1988-08-14
2479 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ رشید بٹ
رشید بٹ
پاکستان کے نامور خطاط رشید بٹ 1944 میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ خواجہ محمود اختر اور حافظ یوسف سدیدی سے خطاطی کی تربیت حاصل کی۔ 1961ء سے خطاطی کررہے ہیں۔ قرانی آیات اور احادیث نبوی پر مبنی ان کی خطاطی کے نمونے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ خود حکومت پاکستان بھی بیس سے زیادہ سربراہان مملکت کو رشید بٹ کے خطاطی کے نمونے تحفتاً پیش کرچکی ہے۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن اور بعض تعلیمی اداروں میں خطاطی سکھاتے بھی رہے ہیں اور خطاطی کے عالمی مقابلوں میں منصف کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
خطاطی کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔