2015-12-29

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 29 دسمبر 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے جی پی او، مری کی تزئین نو کے موقع پردس روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرجی پی او، مری کی عمارت کی تصویربنی تھی اور انگریزی میں DECEMBER 2015 MURREE GPO کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مغیز خان نے تیار کیا تھا۔
2015-12-11

خالد احمد اردو کے ممتاز شاعر خالد احمد 5 جون 1943ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے لاہور میں اقامت اختیار کی۔ شعری مجموعوں میں تشبیب، ایک مٹھی ہوا، ہتھیلیوں پہ چراغ، پہلی صدا پرندے کی، دراز پلکوں کے سائے سائے اور نم گرفتہ جبکہ نثری کتب میں جدید تر پاکستانی ادب ، لمحہ لمحہ اور بین السطور کے نام شامل ہیں۔ وہ ایک علمی اور ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے اور خدیجہ مستور ، ہاجرہ مسرور اور توصیف احمد خان کے بھائی تھے۔ جناب خالد احمد کا انتقال 19 مارچ 2013ء کو لاہور میں ہوا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2010ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
2015-11-04

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 4نومبر 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے جی پی او، مری کی تزئین نو کے موقع پرآٹھ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرجی پی او، مری کی عمارت کی تصویربنی تھی اور انگریزی میں RESTORATION OF MURREE GPO کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔
2015-10-12

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 12اکتوبر 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ترکی میں اردو کی تدریس کی سوویں سالگرہ کے موقع پردس روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر استنبول یونیورسٹی کی عمارت کی تصویربنی تھی اور انگریزی میں 100 YEARS OF URDU IN TURKEY A NEW MILESTONE کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔
2015-10-10

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 10اکتوبر 2015ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کیڈٹ کالج ،کوہاٹ کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر کالج کی عمارت کی تصویر اور کالج کا لوگو بنا تھااور انگریزی میں CADET COLLEGE KOHAT Golden Jubilee 1965-2015 کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مغیز خان نے تیار کیا تھا۔