1957-08-14
2604 Views
آزادی کی دسویں سال گرہ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14اگست 1957ء کو پاکستان کی آزادی کی دسویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین عوامی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر مختلف زاویوں سے پاکستانی مصنوعات کی ترقی اور کارخانے دکھائے گئے تھے ۔ تینوں ٹکٹوں پر ایک چھوٹا سا گلدستہ بناکر اس کے نیچے 14-8-1947 لکھا گیا تھا جبکہ اس گلدسے کے سامنے ایک جواں سال درخت بنایا گیا تھا جس میں دس پھول تھے اور اس
کے نیچے 14-8-1957 لکھا گیا تھا۔ اس تقابل کا مقصد1947 اور 1957 کے ذرائع اور مصنوعات دکھانا تھا۔