1968-11-04
4996 Views
تربیلا بند ٭4 نومبر 1968ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے دریائے سندھ پر تربیلا بند کی کھدائی کا آغاز کیا۔ سندھ طاس کے معاہدے کے بعد پاکستان نے جن بندوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی ان میں سب سے بڑا بند تربیلا بند تھا۔ 1967ء میں عالمی بنک نے اس بند کی تعمیر کی منظوری دی...
2009-11-12
2875 Views
گلگت، بلتستان اسمبلی ٭گزشتہ سال 12 نومبر 2009ء کو گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے عام انتخابات عمل میں آئے تھے۔ ان انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی۔ مسلم لیگ (ن) کے 2، مسلم لیگ (ق) کے 2، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا ایک ایک...
1967-11-23
4514 Views
منگلا بند ٭23 نومبر 1967ء وہ تاریخی دن تھا جب صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے منگلا بند کا افتتاح کیا۔ ستمبر 1960ء میں ہونے والے سندھ طاس کے معاہدے کی رو سے پاکستان کو یہ حق مل گیا تھا کہ وہ دریائے سندھ‘ چناب اور جہلم کا پانی اپنے استعمال میں لاسکتا ہے اور توانائی کے حصول کے...
1997-11-26
4434 Views
پاکستان موٹر وے ٭26 نومبر 1997ء کو پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان موٹر وے کا افتتاح کیا اور اس شاہراہ پر اسلام آباد سے لاہور تک سفر کیا۔ اس موٹر وے کی تعمیر کے لئے پاکستان نے کوریا کی فرم ڈائیوو کارپوریشن سے 7 جنوری 1992ء کو ایک معاہدہ کیا تھا جس کے بعد 11 جنوری...
1970-12-07
6048 Views
عام انتخابات ٭7 دسمبر 1970ء کو بالغ رائے دہی کی بنیاد پرپاکستان کے پہلے عام انتخابات منعقد ہوئے ان انتخابات میں ملک کی 24 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ انتخابات کے اسم حاذ پر 1499 امیدوار تھے۔ 300 نشستیں تھیں جن کا فیصلہ پاکستان کے ساڑھے پانچ کروڑ رائے دہندگان کو کرنا تھا۔ یہ...
1985-12-07
8525 Views
سارک تنظیم ٭ جنوب ایشیا کے آٹھ ممالک کی تنظیم سارک یا سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن کے قیام کا مقصد علاقائی تعاون کو مؤثر اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا ہے اور اس خطے کو ایک غیر سیاسی ادارے کے دائرۂ کار میں لانا ہے۔ سارک تنظیم میں ابتدائی طور پر سات ممالک...
2009-12-11
2182 Views
قومی مالیاتی ایوارڈ ٭9 سے 11 دسمبر 2009ء کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور قومی مالیاتی کمیشن کے ارکان نے لاہور میں قومی مالیاتی کمیشن کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کی جس کے بعدوزیر خزانہ، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور قومی مالیاتی...
1971-12-24
3621 Views
حمود الرحمن کمیشن ٭دسمبر 1971ء میں سقوط ڈھاکا کے بعد اس دور کے واقعات اورسقوط کے اسباب کی تحقیقات کے لیے 24 دسمبر 1971ء کو صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس حمود الرحمن کی سرکردگی میں ایک کمیشن مقرر کیا۔ اس کمیشن میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طفیل علی...
1951-12-28
3850 Views
پاکستان آرڈیننس فیکٹری ٭28 دسمبر 1951ء کو پاکستان کے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین نے واہ میں پاکستان آرڈی ننس فیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے موجودہ غیر یقینی حالات کے پیش نظر پاکستان کے دفاع کو بہت اہمیت حاصل ہے اسی لیے مسلح افواج کی...
1966-01-10
10402 Views
معاہدہ تاشقند ٭1965ء کو پاک بھارت جنگ کے بعد 10 جنوری 1966ء کو پاکستان کے صدر ایوب خان اور بھارت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جو ’’معاہدہ تاشقند‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس معاہدے کے لیے پاکستان کے صدر فیلڈ مارشل ایوب خان 3 جنوری 1966ء کو اپنے...
1967-12-01
4272 Views
پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام ٭1966ء میں جب ذوالفقار علی بھٹو سیاسی اختلافات کی بنا پر صدر ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہوئے تبھی سے وہ ایک سیاسی جماعت کے قیام کے لیے کوشاں تھے۔ اسی زمانے میں لاہور میں کچھ دانشور‘ جن میں اخبار نویس‘ اساتذہ‘ وکلا‘ ادیب اور سرکاری...
1991-01-18
4142 Views
جناح اسٹیشن ٭ انٹارکٹیکا دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے۔ یہ دنیا کا سرد ترین براعظم ہے اور یہاں آبادی کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔ اس براعظم میں صرف سائنسی تحقیق ہی کی جاتی ہے۔ پاکستان اس سائنسی تحقیق میں اس وقت شامل ہوا جب پاکستانی سائنسدانوں نے 18 جنوری 1991ء کو یہاں...
1990-02-05
3309 Views
یوم یکجہتی آزاد کشمیر ٭یکم فروری 1990ء کو پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کی حمایت، بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت اور کشمیری مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے 5 فروری کو پورے ملک میں کشمیر منانے اور مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔ مسئلے کی اہمیت...
1955-02-09
2861 Views
دستور ساز اسمبلی ٭9 فروری 1955ء کو سندھ چیف کورٹ نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کے چند اہم ترین مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ یہ مقدمہ مولوی تمیز الدین نے دستور ساز اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے دائر کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ یہ اسمبلی چونکہ قانون ساز اسمبلی ہونے کے ساتھ...
2008-02-18
2947 Views
عام انتخابات 2008 ٭18 فروری 2008ء کو پاکستان کی تاریخ کے نویں عام انتخابات منعقد ہوئے جن میں قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 87، مسلم لیگ (ن) نے 66، مسلم لیگ (ق) نے 38، متحدہ قومی موومنٹ نے 19، اے این پی نے 10، مسلم لیگ (ف) نے 4، متحدہ مجلس عمل نے 3 اور بی این پی (اے) اور پی پی شیرپائو...
1974-02-22
3916 Views
اسلامی سربراہ کانفرنس ٭22 فروری 1974ء مطابق 29 محرم الحرام 1394ھ بروز جمعتہ المبارک وہ تاریخی دن تھا جب لاہور کے پنجاب اسمبلی ہال میں عالم اسلام کے سربراہوں کی تاریخی سہ روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا۔ اس کانفرنس کا صدر‘ پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو منتخب کیا گیا۔ شام...
1942-03-22
12051 Views
کرپس مشن ٭1942ء کے ابتدائی ایام میں جب ایشیا میں برطانوی مقبوضات ایک ایک کرکے برطانیہ کے ہاتھ سے نکلنے لگے تو اس نے ہندوستان کے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے اور جنگ میں ان کا تعاون حاصل کرنے کے لیے 22 مارچ 1942ء کو سر اسٹیفورڈ کرپس کی سربراہی میں ایک مشن ہندوستان بھیجا جس کا مقصد...
1940-03-23
5501 Views
قرارداد پاکستان ٭23 مارچ 1940ء وہ تاریخی دن ہے جب آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور کے مشہور منٹو پارک میں اپنے 27 ویں سالانہ اجلاس میں وہ تاریخی قرارداد پیش کی جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔ مسلم لیگ کے اس سالانہ اجلاس کی صدارت قائداعظم محمد علی جناح نے کی تھی اور یہ...
1964-03-27
3504 Views
نیشنل پریس ٹرسٹ ٭27 مارچ 1964ء کو حکومت نے نیشنل پریس ٹرسٹ (این پی ٹی) کے قیام کا اعلان کردیا۔ بعض سینئر صحافیوں کے مطابق این پی ٹی خواجہ شہاب الدین کے اور بعض کے مطابق الطاف گوہر کے ذہن کی پیداوار تھا مگر قدرت اللہ شہاب نے شہاب نامہ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اس ٹرسٹ کے خالق...
2010-04-08
3036 Views
آئین پاکستان ٭8 اپریل 2010ء کو قومی اسمبلی نے اپنے تاریخی اجلاس میں آئین میں کی گئی آمرانہ ترامیم ختم کرنے کے لیے 18 ویں آئینی ترمیمی بل کی دو تہائی اکثریت سے زیادہ ارکان کی حمایت سے متفقہ منظوری دے دی جس کے بعد آئین سے آمریت کے ثبت کردہ نقوش ختم کردیئے گئے اور ملک میں اصلی طور...
1946-04-09
3884 Views
قرارداد دہلی ٭23 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ نے لاہو رمیں جو مشہور قرارداد منظور کی تھی اور جسے بعدازاں قرارداد پاکستان قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں 1946ء تک خاصا ابہام پایا جاتا تھا۔ کیونکہ اس قرارداد میں آزاد مسلم ریاستوں کا تصور پیش کیا گیا تھا اور ایک واحد ریاست پاکستان کا...
1988-04-14
7155 Views
جنیوا معاہدہ ٭14 اپریل 1988ء وہ تاریخی دن تھا جب جنیوا میں افغانستان سے سوویت فوجوں کے انخلا کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ چھ سال کی انتھک کوششوں سے طے پایا۔ اس سمجھوتے پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام پانچ بجے پاکستان...
1949-05-02
3290 Views
واہ آرڈیننس فیکٹری ٭قیام پاکستان کے فوراً بعد پاکستان میں ایک ایسے کارخانے کی ضرورت محسوس ہورہی تھی جہاں اسلحہ سازی کی جاسکے اور ملک کو اسلحہ سازی کی صنعت میں خودکفیل کیا جاسکے۔ 2 مئی 1949ء وہ یادگار دن تھا جب واہ کینٹ کے علاقے میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری کی تعمیر کے کام کا آغاز...
1998-05-28
2485 Views
یومِ تکبیر ٭11مئی 1998ء کو بھارت کی انتہا پسند سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بھارت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے اعلان کیا کہ بھارت نے راجستھان کے قصبے پوکھران میں تین زیر زمین ایٹمی دھماکے کئے ہیں، دو دن بعد بھارت نے دو مزید ایٹمی دھماکے کئے جس کی وجہ سے...
1962-06-07
2687 Views
رہبر اوّل ٭7 جون 1962ء کو پاکستان نے اپنا پہلا راکٹ فضا میں روانہ کیا جو بالائی فضا میں کرہ ارض سے 80 میل کی بلندی تک پہنچا۔ یہ راکٹ شام 7 بجکر 53 منٹ پر کراچی سے 35 میل دور سون میانی کے مقام سے چھوڑا گیا اس راکٹ کو جسے ’’رہبر اول‘ کا نام دیا گیا تھا پاکستانی سائنس دانوں اور...
1978-06-18
6528 Views
شاہراہ قراقرم ٭شاہراہ ریشم یا شاہراہ قراقرم زمانہ قدیم ہی سے ایک اہم شاہراہ کی اہمیت رکھتی تھی جس کی وجہ سے چین کی بہت سی اجناس دنیا کے دوسرے خطوں تک پہنچتی تھیں چونکہ ان اجناس میں خاص جنس ریشم ہی تھی اس لئے اس شاہراہ کا نام ہی شاہراہ ریشم پڑگیا تھا۔ جب چین کی اجناس تجارت...
1951-06-29
2925 Views
لطف اللہ خاں ٭یہ 29جون 1951ء کا قصہ ہے جب کراچی کی ایک تشہیری ادارے کے مالک جناب لطف اللہ خاں کو ان کے ایک کلائنٹ یونس علی محمد سیٹھ نے ایک ایسی ’’مشین‘‘ کے بارے میں بتایا جو آواز ریکارڈ کرتی تھی۔ یونس علی محمد سیٹھ نے انہیں مزید بتایا کہ یہ مشین ٹیپ ریکارڈر کہلاتی...
1972-07-02
17705 Views
شملہ معاہدہ ٭1971ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے صدر ذوالفقار علی بھٹو بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر 28 جون 1972ء کو بھارت کے صوبے ہماچل پردیش کے صدر مقام شملہ پہنچے۔ پاکستان کی مرکزی کابینہ کے ارکان‘ وزارت خارجہ کے افسران‘ پاکستان کے صف اول کے صحافیوں اور...
1977-07-05
3286 Views
مارشل لاء 1977 کا نفاذ ٭پاکستان کی تاریخ میں 5 جولائی 1977ء کا دن بھلایا نہیں جاسکتا۔ یہی وہ دن تھا جب پاکستان میں سورج طلوع ہونے سے قبل ہی پورے ملک میں مارشل لاء نافذ ہوچکا تھا۔ فوج کی اس کارروائی کو آپریشن فیئر پلے کا نام دیا گیا۔یہ کوئی اچانک اور غیر متوقع اقدام نہیں تھا۔...
1961-07-15
6786 Views
پاکستان کا قومی پھول قیام پاکستان کے بعد حکومت پاکستان نے نرگس کے پھول اور چیتے کو ملک کا قومی نشان قرار دیا تھا مگر نرگس کا پھول ملک کے مشرقی حصے میں اور چیتا ملک کے مغربی حصے میں نہیں پایا جاتا تھا اس لیے حکومت پاکستان نے 15 جولائی 1961ء کو چنبیلی کو ملک کا قومی نشان قرار دے...
UP