Death of Hazrat Khawaja Qutb ud Din Bukhtiar Kaki
حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کی وفات

حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ

٭27 نومبر 1235ء کو قطب الاقطاب حضرت خواجہ بختیار کاکیؒ نے وفات پائی۔
حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ 1187 ء میں ترکستان کے قصبے اوش میں پیدا ہوئے تھے۔ حسینی سادات میں سے تھے۔ لڑکپن ہی میں بغداد آگئے اور خواجہ معین الدین چشتی سے بیعت کی۔ انہوں نے آپ کو اہل دہلی کی رشد و ہدایت کے لیے مامور کیا۔ چنانچہ آپ ہندوستان آگئے اور دہلی میں قیام فرما ہوئے۔آپ سے دو کتابیں بھی منسوب ہیں جن میں ایک آپ کا دیوان اور دوسری فوائد السالکین جو تصوف کے موضوع پر ہے۔ آپ کے مریدوں میں خواجہ فرید الدین شکر گنج اور سلطان شمس الدین التمش خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ آپ کا مزار دہلی میں مرجع خلائق ہے۔
دہلی کے مشہور قطب مینار کا نام بھی آپ کے نام پر رکھا گیا ہے۔

UP