1951-08-14
3217 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست1951 آزادی کی چوتھی سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آٹھ ڈاک ٹکٹ جاری کیے ۔ جن کا ڈیزائن مصور مشرق عبدالرحمٰن چغتائی نے تیا رکیا تھا۔ یہ اسلامی اور مشرقی مصوری کا شاہ کار تھے اور اس مجموعے کو چغتائی آر ٹ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
1954-08-14
3156 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست1954ء آزادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے چار پر وادی کاغان‘ گلگت‘ بادشاہی مسجد اور مقبرہ جہانگیر کے مناظر اور بقیہ تین پر چائے‘ کپاس اور پٹ سن کی منظر کشی کی گئی تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی...
1948-07-09
3825 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948ء کو سردار عبدالرب نشتر کی رہنمائی اور مسرت حسین زبیری کی کوششوں سے پاکستان کے چار اولین ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری ہوا۔ ان ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنہ‘ ڈھائی آنہ‘ تین آنہ اور ایک روپیہ تھی۔ ان میں سے ابتدائی تین ڈاک ٹکٹ‘ جن پر بالترتیب سندھ...
1956-08-14
3071 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست 1956ء کو آزادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دوآنہ مالیت کا ایک عمومی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سرخ پس منظر پر سفید رنگ سے چاند تارا چھایا گیا تھا۔
1955-08-14
2783 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست 1955ء کو پاکستان کی آزادی کی آٹھویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار عوامی ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پاکستان کی صنعتی ترقی کو موضوع بنایا گیا تھا اور پاکستان کے چار صنعتی کارخانوں( کرنافلی پیپر ملز، ٹیکسٹائل مل ، جوٹ مل اور...
1952-08-14
2786 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14 اگست 1952ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے سندھ ڈاک کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر تین آنہ اور بارہ آنہ مالیت کے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سندھ ڈاک کا پہلا ڈاک ٹکٹ بھی بطور یادگار شائع کیا گیا تھا۔ سندھ ڈاک‘ ڈاک کے اس ٹکٹ کا نام...
1957-08-14
2504 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست 1957ء کو پاکستان کی آزادی کی دسویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین عوامی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر مختلف زاویوں سے پاکستانی مصنوعات کی ترقی اور کارخانے دکھائے گئے تھے ۔ تینوں ٹکٹوں پر ایک چھوٹا سا گلدستہ بناکر اس کے نیچے 14-8-1947 لکھا گیا تھا...
1948-08-14
2613 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست1948ء کو قیام پاکستان کی پہلی سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بیس عمومی ڈاک ٹکٹوں کاایک سیٹ جاری کیا۔ان تمام ڈاک ٹکٹوں کے سائز اور ڈیزائن مختلف تھے اور ان کی قیمتیں ایک پیسے سے پچیس روپے تک تھی۔ ایک، دو اور تین پیسے کے ڈاک ٹکٹ گہرے بادامی،...
1961-07-01
2768 Views
پاکستان میں ڈاک ٹکٹ یکم جولائی 1961ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے وارسک پروجیکٹ کی تکمیل پر 40پیسے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پر وارسک ڈیم اور بجلی گھر کا منظر دکھایا گیا تھا۔
1962-06-08
2606 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 8 جون 1962ء کوپاکستان کا نیا آئین نافذ ہوا اور اسی روز صدر ایوب خان نے ملک سے مارشل لاء ختم کرنے کا اعلان کرکے صدر کے عہدے کا ازسرنو حلف اٹھالیا۔اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی ایک تکونا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سے...
1963-04-22
1654 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 1963ء میں مغربی ایرین( نیو گنی) میںہالینڈ اور انڈونیشیا کے درمیاں قضیے کے تصفیے کے لئے اقوام متحدہ کی فوج کی زیر نگرانی رائے شماری ہوئی ۔ اقوام متحدہ کی اس فوج میں پاکستانی فوج کے جوان بھی شامل تھے ۔ اس رائے شماری کے نتیجے میں مغربی ایرین کے عوام نے...
1963-06-25
1689 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25جون 1963 ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ریڈ کراس کے قیام کی سوویں سال گرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس عالمی تنظیم کا لوگو طبع کیا گیا تھا۔
1964-03-30
1753 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30 مارچ 1964ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے نوبیہ کے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم کے سلسلے میں دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت 13 پیسے اور 50 پیسے تھی۔ان ڈاک ٹکٹوں کو پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ اشفاق غنی نے ڈیزائن کیا...
1964-04-22
1655 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 22اپریل 1964ء کو نیویارک کی عالمی نمائش کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر اس نمائش میں قائم کیے گئے پاکستانی پویلین کی تصویر اور نمائش کا ’’لوگو‘‘ بنا ہوا تھا ۔
1964-06-25
1909 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25جون 1964ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی دو صد سالہ برسی کے موقع پر 50 پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔
1965-02-28
1473 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28فروری 1965ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے نابیناؤں کی امداد کے سلسلے میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 15پیسے تھی اور اس کا ڈیزائن مصور مشرق عبدالرحمٰن چغتائی نے تیار کیا تھا ۔
1965-05-17
1660 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 17 مئی 1965 ء کوپاکستان کے محکمۂ ڈاک نے عالمی انجمن مواصلات کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے نصیر الحسن رضوی نے ڈیزائن کیا تھا۔
1965-06-26
1846 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 26جون 1965ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے عالمی سال امداد باہمی کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ، ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن اقوام متحدہ کی جانب سے موصول ہواتھا اور یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ امداد باہمی کی تنظیم کے تمام رکن ممالک نے جاری کیے تھے۔
1966-04-30
1828 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 30 اپریل 1966ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے اسلام آباد کے نزدیک نیلور کے مقام پر پاکستان کے پہلے ایٹمی ری ایکٹر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 15 پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ایٹمی ری ایکٹر کا سنگ بنیاد 20...
1965-07-21
3473 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21 جولائی 1965ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے معاہدہ استنبول (آر سی ڈی) کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کیا۔ اسی ڈیزائن کے دو دو ڈاک ٹکٹوںکے سیٹ اس معاہدے میں شریک دیگر دو ممالک ایران اور ترکی نے بھی جاری کیے۔ معاہدہ استنبول (آر سی ڈی) ...
1967-08-14
1777 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست 1967ء کو قیام پاکستان کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 15پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے فضل کریم نے تیا رکیا تھا۔
1968-03-28
1887 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28 مارچ 1968ء کو ڈھاکا میں ایسٹ پاکستان ایگریکلچریونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن منعقد ہوا۔ اس موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر یونیورسٹی کی ایک عمارت کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 15پیسے تھی اور اسے پاکستان...
1968-05-25
2977 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25 مئی 1968ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بنگال کے مشہور شاعر قاضی نذر الاسلام کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا مگر ہوا یوں کہ ان ڈاک ٹکٹوں پر قاضی نذر الاسلام کی تاریخ پیدائش 25 مئی 1899ء کی بجائے 25 مئی 1889ء شائع ہوگئی چنانچہ حکومت نے فوری...
1968-07-18
1511 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 18جولائی1968ء کو اسلام ٓبادمیں منعقد ہونے والی ڈاک ٹکٹوں کی ایک نمائش کے موقع پر چارسابقہ ڈاک ٹکٹوں پر نئی قیمتیں بالا چھاپ کرکے از سر نو جاری کیا گیا ۔ ڈاک ٹکٹوں کی دنیا میں یہ ڈاک ٹکٹ 1968ء کے بالا چھاپ ٹکٹ کے نام سے معروف ہیں ۔
1969-07-21
1818 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21 جولائی 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آر سی ڈی کے قیام کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر 20 پیسے، 50پیسے اور ایک روپیہ مالیت کے تین ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ 20 پیسے مالیت والے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مغل عہد کی منی ایچر پینٹنگ بنی ہوئی تھی...
1970-03-15
1828 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 15مارچ 1970ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اوساکا(جاپان) میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش (ایکسپو 70) کے افتتاح کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ 50پیسے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر رفیع الدین نے تیار...
1970-05-20
1733 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 20 مئی 1970ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے برن (سوئٹزرلینڈ) میں عالمی انجمن ڈاک کے صدر دفاترکی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر 20پیسے اور 50پیسے مالیت کے دو ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنررفیع الدین نے تیار کیا تھا۔
1970-06-26
1820 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 26جون 1970ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر 20اور 50 پیسے مالیت کے دو ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعبدالرؤف نے تیار کیا تھا۔
1970-07-06
1703 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 6جولائی1970 ء کو عالمی تعلیمی سال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے اور 50پیسے مالیت کا دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی محمودہ خاتون نے تیا رکیا تھا۔
1970-07-21
1726 Views
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21جولائی 1970ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آرسی ڈی کے قیام کی چھٹی سالگرہ پر تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ۔جن پر پاکستان، ایران اور ترکی کے قدرتی منظر کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ اسی دن ایسے ہی تین تین ڈاک ٹکٹوں کے سیٹ ایران اور ترکی نے بھی جاری...
UP