1990-11-21
1709 Views
سارک تنظیم کے گرل چائلڈکے سال کا یادگاری ڈاک ٹکٹ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21نومبر 1990ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سارک تنظیم کے گرل چائلڈ کے سال کے سلسلے میںدو روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا مقصدلڑکیوں کی پیدائش کے سلسلے میں رائے عامہ ہموار کرنا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرسارک تنظیم کا لوگو اور تنظیم میں شامل ساتوں ممالک کے پرچم بنے تھے اور 1990 SAARC YEAR OF THE GIRL CHILD کے الفاظ تحریر تھے ۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔