1998-08-14
4505 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خالد عباس ڈار
خالد عباس ڈار
پاکستانی فلم، ٹیلیویژن اور سٹیج کے ایک معروف اداکار، گلوکار اور مصنف خالد عباس ڈار 25 دسمبر 1950ء کو پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل ہیں۔ فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ٹیلی وژن کے آغاز کے بعد ٹی وی کے ممتازفنکاروں میں شمار ہوئے۔ لا تعداد اسٹیج ڈراموں میں کام کیا جنہوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ بہت سے اسٹیج ڈراموں کے اسکرپٹس بھی تحریر کیے ۔
خالد عباس ڈارکی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1998ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور بعد ازاں ستارہ امتیاز عطا کیا۔