1968-11-04
4876 Views
تربیلا بند ٭4 نومبر 1968ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے دریائے سندھ پر تربیلا بند کی کھدائی کا آغاز کیا۔ سندھ طاس کے معاہدے کے بعد پاکستان نے جن بندوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی ان میں سب سے بڑا بند تربیلا بند تھا۔ 1967ء میں عالمی بنک نے اس بند کی تعمیر کی منظوری دی...
1946-11-04
4356 Views
یونیسکو ٭4 نومبر 1946ء کو اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس ادارے کا صدر دفتر پیرس میں ہے۔ یہ ادارہ تعلیم کے سلسلے میں بین الاقوامی ربط و تعاون کے ذریعہ امن کے فروغ کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے منصوبے خواندگی کی مہمات سے لے کر اساتذہ،...
1917-11-07
4771 Views
انقلاب روس ٭7 نومبر 1917ء عالمی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ یہی وہ دن ہے جب انقلاب روس برپا ہوا تھا اور دنیا میں پہلی مرتبہ کسی ملک میں کارکنوں کی اپنی حکومت قائم ہوئی تھی۔ انقلاب روس کے لیے جدوجہد تو بڑے عرصے سے جاری تھی مگر اس کا فوری سبب پہلی جنگ عظیم میں روس کی شکست سمجھی جاتی...
2009-11-12
2742 Views
گلگت، بلتستان اسمبلی ٭گزشتہ سال 12 نومبر 2009ء کو گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے عام انتخابات عمل میں آئے تھے۔ ان انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی۔ مسلم لیگ (ن) کے 2، مسلم لیگ (ق) کے 2، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کا ایک ایک...
1967-11-23
4372 Views
منگلا بند ٭23 نومبر 1967ء وہ تاریخی دن تھا جب صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے منگلا بند کا افتتاح کیا۔ ستمبر 1960ء میں ہونے والے سندھ طاس کے معاہدے کی رو سے پاکستان کو یہ حق مل گیا تھا کہ وہ دریائے سندھ‘ چناب اور جہلم کا پانی اپنے استعمال میں لاسکتا ہے اور توانائی کے حصول کے...
1997-11-26
4244 Views
پاکستان موٹر وے ٭26 نومبر 1997ء کو پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان موٹر وے کا افتتاح کیا اور اس شاہراہ پر اسلام آباد سے لاہور تک سفر کیا۔ اس موٹر وے کی تعمیر کے لئے پاکستان نے کوریا کی فرم ڈائیوو کارپوریشن سے 7 جنوری 1992ء کو ایک معاہدہ کیا تھا جس کے بعد 11 جنوری...
1970-12-07
5926 Views
عام انتخابات ٭7 دسمبر 1970ء کو بالغ رائے دہی کی بنیاد پرپاکستان کے پہلے عام انتخابات منعقد ہوئے ان انتخابات میں ملک کی 24 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ انتخابات کے اسم حاذ پر 1499 امیدوار تھے۔ 300 نشستیں تھیں جن کا فیصلہ پاکستان کے ساڑھے پانچ کروڑ رائے دہندگان کو کرنا تھا۔ یہ...
1985-12-07
8396 Views
سارک تنظیم ٭ جنوب ایشیا کے آٹھ ممالک کی تنظیم سارک یا سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن کے قیام کا مقصد علاقائی تعاون کو مؤثر اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا ہے اور اس خطے کو ایک غیر سیاسی ادارے کے دائرۂ کار میں لانا ہے۔ سارک تنظیم میں ابتدائی طور پر سات ممالک...
2009-12-11
2074 Views
قومی مالیاتی ایوارڈ ٭9 سے 11 دسمبر 2009ء کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور قومی مالیاتی کمیشن کے ارکان نے لاہور میں قومی مالیاتی کمیشن کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کی جس کے بعدوزیر خزانہ، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور قومی مالیاتی...
1971-12-24
3503 Views
حمود الرحمن کمیشن ٭دسمبر 1971ء میں سقوط ڈھاکا کے بعد اس دور کے واقعات اورسقوط کے اسباب کی تحقیقات کے لیے 24 دسمبر 1971ء کو صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس حمود الرحمن کی سرکردگی میں ایک کمیشن مقرر کیا۔ اس کمیشن میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طفیل علی...
1951-12-28
3720 Views
پاکستان آرڈیننس فیکٹری ٭28 دسمبر 1951ء کو پاکستان کے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین نے واہ میں پاکستان آرڈی ننس فیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے موجودہ غیر یقینی حالات کے پیش نظر پاکستان کے دفاع کو بہت اہمیت حاصل ہے اسی لیے مسلح افواج کی...
1953-01-08
2640 Views
طلبہ تحریک ٭8 جنوری 1953ء کا دن کراچی میں طلبہ سیاست کی تاریخ میں بڑا یادگار دن مانا جاتا ہے۔ ہر سال 8 جنوری کو طلبہ اپنے ان ساتھیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں جو طلبہ کے مطالبات کے سلسلے میں احتجاج کرتے ہوئے اس دن ان سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے تھے۔ اس واقعہ کا پس منظر یہ تھا کہ 1952 میں جب...
1966-01-10
10249 Views
معاہدہ تاشقند ٭1965ء کو پاک بھارت جنگ کے بعد 10 جنوری 1966ء کو پاکستان کے صدر ایوب خان اور بھارت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جو ’’معاہدہ تاشقند‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس معاہدے کے لیے پاکستان کے صدر فیلڈ مارشل ایوب خان 3 جنوری 1966ء کو اپنے...
1967-12-01
4156 Views
پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام ٭1966ء میں جب ذوالفقار علی بھٹو سیاسی اختلافات کی بنا پر صدر ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہوئے تبھی سے وہ ایک سیاسی جماعت کے قیام کے لیے کوشاں تھے۔ اسی زمانے میں لاہور میں کچھ دانشور‘ جن میں اخبار نویس‘ اساتذہ‘ وکلا‘ ادیب اور سرکاری...
1991-01-18
4021 Views
جناح اسٹیشن ٭ انٹارکٹیکا دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے۔ یہ دنیا کا سرد ترین براعظم ہے اور یہاں آبادی کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔ اس براعظم میں صرف سائنسی تحقیق ہی کی جاتی ہے۔ پاکستان اس سائنسی تحقیق میں اس وقت شامل ہوا جب پاکستانی سائنسدانوں نے 18 جنوری 1991ء کو یہاں...
1990-02-05
3201 Views
یوم یکجہتی آزاد کشمیر ٭یکم فروری 1990ء کو پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کی حمایت، بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت اور کشمیری مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے 5 فروری کو پورے ملک میں کشمیر منانے اور مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔ مسئلے کی اہمیت...
1955-02-09
2756 Views
دستور ساز اسمبلی ٭9 فروری 1955ء کو سندھ چیف کورٹ نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کے چند اہم ترین مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ یہ مقدمہ مولوی تمیز الدین نے دستور ساز اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے دائر کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ یہ اسمبلی چونکہ قانون ساز اسمبلی ہونے کے ساتھ...
1899-06-13
6639 Views
سردار عبدالرب نشتر ٭سردار عبدالرب نشتر 13 جون 1899ء کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس سے کیا۔ مگر جب انہیں اس تلخ حقیقت کا...
2008-02-18
2840 Views
عام انتخابات 2008 ٭18 فروری 2008ء کو پاکستان کی تاریخ کے نویں عام انتخابات منعقد ہوئے جن میں قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے 87، مسلم لیگ (ن) نے 66، مسلم لیگ (ق) نے 38، متحدہ قومی موومنٹ نے 19، اے این پی نے 10، مسلم لیگ (ف) نے 4، متحدہ مجلس عمل نے 3 اور بی این پی (اے) اور پی پی شیرپائو...
1900-02-20
3865 Views
رتی جناح ٭20 فروری قائداعظم محمد علی جناح کی اہلیہ رتی جناح کی تاریخ پیدائش بھی ہے اور تاریخ وفات بھی۔ وہ 20 فروری 1900ء کو بمبئی میں پیدا ہوئیں۔ قائداعظم محمد علی جناح ان کے والد سر ڈنشا پیٹٹ کے دوستوں میں شامل تھے۔ ان کی شخصیت نے رتی کو اس قدر متاثر کیا کہ ان کی قربت محبت میں...
1974-02-22
3802 Views
اسلامی سربراہ کانفرنس ٭22 فروری 1974ء مطابق 29 محرم الحرام 1394ھ بروز جمعتہ المبارک وہ تاریخی دن تھا جب لاہور کے پنجاب اسمبلی ہال میں عالم اسلام کے سربراہوں کی تاریخی سہ روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا۔ اس کانفرنس کا صدر‘ پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو منتخب کیا گیا۔ شام...
1911-03-17
3171 Views
قائداعظم محمد علی جناح ٭قائداعظم کی پارلیمانی زندگی کے اوائل میں مسلم اوقاف کے بل کی منظوری کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بل آج سے سو سال قبل 17 مارچ 1911ء کو امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں پیش کیا تھا اور دو سال کی جدوجہد کے بعد یہ بل 1913ء میں منظور کروایا تھا۔ قائداعظم نے یہ بل...
1942-03-22
11718 Views
کرپس مشن ٭1942ء کے ابتدائی ایام میں جب ایشیا میں برطانوی مقبوضات ایک ایک کرکے برطانیہ کے ہاتھ سے نکلنے لگے تو اس نے ہندوستان کے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے اور جنگ میں ان کا تعاون حاصل کرنے کے لیے 22 مارچ 1942ء کو سر اسٹیفورڈ کرپس کی سربراہی میں ایک مشن ہندوستان بھیجا جس کا مقصد...
1940-03-23
5387 Views
قرارداد پاکستان ٭23 مارچ 1940ء وہ تاریخی دن ہے جب آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور کے مشہور منٹو پارک میں اپنے 27 ویں سالانہ اجلاس میں وہ تاریخی قرارداد پیش کی جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔ مسلم لیگ کے اس سالانہ اجلاس کی صدارت قائداعظم محمد علی جناح نے کی تھی اور یہ...
1971-03-26
3071 Views
مشرقی پاکستان ٭1970ء کے عام انتخابات میں مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ کو واضح اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صدر یحییٰ خان انتخابات کے فوراً بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے اقتدار عوامی لیگ کے سپرد کردیتے۔ مگر عوامی لیگ ملک کا آئین چھ نکات کی بنیاد پر تیار...
1964-03-27
3382 Views
نیشنل پریس ٹرسٹ ٭27 مارچ 1964ء کو حکومت نے نیشنل پریس ٹرسٹ (این پی ٹی) کے قیام کا اعلان کردیا۔ بعض سینئر صحافیوں کے مطابق این پی ٹی خواجہ شہاب الدین کے اور بعض کے مطابق الطاف گوہر کے ذہن کی پیداوار تھا مگر قدرت اللہ شہاب نے شہاب نامہ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اس ٹرسٹ کے خالق...
1947-03-28
7033 Views
بیگم محمد علی جوہر ٭28 مارچ 1947ء جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما بیگم محمد علی جوہر کی تاریخ وفات ہے۔ بیگم محمد علی جوہر کا اصل نام امجدی بانو تھا۔ وہ 1885ء میں ریاست رامپور میں پیدا ہوئیں۔ 5 فروری 1902ء کو وہ مولانا محمد علی جوہر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو رشتے میں آپ کے...
1949-03-30
3377 Views
فاطمہ جناح میڈیکل کالج ٭30 مارچ 1949ء کو پاکستان کے گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین نے لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج برائے خواتین کی رسم افتتاح انجام دی۔ اس موقع پر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح بھی موجود تھیں۔ خواجہ ناظم الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح...
2010-04-08
2918 Views
آئین پاکستان ٭8 اپریل 2010ء کو قومی اسمبلی نے اپنے تاریخی اجلاس میں آئین میں کی گئی آمرانہ ترامیم ختم کرنے کے لیے 18 ویں آئینی ترمیمی بل کی دو تہائی اکثریت سے زیادہ ارکان کی حمایت سے متفقہ منظوری دے دی جس کے بعد آئین سے آمریت کے ثبت کردہ نقوش ختم کردیئے گئے اور ملک میں اصلی طور...
1946-04-09
3781 Views
قرارداد دہلی ٭23 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ نے لاہو رمیں جو مشہور قرارداد منظور کی تھی اور جسے بعدازاں قرارداد پاکستان قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں 1946ء تک خاصا ابہام پایا جاتا تھا۔ کیونکہ اس قرارداد میں آزاد مسلم ریاستوں کا تصور پیش کیا گیا تھا اور ایک واحد ریاست پاکستان کا...
UP