Death of Ustad Beeboo Khan
استاد بیبو خان کی وفات

استاد بیبو خان

٭25 مارچ 1952ء کو سندھ کے نامور موسیقار استاد بیبو خان، حیدرآباد میں وفات پاگئے اور ٹنڈو یوسف کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
استاد بیبو خان کا اصل نام محمد ابراہیم قریشی تھا۔ وہ 1904ء میں شکارپور میں پیدا ہوئے تھے۔ استاد بیبو خان نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد گامن خان اور استاد مبارک علی خان اور استاد مراد علی سے حاصل کی۔ وہ اپنے خاندانی ورثے یعنی دھرپد گانے میں بڑی مہارت رکھتے تھے۔ ان کی گائیکی کا شہرہ دور دور تک تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں اس زمانے میں آل انڈیا ریڈیو بمبئی میں ہر ماہ گانے کے لئے مدعو کیاجاتا تھا۔
استاد بیبو خان کے شاگرد وں میں استاد قدرت اللہ خان، استاد نیاز حسین، استاد فدا حسین خان، محمد ہاشم کچھی، ہادی بخش خان، مائی اللہ وسائی، محمد صالح ساند اور اللہ دینو نوناری کے نام سرفہرست ہیں۔
 

UP