1968-03-23
3014 Views
عبدالرحمن چغتائی
جناب عبدالرحمن چغتائی 21 ستمبر 1897ء کو لاہور ہی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق عہد شاہ جہانی کے مشہور معمار احمد معمار کے خاندان سے تھا جنہوں نے تاج محل آگرہ‘ جامع مسجد دہلی اور لال قلعہ دہلی کے نقشے تیار کیے تھے۔
1914ء میں انہوں نے میو اسکول آف آرٹس لاہور سے...
1958-03-23
3272 Views
زین العابدین
پاکستان کے نامور مصور زین العابدین 29 دسمبر 1914ء کو میمن سنگھ میں پیدا ہوئے۔ 1943ء میں اُنھوں نے قحط بنگال کے موضوع پرپینٹنگز کی ایک سیریز بنائی جس نے انھیں بام عروج پر پہنچا دیا۔ قیام پاکستان کے بعد بھی انھوں نے مصوری کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان میں جدید مصوری...
1963-08-14
3144 Views
استاد اللہ بخش
استاد اللہ بخش پاکستان کی مصوری کی تاریخ کا ایک معتبر اور محترم نام ہے۔ ان کا تعلق مصوری کے اس اسلوب سے تھا جس کی جڑیں ہماری اپنی مٹی سے پھوٹتی ہیں۔
استاد اللہ بخش 1895ء میں وزیر آباد کے مقام پر پیدا ہوئے۔ پانچ برس کی عمر میں وہ ماسٹر عبداللہ آرٹسٹ کے ہاں بورڈ...
1962-03-23
2847 Views
صادقین
پاکستان کے نامور مصور صادقین کا پورا نام سید صادقین حسین نقوی تھا اور وہ 20جون 1930ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں آگرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ ہجرت کرکے پاکستان آئے جہاں انہوں نے بہت جلد اپنی منفرد مصوری اور خطاطی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ ان کی شہرت کا...
1966-08-14
2744 Views
شاکر علی
پاکستان میں تجریدی مصوری کے بانی اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے سابق پرنسپل شاکر علی 6 مارچ 1914ء کو رام پور میں پیدا ہوئے تھے۔ مصوری کی ابتدائی تعلیم جے جے اسکول آف آرٹس بمبئی سے حاصل کرنے کے بعد وہ انگلستان چلے گئے جہاں انہوں نے فن مصوری کا تین سالہ کورس مکمل...
1965-08-14
2598 Views
زبیدہ آغا
پاکستان کی مشہور مصورہ زبیدہ آغا کا شمار پاکستان میں تجریدی مصوری کی بانیوں میں ہوتا ہے۔ وہ 1922ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1944ء میں کنیئرڈ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس وقت کے معروف مصور بی سی سانیال کے اسٹوڈیو سے تصور کشی کا آغاز کیا۔ 1946ء میں انہیں...
1968-08-14
2221 Views
علی امام
پاکستان کے نامور مصورسید علی امام 1924ء میں نرسنگھ پور (سی پی) میں پیدا ہوئے تھے۔ 1949ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گریجویشن کیا۔ 1952ء میں انہوں نے راولپنڈی میں اپنا پہلا ون مین شو کیا اور 1956ء سے 1967ء تک لندن میں قیام کیا۔ 1967ء میں وہ سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف آرٹ کے...
1970-08-14
2598 Views
گل جی
پاکستان کے نامور مصور اور خطاط پشاور میں 25 اکتوبر 1926ء کو پیدا ہونے والے محمد اسماعیل گل جی ایک سول انجینئر، مصور ،خطاط اور مجسمہ ساز کے طور پر معروف ہیں۔ انھوں نے مصوری کا آغاز امریکہ میں بحثییت انجنیئر اپنی تعلیم کے حصول کے دوران کیا۔ یہ تعلیم انہوں نے کولمبیا ...
1967-08-14
2323 Views
حاجی محمد شریف
پاکستان کے نامور مصور حاجی محمد شریف 1889ء میں ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے دادا اور والد دونوں ریاست پٹیالہ کے درباری مصور تھے۔ حاجی محمد شریف نے مصوری کے اسرار و رموز اپنے والد بشارت اللہ خان کے ایک شاگرد لالہ شائورام اور استاد محمد حسین خان سے...
1978-08-14
2410 Views
احمد پرویز
پاکستان کے نامور مصور احمد پرویز 7جولائی 1926ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی تعلیم سینٹ جوزف کالج، بارہ مولا اور گورڈن کالج راولپنڈی میں حاصل کی۔ 1952ء میں ان کی مصوری کی پہلی نمائش پنجاب یونیورسٹی لاہور کے فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جسے...
1979-03-23
1866 Views
اینا مولکا احمد
پاکستان کی نامور مصورہ اینا مولکا احمد 13 اگست 1917ء کو لندن کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1935ء میں جب وہ رائل کالج آف آرٹس لندن کی طالبہ تھیں انہوں نے اسلام قبول کیا اور 1939ء میں اس کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے ہم جماعت شیخ احمد سے شادی...
1980-03-23
2440 Views
آذرزوبی
پاکستان کے نامور مصور، مجسمہ ساز اور درون خانہ آرائش کے ماہر جناب آذر زوبی کا اصل نام عنایت اللہ تھا اور وہ 28 اگست 1922ء کو قصور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1943ء میں انہوں نے میو اسکول آف آرٹ لاہور سے مصوری کی تعلیم مکمل کی۔ 1950ء سے 1953ء کے دوران انہوں نے اسکالر شپ پر اٹلی میں...
1980-08-14
2007 Views
خالد اقبال
پاکستان کے معروف لینڈ اسکیپ مصور خالد اقبال 23 جون 1929ء کوشملہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے دہرہ دون سے او لیولز کیا اور 1948ء میں پاکستان آگئے جہاں انھوں نے مشہور مصور شیخ احمد سے مصوری کی تعلیم حاصل کی۔ قیام لاہور کے دوران انھوں نے ایف سی کالج اور اورینٹل کالج سے...
1985-08-14
1774 Views
غلام رسول
پاکستان کے نامور مصور غلام رسول 20 نومبر 1942ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ 1964ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فنون لطیفہ سے ایم اے کیا اور پھر اسی شعبے میں تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔ 1972ء میں انہوں نے انی نوائس یونیورسٹی امریکا سے فائن آرٹس میں دوسرا ایم...
1985-08-14
3476 Views
سیدانور حسین نفیس الحسینی نفیس رقم
پاکستان کے نامور خطاط، عالم دین اور معروف روحانی شخصیت سید نفیس الحسینی کا اصل نام سید انور حسین تھا اور وہ 11 مارچ 1933ء کو ضلع سیالکوٹ موضع گھوڑیالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے اپنے والد سید محمد اشرف علی سید القلم اور حکیم سید نیک عالم سے...
1987-08-14
3109 Views
عبدالمجید دہلوی
پاکستان کے نامور خطاط عبدالمجید دہلوی 1925ء میں فیض آباد (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ دہلوی طرز نستعلیق کے عظیم خطاط محمد یوسف دہلوی کے قابل ترین شاگرد تھے اور خود بھی استاد کے درجے پر فائز تھے۔
وہ خط نسخ، خط ثلث، خط کوفی، خط گلزار اور خط غبار تمام خطوط پر عبور...
1988-08-14
2458 Views
رشید بٹ
پاکستان کے نامور خطاط رشید بٹ 1944 میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ خواجہ محمود اختر اور حافظ یوسف سدیدی سے خطاطی کی تربیت حاصل کی۔ 1961ء سے خطاطی کررہے ہیں۔ قرانی آیات اور احادیث نبوی پر مبنی ان کی خطاطی کے نمونے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ خود حکومت پاکستان بھی...
1989-08-14
2737 Views
جمیل نقش
پاکستان کے نامور مصور جمیل نقش 1938 ء میں کیرانہ میں پیدا ہوئے۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی جہاں انہوں نے استاد حاجی شریف سے منی ایچر مصوری کی تربیت لی۔ ان کی مصوری میں عورت اور کبوتر کا استعارہ بہت بھرپور طریقے سے سامنے آتا ہے۔ انہوں نے اسلامی خطاطی میں میں...
1990-08-14
2292 Views
احمد سعید ناگی
پاکستان کے نامور مصور احمد سعید ناگی 2 فروری 1916ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے امرتسر، لاہور، دہلی اور پیرس میں تعلیم پائی۔ 1944ء میں انہیں قائداعظم کو روبرو بٹھا کر ان کا پورٹریٹ بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ احمد سعید ناگی کی مصوری کی نمائش پیرس، لندن،...
1991-08-14
4466 Views
خورشید عالم گوہر رقم
پاکستان کے نامور خطاط خورشید عالم گوہر رقم 1956 میں ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے۔ استاد اسماعیل دہلوی اور حافظ یوسف سدیدی سے خطاطی کے رموز سیکھے۔ مشہور خطاط نفیس قلم نے انہیں گوہر رقم کا خطاب عطا کیا۔ خطاطی میں ان کا سب سے بڑا کارنامہ وہ قرآن پاک ہے جو فیصل...
1994-03-23
1719 Views
بشیر مرزا
پاکستان کے نامور مصور بشیر مرزا8 جون 1941ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں سکونت پذیر ہوئے۔ 1958ء میں انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں داخلہ لیا اور 1962ء میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ 1965ء میں انہوں نے کراچی میں نائیجیریا کے سفیر کی اقامت...
1994-08-14
3374 Views
شاہد جلال
پاکستان کے نامور مصور شاہد جلال 1948ء میں پیدا ہوئے۔ ایف سی اے انگلینڈ اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ لینڈ اسکیپ پینٹنگز کے لیے معروف ہیں اورلاہور کے باغات کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی سیریز گارڈنز آف لاہور کے خالق ہیں۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1994ء کو...
1995-08-14
2084 Views
کولن ڈیوڈ
پاکستان کے نامور مصورکولن ڈیوڈ 1937ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے مصوری کی تعلیم حاصل کی اور 1960ء کی دہائی میں اپنے کلاس فیلو صوفی وقار کے ساتھ پہلی بارمرتبہ اپنی مصوری کی نمائش کی۔ اس کے بعد وہ مصوری کی اعلیٰ تعلیم کے...
1996-08-14
1667 Views
اعجاز انور
پاکستان کے معروف مصور اعجاز انور 1946ء میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ نامور کارٹونسٹ انور ننھا کے صاحبزادے ہیں۔ 1967 میں انھوں نے ایم کیا اور بعد ازاں 1978 میں ترکی میں مسلمانوں کے فنون لطیفہ کے موضوع پر پی ایچ ڈی کیا۔ 1972ء سے اپنی ریٹائرمنٹ تک نیشنل کالج آف آرٹس لاہور...
1998-08-14
2075 Views
اقبال مہدی
پاکستان کے نامور مصور اقبال مہدی یکم اپریل 1946ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد 1962ء میں وہ کراچی آگئے جہاں انہیں ترقی پسند ادیبوں اور شاعروں کی صحبت میسر آئی۔ ابتدا میں وہ اپنے عزیز اور مشہور مصور صادقین کے انداز مصوری سے بہت متاثر تھے مگر پھر...
1998-08-14
2630 Views
سلیمہ ہاشمی
پاکستان کی ممتاز مصورہ، ماہر تعلیم اور فیض احمد فیض کی بڑی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی 1942ء میں نئی دہلی میں پیدا ہوئیں، لاہور میں پلی بڑھیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور باتھ اکیڈمی آف آرٹ، برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ مصوری اور تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں۔...
2004-08-14
1762 Views
اکرم دوست بلوچ
پاکستان کے ایک معروف مصور اکرم دوست بلوچ کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔ انھوں نے بلوچستان یونیورسٹی میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ قائم کیا۔ انھوں نے بلوچستان میں مصوری کے فروغ میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔ اکرم دوست بلوچ کا اسٹوڈیو کوئٹہ میں ہے اور وہ سیاسی اور سماجی...
2007-08-14
2661 Views
منصور راہی
پاکستان کے نامور مصور منصور راہی یکم جنوری 1939ء کو پیدا ہوئے۔ انھوںنے ڈھاکہ کے آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی اور پھر کراچی میں فنون لطیفہ کی تعلیم کے لیے کراچی اسکول آف آرٹس قائم کیا۔ ان کی شادی مشہور مصورہ ہاجرہ منصور سے ہوئی جو خود بھی اس کالج کی بنیاد رکھنے...
2007-08-14
1738 Views
ناہید رضا
پاکستان کی نامور مصورہ ناہید رضا دہلی میں پیدا ہوئی تھیں۔ 1970ء میں انھوں نے سینٹرل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس، کراچی فائن آرٹ میں ڈپلومہ لیا۔ بعد ازاں انھوں نے امریکا ڈیٹرائٹ یونیورسٹی سے مزید تعلیم حاصل کی۔ وہ کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سے بطور استاد اور...
2010-08-14
2065 Views
عبدالرحیم ناگوری
پاکستان کے معروف مصور اے آر (عبدالرحیم ) ناگوری 1939ء میں ریاست جوناگڑھ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ 1965ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فائن آرٹ میں ڈگری حاصل کی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے پہلے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس سے اور پھر...