1960-10-10
2123 Views
زرعی کالج، لائل پور کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
10 اکتوبر 1960ء کو لائل پور (موجودہ فیصل آباد) میں واقع پنجاب زرعی کالج کے قیام کو پچاس سال مکمل ہونے پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں ایک ڈاک ٹکٹ پر کالج کی عمارت اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر کالج کا ’’لوگو‘‘ چھاپا گیا تھا۔ لائل پور میں اس زرعی کالج کا قیام 1906ء میں عمل میں آیا تھا اور اس کا نام پنجاب ایگری کلچرل کالج رکھا گیا تھا۔ 1961ء میں اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا تھا۔