1958-04-21
3414 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21اپریل 1958ء کو علامہ اقبال کی 20 ویں برسی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاان ڈاک ٹکٹوں پر علامہ اقبال کا ایک مصرع ’’معمار حرم‘ بازبہ تعمیر جہاں خیز‘‘ اور علامہ اقبال کے دستخط طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک...
1958-12-28
3294 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28دسمبر 1958 ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان بوائے اسکاؤٹ جمبوری ، چاٹگام کے انعقاد کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ یہ ایک پرانا ڈاک ٹکٹ تھا جس پر Pakistan Boy Scout , 2nd National Jamboree, Chitagong , Date 28 Dec.58 کے الفاظ بالا چھاپ کیے گئے تھے۔
1947-10-01
3463 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ یکم اکتوبر 1947ء کو حکومت پاکستان نے پاکستان میں استعمال ہونے والے ہندوستانی ڈاک ٹکٹوں پر ’’پاکستان‘‘ کا لفظ اضافی طور پر طبع کرکے ان کو پاکستان کی عارضی ڈاک ٹکٹوں کی قانونی حیثیت دے دی۔ یہ 19 ڈاک ٹکٹ تھے جن کی مالیت 3 پائی سے 25 روپے تک تھی اوران پر...
1956-10-15
3105 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 15اکتوبر 1956ء کو ڈھاکا میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا۔ جن پر مشرقی پاکستان کا نقشہ بنا ہوا تھا۔یہ پاکستان کے پہلے ڈاک ٹکٹ تھے جن پر بنگالی زبان میں لفظ پاکستان طبع ہوا تھا ۔
1956-03-23
3304 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 23مارچ 1956ء کو یوم جمہوریہ اور آئین کے نفاذ کی خوشی میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک خوبصورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کی دستور ساز اسمبلی (موجودہ سندھ اسمبلی) کی عمارت کی تصویر طبع کی گئی تھی اور اس کی مالیت دو آنہ تھی۔
1955-12-07
3709 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 7 دسمبر 1955ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ون یونٹ کے قیام کے حوالے سے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنہ‘ دو آنہ اور بارہ آنہ تھی اور ان پر مغربی پاکستان کا نقشہ چھاپا گیا تھا۔
1955-10-24
2566 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 24 اکتوبر 1955ء کو اقوام متحدہ کی دسویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو عوامی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر انگریزی میں سیاہ روشنائی سے دسویں سال گرہ اقوام متحدہ 24.10.55کے الفاظ بالا چھاپ ( over print)کیے گئے تھے ۔ چونکہ یہ ٹکٹ بین الاقوامی حیثیت کے تھے اس لیے...
1954-12-25
2517 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25 دسمبر 1954ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین پہاڑی چوٹی مائونٹ گڈون آسٹن‘ جو عرف عام میں کے ٹو کہلاتی ہے کی تسخیر کی خوشی میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ پر مائونٹ گڈون آسٹن کی تصویر شائع کی گئی...
1949-09-11
2990 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11 ستمبر1949ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بابائے قوم کی پہلی برسی کے موقع پر تین ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جنہیں مرکزی وزیر مواصلات نے محترمہ فاطمہ جناح کی خدمت میں پیش کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنہ‘ 3 آنہ اور 10 آنہ تھی۔ پہلے دو ڈاک ٹکٹوں پر اردو...
1957-03-23
2618 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 23مارچ 1957ء کو پاکستان کے آئین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پہلی سال گرہ کے نفاذ کی پہلی سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے دو ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پراناتھا صرف اردو ہندسوں کی جگہ بنگالی میں پاکستان لکھ دیا گیا تھا...
1960-01-10
2143 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 10جنوری 1960ء کو پاکستان بھر میں سرکاری طور پرپہلی مرتبہ یو م افواج پاکستان منایا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر ایک گول دائرے میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے لوگو بنے ہوئے تھے اور انگریزی میں...
1960-03-23
1942 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1957ء میں ہندوستان کے محکمہ ڈاک نے 14عمومی ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا تھا جن پر بھارت کا نقشہ شائع کیا گیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر جموں اور کشمیر‘ جونا گڑھ اور دوسری ایسی ریاستوں کو جن کے الحاق کا فیصلہ ابھی باقی تھا‘ ہندوستان کے نقشے میں شامل دکھایا گیا...
1958-12-10
1708 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 10 دسمبر 1958ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے حقوق انسانی کے چارٹر کی منظوری کی دسویں سالگرہ کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ، ان ڈاک ٹکٹوں پر کرئہ ارض کے نیچے ایک کھلی ہوئی کتاب پر انگریزی میں Human Rights کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔
1960-04-07
1701 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 7 اپریل 1960 ء کو عالمی سال مہاجرین کے سلسلے میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر ایسا درخت بنا تھا جن کی جڑیں زمین سے اکھڑی ہوئی تھیں ۔ اس درخت کے نیچےHELP THE REFUGEES کے الفاظ تحریر تھے ۔ یہ ڈیزائن اقوام متحدہ کا فراہم کردہ تھا اور اس...
1958-03-23
2441 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 23 مارچ 1958ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے مستقل آئین کے نفاذ اورپاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دئیے جانے کی دوسری سال گرہ کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پھلوں سے لدا ہوا ناریل کا درخت دکھایا گیا تھا۔
1959-10-27
1726 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 27اکتوبر 1959ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے یوم انقلاب کی پہلی سال گرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس میں1955 ء میں جاری ہونے والے ٹیکسٹائل مل والے ڈاک ٹکٹ پر Revolution Day, Oct. 27, 1959 کے الفاظ بالا چھاپے گئے تھے ۔
1960-10-10
2058 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 10 اکتوبر 1960ء کو لائل پور (موجودہ فیصل آباد) میں واقع پنجاب زرعی کالج کے قیام کو پچاس سال مکمل ہونے پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں ایک ڈاک ٹکٹ پر کالج کی عمارت اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر کالج کا ’’لوگو‘‘ چھاپا گیا تھا۔...
1960-11-16
2841 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 16 نومبر 1960ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، لاہور کے قیام کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ یہ کالج 1860ء میں قائم ہوا تھا اور اس وقت کالج کو لاہور میڈیکل اسکول کا نام دیا گیا تھا۔ 1915ء میں یہ اپنی موجودہ عمارت میں منتقل ہوا اور...
1960-12-05
2245 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 5 دسمبر1960ء کو کراچی میں تاجروں کی ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح ہوا۔اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ایشیا کا نقشہ اور انگریزی میں امن عالم کے لیے تجارتی تعاون کے الفاظ شائع کیے گئے تھے۔
1960-12-24
2244 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 24 دسمبر 1960ء سے 31 دسمبر 1960ء تک لاہور میں پاکستانی اسکاوٹوں کی تیسری جمبوری منعقد ہوئی۔اس جمبوری میں پانچ ہزار سے زیادہ اسکاوٹوں نے حصہ لیا جن کا تعلق امریکا، برطانیہ، جاپان، فلپینز، افریقہ، ایران، سیلون، جرمنی، کمبوڈیا اور ملایا سے تھا۔ تقریبات کا...
1961-01-01
1942 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ یکم جنوری 1961ء کو اعشاری نظام کے تحت عمومی (Definative)سیریز کے انیس ڈاک ٹکٹ جاری ہوئے جن کی مالیت ایک پیسہ سے پانچ روپے تک تھی ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر درئہ خیبر، شالامار باغ(لاہور) اور سونا مسجد( ڈھاکا) کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔
1961-01-01
1969 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ یکم جنوری 1961ء کو اعشاری نظام کے تحت عمومی (Definative)سیریز کے ڈاک ٹکٹ جاری ہوئے جن میں سے ابتدائی تین ڈاک ٹکٹوں پر بنگالی زبان میں لفظ ’’پاکستان‘‘ کی بجائے ’’شاکستان‘‘ شائع ہوگیا۔ غلطی کا علم ہوتے ہی یہ تین ڈاک ٹکٹ واپس لے لیے گئے اور ان...
1961-02-12
1983 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 12فروری 1961ء کو لاہورمیں ڈاک ٹکٹوں کی چھ روزہ نمائش کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے نقشے سے مزین آٹھ آنہ مالیت کے ڈاک ٹکٹ پر LAHORE STAMPS EXHIBITION 1961 کے الفاظ بالا چھاپ کر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جو ٹکٹ جمع کرنے والے شائقین میں...
1961-01-01
1998 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ یکم جنوری 1961ء کو پاکستان میں اعشاری نظام رائج ہواجس کے تحت ایک روپیہ کو سو پیسوں کے مساوی قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈاک ٹکٹوں کو نئے اعشاری نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے چھ پرانے ڈاک ٹکٹوں پر سکوں کی نئی قدریں بالا چھاپ (over print)کی گئیں ۔
1961-10-02
1866 Views
پاکستان میں ڈاک ٹکٹ 2 اکتوبر 1961ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ’’عالمی یوم اطفال‘‘ پردو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ۔ یہ پاکستان کے پہلے تکونے ڈاک ٹکٹ تھے اور ان ڈاک ٹکٹوں کو پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ اشفاق غنی نے ڈیزائن کیا تھا ۔
1962-02-06
1888 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 6 فروری 1962 ء کو مغربی اور مشرقی پاکستان کے درمیان قومی ائیر لائن کی پہلی جیٹ پرواز کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک سابقہ ٹکٹ پر FIRST JET FLIGHT KARACHI-DACCAکے الفاظ بالا چھاپ کر شائع کیے گئے تھے ۔
1962-04-07
1669 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 7 اپریل 1962 ء کو عالمی یوم صحت کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ’’انسداد ملیریا‘‘ کے عنوان سے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر ملیریا پھیلانے والے مچھروں کی تصویر اور عالمی یوم صحت کا لوگو بنا تھا اور Malaria Eradicationکے الفاظ طبع کیے...
1961-11-30
2037 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30نومبر 1961ء کو گورنر مغربی پاکستان نے لاہور میں محکمہ پولیس کے صد سالہ جشن کا افتتاح کیا، اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پولیس کا بیج بنا ہوا تھا ۔
1961-12-31
1790 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 31 دسمبر1961ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے محکمہ ریلوے کے قیام کے سو سال مکمل ہونے پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر سو سال پرانا ریلوے انجن بنا تھا اور پس منظر میں1861ء تحریر تھا جبکہ دوسرے ڈاک ٹکٹ پر جدید ریلوے انجن بنا تھا اور...
1962-12-11
1953 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11دسمبر 1962ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے یونیسف کی سولہویں سال گرہ کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوب صورت سیٹ جاری کیا ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر بچوں کے لیے ٹیکے، دودھ، کتابیں اور کھلونے دکھائے گئے تھے۔
UP