Opening of Fatima Jinnah Medical College
فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا افتتاح

 فاطمہ جناح میڈیکل کالج

٭30 مارچ 1949ء کو پاکستان کے گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین نے لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج برائے خواتین کی رسم افتتاح انجام دی۔ اس موقع پر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح بھی موجود تھیں۔
خواجہ ناظم الدین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج نہ صرف پاکستان میں بلکہ ساری دنیائے اسلام میں اپنی طرز کا پہلا ادارہ ہے۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والوں کو چاہیے کہ وہ عملی زندگی  میں قدم رکھنے کے بعد فرض شناسی‘ بے لوث خدمت اور بلند خیالی کا ایک ایسا معیار قائم کریں جو اس کالج کے لیے نیک نامی کا موجب ہونے کے علاوہ پاکستان کے شایان شان روایات قائم کرنے کا باعث ہو۔
 

UP