1969-08-14
2001 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد اسد ملک
محمد اسد ملک
ہاکی کے معروف کھلاڑی محمد اسد ملک 30 اکتوبر 1941 ء کو پیدا ہوئے۔ تین اولمپکس (ٹوکیو، میکسیکو اور میونخ) میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغوں کے حقدار ٹہرے۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جن کی تصویر ڈاک ٹکٹوں کی زینت بنی ۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1969ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔