20th Anniversary of Asian Broadcasting Union
ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے قیام کی بیس ویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

یکم جولائی 1984ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایشیا پیسیفک براڈ کاسٹنگ یونین کے قیام کی بیس سالہ سالگرہ  کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ایک براڈکاسٹنگ ٹاور کی تصویر،دنیا کا نقشہ اور ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کا لوگوشائع کیا گیا تھا اور20th ANNIVERSARY OF ASIAN BROADCASTING UNION کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔تین روپے مالیت کا یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جبین سلطانہ نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP