1624-11-30
4217 Views
مجدد الف ثانی کی وفات
مجدد الف ثانی
٭30 نومبر 1624ء حصرت مجدد الف ثانی کی تاریخ وفات ہے۔
آپ کا اصل نام شیخ احمد، کنیت ابوالبرکات اور لقب بدر الدین تھا۔ آپ 26 جون 1564ء کو سرہند شریف میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوا ر سے اورمزید دینی تعلیم اپنے عہد کے مشہور علما سے حاصل کی پھر خواجہ باقی باللہ کے حلقہ ادارت میں داخل ہوگئے اور ان کے خلیفہ بن گئے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے دین الٰہی کے نام سے ایک نئے مذہب کی بنیاد ڈالی تھی جو مختلف مذاہب کے مختلف النوع عقائد کا مجموعہ تھا۔ آپ نے اکبر اعظم کے کفر و الحاد کا بڑی پامردی سے مقابلہ کیا اور جہانگیر کے عہد میں پابند سلاسل بھی ہوئے۔ علامہ اقبال نے آپ کو ہند میں سرمایہ ملت کا نگہبان کا خطاب دیا تھا۔