1952-10-11
5024 Views
استاد جھنڈے خان برصغیر کے نامور موسیقار استاد جھنڈے خان 11 اکتوبر1952ء کو گوجرانوالہ میں وفات پا گئے۔ استاد جھنڈے خان کا اصل نام میاں غلام مصطفی تھا اور وہ 1866ء میں جموں کے ایک گائوں کوٹلی اوکھلاں میں پیدا ہوئے تھے۔ علم موسیقی کے حصول کے لیے انہوں نے ہندوستان کے طول و عرض میں...
1980-11-02
4546 Views
استاد حامد حسین خان ٭2 نومبر 1980ء کو پاکستان کے معروف سارنگی نواز استاد حامد حسین خان کراچی میں وفات پاگئے۔ استاد حامد حسین خان 1905ء کے لگ بھگ مراد آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے آبائو اجداد عرصہ دراز سے ریاست رام پور کے دربار سے وابستہ تھے اس لئے موسیقی کے حلقوں میں یہ خاندان...
1953-11-09
5128 Views
ماسٹر غلام حیدر ٭9 نومبر 1953ء کو پاکستان کے مشہور موسیقار ماسٹر غلام حیدر دنیا سے رخصت ہوئے۔ ماسٹر غلام حیدر 1906ء میں حیدرآباد (سندھ) میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا ہی سے انہیں ہارمونیم بجانے سے بڑی دلچسپی تھی۔ اسی دلچسپی کے باعث وہ لاہور کے ایک تھیٹر سے وابستہ ہوگئے۔ اس وابستگی کے...
1910-11-15
6101 Views
فیروز نظامی ٭15 نومبر پاکستان کے نامور موسیقار فیروز نظامی کی تاریخ پیدائش بھی ہے اور تاریخ وفات بھی۔ فیروز نظامی 15 نومبر 1910ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ان کا تعلق لاہور کے ایک فن کار گھرانے سے تھا۔ اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا ساتھ ساتھ ہی اپنے گھرانے کے مشہور استاد...
2004-11-19
3242 Views
استاد واحد حسین ٭19 نومبر 2004ء کو خورجہ گھرانے کے نامور موسیقار استاد واحد حسین خان صاحب وفات پاگئے۔ استاد واحد حسین خان صاحب 1923ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد استاد الطاف حسین خان صاحب نے، جو خود بھی اپنے زمانے کے مشہور موسیقار تھے، انہیں موسیقی کی اعلیٰ تربیت دی۔...
1980-11-10
5414 Views
مصری خان جمالی ٭10 نومبر 1980ء کو پاکستان کے نامور الغوزہ نواز مصری خان جمالی کراچی میں وفات پاگئے۔ مصری خان جمالی 1921ء میں روجھان جمالی، جیکب آباد (سندھ) میں پیدا ہوئے تھے بعدازاں وہ نواب شاہ آگئے جہاں انہوں نے آلات موسیقی بنانے کا کاروبار شروع کیا۔ نوجوانی ہی میں انہوں نے...
1981-11-23
3458 Views
استاد فتح علی خان ٭23 نومبر 1981ء کو پاکستان کے نامور ستار نواز، استاد فتح علی خان راولپنڈی میں وفات پاگئے۔ استاد فتح علی خان کا تعلق موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ وہ 1911ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے۔ 5 سال کی عمر میں انہوں نے ستار بجانا شروع کیا اور اپنے تایا، استاد محبوب علی خان...
1994-12-25
5267 Views
بابا جی اے چشتی ٭25 دسمبر 1994ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار بابا جی اے چشتی، لاہور میں وفات پاگئے۔ بابا چشتی کا پورا نام غلام احمد چشتی تھا اور وہ 1905ء میں گانا چور ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ بابا چشتی نے اپنی زندگی کا آغاز آغا حشر کاشمیری کے تھیٹر سے کیا۔ ان کی وفات کے...
1974-01-01
5888 Views
اختر حسین خان ٭یکم جنوری 1974ء کو پٹیالہ گھرانے کے نامور موسیقار اور گائیک خان صاحب اختر حسین خان انتقال کرگئے۔ برصغیر کے موسیقی دان گھرانوں میں پٹیالہ گھرانے کا نام سرفہرست ہے۔ استاد بڑے غلام علی خان‘ استاد برکت علی خان‘ استاد عاشق علی خان‘ استاد مبارک علی خان‘...
1981-01-03
2848 Views
شوکت علی ناشاد ٭3 جنوری 1981ء کو پاکستان کے معروف فلمی موسیقار شوکت علی ناشاد لاہور میں وفات پاگئے اور سمن آباد کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔ شوکت علی ناشاد دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے فلمی کیریئر کا آغاز 1947ء میں بمبئی میں بننے والی فلم دلدار سے ہوا تھا۔ابتدا میں وہ شوکت...
2003-01-05
4388 Views
نذیر علی ٭5 جنوری 2003ء کو پاکستان کے مشہور فلمی موسیقار نذیر علی لاہور میں وفات پاگئے۔ نذیر علی 1945ء میں گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔نذیر علی اپنے ہم عصر موسیقار ایم اشرف کے شاگرد تھے اور ان کے ساتھ تیس مارخان اور آئینہ فلم میں معاونت کرچکے تھے۔ نذیر علی نے...
1979-01-08
2859 Views
استاد عبدالقادر پیارنگ ٭8 جنوری 1979ء کو ممتاز موسیقار استاد عبدالقادر پیارنگ راولپنڈی میں وفات پاگئے۔ استاد عبدالقادر پیارنگ کا تعلق موسیقی کے کسی گھرانے سے نہیں تھا۔ انہوں نے یہ فن فقط شوق میں سیکھا تھا اور پھر اس میں ایسی دسترس حاصل کی کہ خود انہیں استاد کا درجہ حاصل...
1955-01-13
3993 Views
استاد بندو خان ٭13 جنوری 1955ء کو کراچی میں مشہور موسیقار اور سارنگی نواز استاد بندو خان نے وفات پائی۔ استاد بندو خان 1880ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد علی جان خان بھی سارنگی بجاتے تھے اور استاد ممّن خان، جنہوں نے سر ساگر ایجاد کیا ان کے ماموں تھے۔ استاد بندو خان نے...
1979-01-14
2665 Views
استاد امید علی خان ٭14 جنوری 1979ء کو پاکستان کے ممتاز کلاسیکی موسیقار اور گائیک استاد امید علی خان وفات پاگئے۔ وہ 1914ء میں امرتسر میں جنڈیالہ گرونامی گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ استاد امید علی خان کا تعلق موسیقی کے مشہور گوالیار گھرانے سے تھا۔ اس گھرانے کا میاں تان سین سے براہ...
1996-01-25
2680 Views
استاد شوکت حسین طبلہ نواز ٭25 جنوری 1996ء کو پاکستان کے مشہور اور ممتاز طبلہ نواز استاد شوکت حسین لاہور میں وفات پاگئے۔ استاد شوکت حسین 1928ء میں پھگواڑہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد استاد مولا بخش دھرپد گایا کرتے تھے۔ استاد شوکت حسین نے انہی سے پکھاوج بجانے کی...
2002-01-27
3368 Views
استاد اللہ رکھا خان ٭27 جنوری 2002ء کو پاکستان کے نامور سارنگی نواز استاد اللہ رکھا خان وفات پاگئے۔ استاد اللہ رکھا خان 1932ء میں سیالکوٹ کے گائوں مظفر میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن ہی میں وہ امرتسر چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے والد استاد لال دین سے سارنگی بجانی سیکھی بعدازاں انہوں نے...
1994-01-31
3660 Views
ماسٹر عبداللہ ٭31 جنوری 1994ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار ماسٹر عبداللہ لاہور میں وفات پاگئے۔ ماسٹر عبداللہ کو فلمی دنیا سے انور کمال پاشا نے اپنی فلمی سورج مکھی میں متعارف کروایا تھا۔ انہوں نے اپنے ہم عصر فلمی موسیقاروں کی برعکس بہت کم فلموں کی موسیقی ترتیب دی لیکن ان...
2000-02-03
3223 Views
استاد اللہ رکھا خان طبلہ نواز ٭3 فروری 2000ء برصغیر کے مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا خان قریشی کی تاریخ وفات ہے۔ استاد اللہ رکھا خان 29 اپریل 1919ء کو جموں میں پیدا ہوئے تھے۔ 12 برس کی عمر میں طبلہ بجانے کی تربیت کا آغاز ہوا۔ وہ موسیقی کے پنجاب گھرانے کے نامور طبلہ نواز میاں قادر...
2007-02-04
2873 Views
ایم اشرف ٭4 فروری 2007ء کو پاکستان کے معروف فلمی موسیقار ایم اشرف دنیا سے رخصت ہوئے۔ ایم اشرف نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم سپیرن سے کیا جس میں انہوں نے موسیقار منظور کے ساتھ مل کر منظور اشرف کے نام سے موسیقی ترتیب دی۔ چند فلموں کے بعد انہوں نے اکیلے ہی موسیقی ترتیب دینے کا...
1983-02-08
3404 Views
نہال عبداللہ ٭8 فروری 1983ء کو ریڈیو پاکستان کے معروف موسیقار اور گلوکار نہال عبداللہ کراچی میں وفات پاگئے۔ نہال عبداللہ 1924ء میں قصبہ چڑاوا ریاست جے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد اللہ دیا سارنگی نواز اور اپنے بھائی استاد جمال خان سارنگی نواز...
1974-03-02
2823 Views
رفیق غزنوی ٭2 مارچ 1974ء کو برصغیر کے نامور موسیقار‘ گلوکار اور اداکار جناب رفیق غزنوی کراچی میں وفات پاگئے۔ رفیق غزنوی 1907ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے استاد عبدالعزیز خان صاحب سے موسیقی کے اسرار سیکھے، موسیقی...
1983-03-08
3425 Views
خمیسو خان ٭8 مارچ 1983ء کو پاکستان کے نامور الغوزہ نواز خمیسو خان نے وفات پائی۔ خمیسو خان 1923ء میں گوٹھ گاجاموری تعلقہ ٹنڈو محمد خان ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کتابی تعلیم تو حاصل نہیں کرسکے مگر انہوں نے اپنے زمانے کے مشہور الغوزہ نواز، استاد سید احمد شاہ سے الغوزہ...
1912-03-21
5555 Views
خواجہ خورشید انور ٭پاکستان کے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور 21 مارچ 1912ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد خواجہ فیروز الدین موسیقی کا بڑا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے۔ خواجہ خورشید انور نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور انڈین سول...
2001-03-22
2931 Views
استاد کبیر خاں ٭22 مارچ 2001ء کو پاکستان کے نامور ستار نواز استاد کبیر خان کراچی میں وفات پاگئے۔ استاد کبیر خان کا تعلق برصغیر کے مشہور دبستان موسیقی، سینی گھرانے سے تھا۔ یہ نام مشہور موسیقار تان سین کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ استاد کبیر خان نے پچاس برس تک متعدد مواقع پر نہ صرف...
1989-03-24
3485 Views
موسیقار صفدر حسین ٭24 مارچ 1989ء کو پاکستان کی فلمی صنعت کے مشہور موسیقار صفدر حسین وفات پا گئے۔ صفدر حسین کی فلمی زندگی کا آغاز فلم ساز اور ہدایت کا نذیر کی فلم ہیر سے ہوا تھا۔ اس فلم کے نغمات نے پورے پاکستان میں دھوم مچادی۔ میں اڈی اڈی جاواں، اساں جان کے میٹ لی اکھ وے اور...
1952-03-25
3319 Views
استاد بیبو خان ٭25 مارچ 1952ء کو سندھ کے نامور موسیقار استاد بیبو خان، حیدرآباد میں وفات پاگئے اور ٹنڈو یوسف کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔ استاد بیبو خان کا اصل نام محمد ابراہیم قریشی تھا۔ وہ 1904ء میں شکارپور میں پیدا ہوئے تھے۔ استاد بیبو خان نے موسیقی کی تربیت اپنے والد...
1996-04-02
2208 Views
موسیقارسلیم حسین ٭2 اپریل 1996ء کو پاکستان کے موسیقار بھائیوں کی مشہور جوڑی سلیم اقبال میں چھوٹے بھائی سلیم حسین وفات پاگئے۔ سلیم حسین 1933ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی اقبال حسین کے کلاسیکی موسیقی خان صاحب سردار خان سے حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے فیروز...
1902-04-04
6040 Views
استاد بڑے غلام علی خان ٭4 اپریل 1902ئبرصغیر پاک و ہند کے عظیم موسیقار استاد بڑے غلام علی خان کی تاریخ پیدائش ہے۔ استاد بڑے غلام علی خان کا تعلق موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ و ہ قصور میں پیدا ہوئے تھے۔ استاد بڑے غلام علی خان کے دادا استاد ارشاد علی خان مہاراجہ رنجیت سنگھ کے...
1971-04-07
2177 Views
استاد نتھو خان ٭7 اپریل 1971ء کو پاکستان کے نامور سارنگی نواز استاد نتھو خان مغربی جرمنی کے شہر میونخ میں انتقال کرگئے۔ استاد نتھو خان 1924ء میں موضع جنڈیالہ گورو ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میاں مولا بخش بھی اپنے عہد کے معروف سارنگی نواز تھے۔ استاد نتھو خان نے موسیقی...
2005-04-15
3097 Views
امجد بوبی ٭15 اپریل 2005ء کو پاکستان کے نامور فلمی موسیقار امجد بوبی لاہور میں وفات پاگئے۔ امجد بوبی مشہور موسیقار اے حمید کے قریبی عزیز اور شاگرد تھے۔ انہوں نے 1960ء کی دہائی میں امجد حسین کے نام سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم ان کی بطور موسیقار پہلی فلم راجا جانی تھی جو...
UP