انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

یکم جولائی 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان  کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر آٹھ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس تعلیمی ادارے کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں 2011 - GOLDEN JUBILEE YEAR INSTITUTE OF CHARTERED ACCOUNTANTS OF PAKISTAN, FOSTERING TALENT FOR LEADERSHIP  کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP