1958-03-23
3352 Views
عبدالحفیظ کاردار
پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تین ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور پھر 1952ء سے 1958ء کے دوران انہوں نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جن میں چھ میچ جیتے، چھ ہارے اور گیارہ ٹیسٹ میچ...
1958-03-23
3173 Views
فضل محمود
معروف کرکٹر فضل محمود 18 فروری 1927ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن اور پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا۔ انہوں نے 1943ء سے کرکٹ کھیلنی شروع کی اور 1952ء میں بھارت کا دورہ کرنے والی پاکستان کی پہلی کرکٹ ٹیم کے رکن منتخب ہوئے۔...
1959-03-23
2463 Views
حنیف محمد
پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد 21 دسمبر 1934ء کوجونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پاکستان کی اس پہلی کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جس نے اکتوبر 1952ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ حنیف محمد 1969ء تک ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں فعال رہے اس دوران انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں...
1958-03-23
2719 Views
ہاشم خان
اسکواش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان 1914 ء میں پشاور کے نزدیک ایک گائوں نواکلی میں پیدا ہوئے۔
وہ پاکستان کی جانب سے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 1951ء سے 1958ء تک سات مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا اور ایک مرتبہ انہیں فائنل میں شکست...
1958-03-23
2974 Views
صوبیدار عبدالخالق
صوبیدار عبدالخالق 1931ء میں اٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں وہ پاکستانی فوج میں سپاہی کے طور پر شامل ہوئے۔ انھیں کھیلوں خصوصاً چھوٹی دوڑوں سے گہری دلچسپی تھی۔ اپنے ادارے کی سرپرستی کی وجہ سے وہ تھوڑے ہی عرصے میں نہایت اعلیٰ درجے کے اسپرنٹر بن گئے۔ انھوں نے...
1960-03-23
4426 Views
بروجن داس
بروجن داس پاکستان کے ایک نامور تیراک تھے۔ وہ 9 دسمبر 1927 ء کو مشرقی بنگال کے گاؤں بکرم پور میں پیدا ہوئے۔ بہت کم عمری سے ہی انہیں تیراکی کا شوق تھا۔ 1951 ء سے 1957 ء کے دوران انھوں نے پاکستان میں فری اسٹائل تیراکی کے مقابلوں میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔ 23 اگست 1958 ء کو انھوں...
1998-06-01
4431 Views
بروجن داس
بروجن داس پاکستان کے ایک نامور تیراک تھے۔ وہ 9 دسمبر 1927 ء کو مشرقی بنگال کے گاؤں بکرم پور میں پیدا ہوئے۔ بہت کم عمری سے ہی انہیں تیراکی کا شوق تھا۔ 1951 ء سے 1957 ء کے دوران انھوں نے پاکستان میں فری اسٹائل تیراکی کے مقابلوں میں کئی ریکارڈ قائم کیے۔ 23 اگست 1958 ء کو انھوں...
1960-03-23
2625 Views
روشن خان
اسکواش کے عظیم کھلاڑی روشن خان 1927ء کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1954ء اور 1955ء میں وہ برٹش اوپن کے سیمی فائنل تک اور 1956ء میں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے مگر وہاں اپنے ہم وطن ہاشم خان کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔ 1957ء میں ہاشم خان اور روشن خان برٹش اوپن کے فائنل میں ایک...
1960-03-23
2794 Views
عبدالحمید حمیدی
ہاکی کے مشہور کھلاڑی جنہوں نے 1956 ء کے میلبرن اولمپکس اور 1960ء کے روم اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم کی قیادت کی اور بالترتیب چاندی اور سونے کے تمغے حاصل کیے۔
عبدالحمید حمیدی 7 جنوری 1927ء کو پیدا ہوئے تھے۔ 23 مارچ 1960ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا...
1961-03-23
2333 Views
اعظم خان
اعظم خان، اسکواش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ابتدا میں ٹینس کھیلا کرتے تھے لیکن اسکواش کے میدان میں اپنے بڑے بھائی کی کامرانیاں دیکھ کر اسکواش کھیلنے لگے۔ مارچ 1954ء میں پہلی مرتبہ برٹش اوپن کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے لیکن ہاشم خان کے...
1962-03-23
2791 Views
بھولو پہلوان
پاکستان کے نامور پہلوان بھولو پہلوان 18 دسمبر1922ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔
بھولو پہلوان کا اصل نام منظور حسین تھا۔ ان کے والد امام بخش پہلوان اور چچا گاما پہلوان برصغیر کے نامور پہلوانوں میں شمار ہوتے تھے۔
1931ء میں ان کے والد نے انہیں تربیت کے لئے ان کے ماموں...
1962-03-23
3367 Views
نصیر بندہ
ہاکی کے مشہور کھلاڑی نصیر بندہ 15مئی 1932ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔
نصیر بندہ کا اصل نام نصیر احمد تھا۔ وہ لیفٹ اِن کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے۔ وہ انتہائی تیز رفتار کھلاڑی تھے اور اگر ایک مرتبہ وہ اپنے مخالف کھلاڑیوں کو ڈاج دے دیتے تو پھر انہیں پکڑنا محال...
1962-03-23
1671 Views
بریگیڈیرمسعود علی بیگ
پولو کے معروف کھلاڑی جو اپنی عرفیت ہسکی بیگ کے نام سے مشہور تھے۔ 1915 میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ یورپ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی بری فوج سے منسلک ہوگئے۔ ان کا پولو کھیلنے کا نداز مشہور برطانوی کھلاڑی ہیسکتھ...
1964-08-14
3401 Views
غلام رازق
پاکستان کے نامور ایتھلیٹ غلام رازق کا تعلق پاکستان کی بری فوج سے تھا۔ انہوں نے 1956 ء کے میلبرن اولمپکس سے 1966ء کے بنکاک کے ایشیائی کھیلوں تک مسلسل بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعہ طور پر 33 تمغے جیتے جو ایک ریکارڈ ہے۔ آج تک پاکستان کے کسی...
1963-08-14
1724 Views
مشتاق محمد
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرمشتاق محمد 22 نومبر 1943ء کو جونا گڑھ میں پیدا ہوئے۔ رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور لیگ بریک باولر تھے۔ 57 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 10 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 3643 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ 79 وکٹیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔ 14 اگست 1963ء کو...
1962-03-23
1663 Views
سعید احمد
پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد یکم اکتوبر 1937ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور رائٹ آرم آف بریک باولر تھے۔ 41 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 5 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 2991 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ 22 وکٹیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔ 23 مارچ 1962ء کو حکومت...
1967-08-14
3563 Views
اسلم پہلوان
پاکستان کے مشہور پہلوان امام بخش پہلوان کے فرزند اسلم پہلوان 1927ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے بڑے بھائی بھولو پہلوان کی طرح حمیدا رحمانی والا پہلوان کی شاگردی اختیار کی۔ بارہ سال کی عمر میں انھوں نے بالا پہلوان کو شکست دے کر اپنی فتوحات کا آغاز کیا۔...
1968-08-14
2831 Views
آصف اقبال
پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر آصف اقبال 6 جون 1943 ء کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے۔ رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور رائٹ آرم میڈیم باولر تھے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ مجموعی طور پر 48 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں 11 سنچریوں کی مدد سے 3575 رنز اسکور کیے۔ 10 ایک روزہ میچوں میں...
1968-08-14
1661 Views
امتیاز احمد
پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹرامتیاز احمد 5 جنوری 1928ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ مجموعی طور 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور تین سنچریوں کی مدد سے 2079 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز...
1969-08-14
1801 Views
پہلوان محمد بشیر
پاکستان کے مشہور پہلوان محمد بشیر نے 1960ء میں منعقد ہونے والے روم اولمپکس میں کشتی کے ویلٹر ویٹ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ اولمپک کھیلوں میں اب تک پاکستان کا واحد تمغہ ہے جو اس نے کشتی کے مقابلوں میں جیتا تھا۔ محمد بشیر اس...
1963-08-14
1731 Views
منظور حسین عاطف
ہاکی کے نامور کھلاڑی منظور حسین عاطف 4 نومبر 1928 ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ 1949 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد انھوں نے پاکستان کی بری افواج میں شمولیت اختیار کی۔ 1951 ء میں بری فوج کی ہاکی ٹیم میں شامل ہوئے اور 1952 ء میں ہیلسنکی اولمپکس میں...
1971-08-14
1668 Views
تنویر ڈار
پاکستان ہاکی کے مشہور کھلاڑی تنویر ڈار 4 جون 1937ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے بڑے بھائی منیر ڈار کو ہاکی کھیلتا دیکھ کر انہیں بھی ہاکی کھیلنے کا اشتیاق ہوا اور 1966ء میں منیر ڈار کی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی ہاکی ٹیم کے مستقل فل بیک بن گئے۔ انہوں...
1969-08-14
2001 Views
محمد اسد ملک
ہاکی کے معروف کھلاڑی محمد اسد ملک 30 اکتوبر 1941 ء کو پیدا ہوئے۔ تین اولمپکس (ٹوکیو، میکسیکو اور میونخ) میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغوں کے حقدار ٹہرے۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جن کی تصویر ڈاک ٹکٹوں کی زینت بنی ۔ حکومت پاکستان...
1970-08-14
1719 Views
ظہیرعباس
پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس 24 جولائی 1947ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ظہیر عباس پاکستان کے ان مایہ ناز بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جن کا ہر اسٹروک قابل دید ہوا کرتا تھا۔ وہ اپنے اسٹائل اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی بنا پر ایشائی بریڈمین اور رنز بنانے کی مشین...
1968-08-14
1744 Views
خالد محمود
ہاکی کے معروف کھلاڑی خالد محمود 1941 ء میں پیدا ہوئے۔ 1963 میں رائٹ ہاف کی پوزیشن پر پاکستان کی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ دو اولمپکس ( ٹوکیو اور میکسیکو) میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 1971ء میں پاکستان کی اس ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا جس نے اسپین میں منعقد...
1969-08-14
1722 Views
سعید انور
ہاکی کے معروف کھلاڑی سعید انور 14 اکتوبر 1943ء کوشیخو پورہ میں پیدا ہوئے۔ 1963 میں رائٹ ہاف کی پوزیشن پر پاکستان کی قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ تین اولمپکس ( ٹوکیو، میکسیکو اور میونخ) اور دو ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمئندگی کی۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1969ء...
1982-08-14
2004 Views
اشرف امان
پاکستان کے مشہور کوہ پیما اشرف امان 15 جنوری 1938 ء کو علی آباد (ہنزہ) میں پیدا ہوئے۔ این ای ڈی انجینیرنگ کالج، کراچی سے الیکٹریکل انجینیرنگ کے شعبے میں بیچلرز کیا۔ 9 اگست 1977ء کو دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو پر قدم رکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ...
1982-08-14
2013 Views
اصلاح الدین صدیقی
ہاکی کے مشہور پاکستانی کھلاڑی اصلاح الدین 10 جنوری 1948 ء کو ہندوستان کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ 1967ء میں بین الاقوامی ہاکی کے میدان میں قدم رکھا اور مسلسل بارہ سال تک 130 بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 117 گول اسکور کیے۔...
1982-08-14
1620 Views
جہانگیر خان
دنیائے اسکواش کے سب سے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان 10 دسمبر 1963ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد روشن خان خود بھی اسکواش کے معروف کھلاڑی تھے اور 1957ء میں برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت چکے تھے۔ روشن خان اپنے بڑے بیٹے طورسم خان کواسکواش کا عالمی چیمپئن بنانا چاہتے تھے...
1982-08-14
1601 Views
نذیرصابر
پاکستان کے مشہور کوہ پیما نذیر صابر ہنزہ کے ایک گاؤں رمینی میں 1955ء میں پیدا ہوئے۔
1974ء میں انھوں نے 7284 میٹر بلند پسو چوٹی سر کرکے اپنے کوہ پیمائی کے سفر کا آغاز کیا۔ 1981ء میں انھوں نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی۔ وہ اشرف امان کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے...