1980-08-14
4007 Views
محمد قوی خان پاکستان کے مشہور اداکار محمد قوی خان 15 نومبر 1932ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے ہوا۔ 1964 ء میں جب لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا آغاز ہوا تو انہیں اس کے پہلے ڈرامے میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز...
1982-08-14
2499 Views
طلعت حسین تھیٹر، ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے نام ور فنکار طلعت حسین 1945ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1947ء میں ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا۔ طلعت حسین کی والدہ شائستہ بیگم ریڈیو پاکستان سے بطور اناونسر وابستہ تھیں۔ طلعت حسین نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔...
1985-08-14
2689 Views
محمود علی ریڈیو، ٹیلی وژن، اسٹیج اور فلموں کے معروف فن کار اداکار محمود علی 1928ء میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1945ء میں آل انڈیا ریڈیو سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ 1950ء میں وہ بطور اسٹاف آرٹسٹ ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئے۔ ریڈیو پاکستان پر ان کا پہلا ڈرامہ...
1985-08-14
2827 Views
عابد علی فلم اور ٹیلی وژن کے معروف اداکاراور ہدایت کار عابد علی 17 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ زمانہ طالب علمی میں لکھنے لکھانے اور مصوری کی جانب مائل تھے۔ 1969۔ 1968 کے لگ بھگ عطا شاد نے ان کی آواز سے متاثر ہوکرانھیں ریڈیو ڈراموں میں صداکاری کا مشورہ دیا جس نے ان کی زندگی بدل...
1986-08-14
2639 Views
فردوس جمال اسٹیج، ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار فردوس جمال 9جون 1954ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے ہوا تھا تاہم ان کی شہرت پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں سے ہوئی۔ 1975ء میں انہوں نے پی ٹی وی فیسٹیول کے سلسلے میں اردو ڈرامے جو اماں ملی تو کہاں ملی...
1987-08-14
2470 Views
محمد علی پاکستان کے عہد ساز اور صاحب طرز اداکار محمد علی 19 اپریل 1931ء کو رام پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد سید مرشد علی امام مسجد تھے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے پہلے ملتان اور پھر حیدرآباد میں سکونت اختیار کی۔ محمد علی نے سٹی کالج حیدرآباد سے انٹرمیڈیٹ کا...
1988-08-14
4634 Views
قاضی واجد پاکستان کے نامور اسٹیج، ریڈیو اور ٹی وی فن کار قاضی واجد لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ ہوا۔ اسی دوران اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا جن میں خواجہ معین الدین کا ڈرامہ تعلیم بالغان ان کی پہچان بنا۔ ملک میں ٹیلی وژن کی...
1989-08-14
2463 Views
آغا طالش پاکستان کے نامور فلمی اداکار آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1923ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے بمبئی میں بننے والی فلم ’’سرائے سے باہر‘‘ سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے...
1988-08-14
3987 Views
مصطفیٰ قریشی پاکستان کے نامور فلمی اداکار مصطفیٰ قریشی 11 مئی 1940ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ریڈیو میں صداکاری کا مظاہرہ کرنے کے بعد فلمی دنیا کا رخ کیا۔ پہلی اردو فلم ’’لاکھوں میں ایک‘‘ تھی۔ اردو ، پنجابی، پشتو اور سندھی فلموں میں یکساں طور پر مقبول تھے ۔...
1989-08-14
2339 Views
شفیع محمد شاہ پاکستان ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار شفیع محمد شاہ 1948ء میں کنڈیارو میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور ایگری کلچر بنک میں ملازمت سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ اسی زمانے میں وہ اپنی خوب صورت آواز...
1989-08-14
2553 Views
مہاراج غلام حسین کتھک پاکستان کے معروف کلاسیکی رقاص مہاراج غلام حسین کتھک 4 مارچ 1899ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد رابندر ناتھ ٹیگور کے دوستوں میں شامل تھے جن کے مشورے پر غلام حسین کتھک نے پہلے مصوری اور پھر اداکاری اور کلاسیکی رقص کی تربیت حاصل کی۔ رقص میں ان کے...
1989-08-14
2405 Views
جمیل بسمل ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار جمیل بسمل 1947میں میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ انہو ں نے 600سے زیادہ ڈراموں میں کام کیا اور خود بھی ساٹھ کے لگ بھگ ڈرامے تحریر کیے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ہائوس فل، شہر دی کڑیاں پنڈوچ اور اندھیرے کے چور معروف ہیں۔ انہوں نے بچوں کے تھیٹر کی...
1989-08-14
2127 Views
کمال احمد رضوی ٹیلی وژن اور تھیٹر کے نامور اداکار اور ادیب کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو بہار، بھارت کے ایک قصبے ‘‘گیا‘‘ میں پیداہوئے۔ 1951ء میں پاکستان آگئے، کچھ عرصہ کراچی میں رہے پھرلاہورمنتقل ہوگئے اور تصنیف و تالیف کے پیشے سے منسلک ہوئے۔ متعدد انگریزی...
1990-08-14
2594 Views
سلیم ناصر پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور فن کار سلیم ناصر 15نومبر 1944ء کو ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوںنے اپنی فنی زندگی کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور مرکز کے ایک ڈرامے ’’لیمپ پوسٹ‘‘ سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً 400 انفرادی ڈراموں اور 27 سیریلز میں کام کیا۔ سلیم...
1990-08-14
2173 Views
اداکار ندیم پاکستان کے مقبول فلمی ہیرو ندیم بیگ 19جولائی 1941ء میں مدراس کے شہر وجایاودا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام مرزا محمود بیگ تھا۔قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی میں آباد ہوا۔ ندیم نے اسلامیہ کالج کراچی سے بی اے کیا۔ ندیم نے سب سے پہلے گلوکارہ فردوسی بیگم کے...
1991-08-14
2474 Views
فاروق قیصر انکل سرگم کا کردار تخلیق کرنے والے فاروق قیصر اک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ ادیب، شاعر، کالم نگار، مکالمہ نویس، آرٹسٹ، کارٹونسٹ اور پتلیاں بنانے والے فنکار انکل سرگم سے کون سا پاکستانی واقف نہیں ہے؟ انکل سرگم فاروق قیصر کا تخلیق کردہ ایک خوبصورت اور اچھوتا کردار ہے۔...
1992-08-14
1717 Views
معین اختر اسٹیج اور ٹیلی وژن کے کے مشہور اداکار اور میزبان معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو بمبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 6 ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی ایک تقریب میں کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ 1968ء میں انہوں نے نگار فلم ایوارڈ...
1992-08-14
2937 Views
نور محمد لاشاری پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور فنکارنور محمد لاشاری بھان سعید آباد کے مقام کوٹ لاشاری کے رہنے والے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد وہ محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوگئے اور تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔ انہوں نے استاد بخاری کی ناٹک منڈلی سے اپنی فنی زندگی کا آغاز...
1992-08-14
3311 Views
طارق عزیز ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز 28اپریل 1936ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کرنے کے بعد لاہور کا رخ کیا۔ اورینٹل کالج لاہور میں اعلیٰ تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو...
1992-08-14
2526 Views
شکیل پاکستان کے معروف فنکار یوسف کمال المعروف شکیل 29 مئی 1938ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ 1966ء میںانھوں نے ایک فلم ’’ہونہار‘‘ کے ذریعے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ ٹی وی پر ان کی آمد 1971ء میں حسینہ معین کے لکھے ہوئے ایک ڈرامے ’’نیا راستہ‘‘ کے ذریعے ہوئی۔ 1972ء...
1993-08-14
4813 Views
اسماعیل شاہد پاکستان کے مشہور اداکار اسماعیل شاہد 1955ء میں چارسدہ کے گاؤں اتمان زئی میں پیدا ہوئے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے پشاور مرکز میں مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے شہرت پائی اور آٹھ سو سے زیادہ ڈراموں اور پچاس سے زیادہ ٹیلی فلموں میں کام کیا۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے...
1993-08-14
2826 Views
علی اعجاز ریڈیو ،سٹیج،ٹی وی اور فلم کے نامور فنکار علی اعجاز نیاپنے فنی سفرکا آغاز ریڈیو سے کیا۔ پاکستان ٹیلی وڑن سے ڈرامہ سیریل لاکھوں میں تین میں کام کرکے شہرت سمیٹی ۔ علی اعجاز نے سینکڑوں اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے 89 فلموں میں بھی اپنی...
1994-08-14
8571 Views
شجاعت ہاشمی پاکستان کے معروف ریڈیو اور ٹیلی وڑن فن کار شجاعت ہاشمی ٹیلی وژن کیریر کا آغاز یاور حیات کے ڈرامے ’’کہر‘‘ سے ہوا۔ مشہور ڈراموں میں وارث، زرد دوپہر، رات کا پچھلا پہر، رانی اور رضیہ ،کرچیاں اور خبرناک کے نام سرفہرست ہیں۔ تین فلموں خاک اور خون ، سوہرا...
1996-08-14
1805 Views
لہری پاکستان کے ممتازمزاحیہ اداکا ر لہری 2 جنوری 1929ء کو کانپور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پچاس کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا۔ ان کی پہلی فلم ’انوکھی‘ تھی جو 1956ء میں ریلیز ہوئی جبکہ ان کی آخری فلم...
1997-08-14
2046 Views
سلطان راہی پاکستان کے معروف اداکار سلطان راہی کا اصل نام سلطان محمد تھا۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم ’’باغی‘‘ میں ایک معمولی سے کردار سے کیا تھا اس کے بعد وہ خاصے عرصے تک فلموں میں چھوٹے موٹے کردار ہی ادا کرتے رہے۔ 1971ء میں فلم ’’بابل‘‘ میں...
1999-08-14
3187 Views
سبحانی بایونس اسٹیج، ریڈیو اور ٹیلی وژن کے مشہور فن کار سبحانی بایونس 1924ء میں حیدرآباد دکن کے مقام اورنگ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اسٹیج سے اپنے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ وہ خواجہ معین الدین جیسے عظیم ڈرامہ نگار کے ٹیم میں شامل تھے اور انہوں...
2000-08-14
2477 Views
عرفان کھوسٹ پاکستان کے معروف اداکار عرفان کھوسٹ لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سلطان کھوسٹ فلموں کے مشہور اداکار تھے۔ 1970ء کی دہائی میں انہوں نے اسٹیج سے اپنے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ عرفان کھوسٹ پاکستان ٹیلی وژن کے معروف فن کاروں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔ ان کے مشہور ٹیلی وژن...
2001-08-14
1937 Views
جمیل فخری پاکستان کے معروف اداکار جمیل فخری 16 دسمبر 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1970ء کی دہائی میں انہوں نے اطہر شاہ خان کے اسٹیج ڈرامے ’’اندر آنا منع ہے‘‘ سے اپنے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ ان کے دیگر مشہور اسٹیج ڈراموں میں زبان دراز اور لاہور بائی پاس کے نام...
2003-08-14
2089 Views
یوسف خان پاکستان کے صف اول کے اداکار یوسف خان 10 اگست 1931ء کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1954ء میں ہدایت کار اشفاق ملک کی فلم ’’پرواز‘‘ سے ان کی فلمی زندگی کا آغاز ہوا۔ اس فلم میں ان کی ہیروئن کا کردار صبیحہ خانم نے ادا کیا تھا۔ پرواز کے بعد کئی...
1998-08-14
4615 Views
خالد عباس ڈار پاکستانی فلم، ٹیلیویژن اور سٹیج کے ایک معروف اداکار، گلوکار اور مصنف خالد عباس ڈار 25 دسمبر 1950ء کو پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل ہیں۔ فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ٹیلی وژن کے آغاز کے بعد ٹی وی کے ممتازفنکاروں میں شمار ہوئے۔ لا تعداد...
UP