان کے عظیم مصور‘ جناب عبدالرحمن چغتائی کی تاریخ پیدائش ہے۔
جناب عبدالرحمن چغتائی لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق عہد شاہ جہانی کے مشہور معمار احمد معمار کے خاندان سے تھے جنہوں نے تاج محل آگرہ‘ جامع مسجد دہلی اور لال قلعہ دہلی کے...
1978-10-18
4457 Views
استاد اللہ بخش
٭استاد اللہ بخش پاکستان کی مصوری کی تاریخ کا ایک معتبر اور محترم نام ہے۔ ان کا تعلق مصوری کے اس اسلوب سے تھا جس کی جڑیں ہماری اپنی مٹی سے پھوٹتی ہیں۔
استاد اللہ بخش 1895ء میں وزیر آباد کے مقام پر پیدا ہوئے۔ پانچ برس کی عمر میں وہ ماسٹر عبداللہ آرٹسٹ کے ہاں بورڈ...
1997-10-31
2979 Views
زبیدہ آغا
٭31 اکتوبر 1997ء کو پاکستان کی مشہور مصورہ زبیدہ آغا لاہور میں وفات پاگئیں۔
زبیدہ آغا کا شمار پاکستان میں تجریدی مصوری کی بانیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 1922ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1944ء میں کنیئرڈ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس وقت کے معروف مصور بی سی...
1894-09-04
8039 Views
محمد یوسف دہلوی
٭ پاکستان کے معروف خطاط محمد یوسف دہلوی 4 ستمبر 1894ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد منشی محمد الدین جنڈیالوی بھی اپنے زمانے کے معروف خطاط تھے۔ انہیں 1932ء میں غلاف کعبہ کی خطاطی کا شرف حاصل ہوا تھا تاہم یوسف دہلوی نے اپنے والد کی تقلید کرنے کی بجائے عہد...
2001-09-01
5148 Views
آذرذوبی
٭پاکستان کے نامور مصور، مجسمہ ساز اور درون خانہ آرائش کے ماہر آذرزوبی کا اصل نام عنایت اللہ تھا اور وہ 28 اگست 1922ء کو قصور میں پیدا ہوئے تھے۔
1943ء میں انہوں نے میو اسکول آف آرٹ لاہور سے مصوری کی تعلیم مکمل کی۔ 1950ء سے 1953ء کے دوران انہوں نے اسکالر شپ پراٹلی میں مصوری کی...