1975-11-18
5534 Views
علی بخش ظہور ٭18 نومبر 1975ء کو پاکستان کے نامور غزل گائیک علی بخش ظہور کا انتقال ہوا۔ علی بخش ظہور 11مئی 1905ء کو پیدا ہوئے تھے ۔ابتدا میں وہ استاد برکت علی گوٹے والے کے شاگرد تھے بعد میں استاد عاشق علی خان سے اکتساب فن کرتے رہے۔ وہ قیام پاکستان سے پہلے سے ریڈیو کے پروگراموں میں...
1994-11-18
5800 Views
ایم کلیم ٭18 نومبر 1994ء کو پاکستان کے معروف گلوکار ایم کلیم کینیڈا میں انتقال کرگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔ ایم کلیم کا اصل نام حفیظ اللہ تھا اور وہ 1924ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو سے بطور ٹیکنیشن ملازمت کا آغاز کیا اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان سے...
1983-11-25
6485 Views
سلیم رضا ٭25 نومبر 1983ء کو پاکستان کے نامور فلمی گلوکار سلیم رضا کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ سلیم رضا 4مارچ 1932ء کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور میں قیام پذیر ہوئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا۔ فلم نوکر سے ان کے...
2009-11-30
4041 Views
استاد شرافت علی خان ٭30 نومبر 2009ء کو شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مشہور موسیقار اور گلوکار استاد شرافت علی خان لاہور میں وفات پاگئے۔ استاد شرافت علی خان 1955ء میں ملتان میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نامور موسیقار استاد سلامت علی خان کے فرزند اور شفقت سلامت علی خان کے بڑے...
1982-12-05
4871 Views
روشن آرا بیگم ٭5 دسمبر 1982ء کو کلاسیکی موسیقی کی نامور گائیکہ ملکہ موسیقی روشن آرا بیگم وفات پاگئیں۔ روشن آرا بیگم کا اصل نام وحید النسا بیگم تھا، وہ 1915ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں ان کا تعلق ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا چنانچہ موسیقی سے ان کا لگائو فطری تھا۔ ابتدائی مشق ان کی...
2000-12-06
4115 Views
عزیز میاں قوال ٭6 دسمبر 2000ء کو پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں ایران کے شہر تہران میں وفات پاگئے۔ عزیز میاں 27 جولائی 1942ء کو یوپی کے شہر بلند شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ قوالی گانے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔ ان کی مشہور قوالیوں میں ، میں شرابی، تیری صورت نگاہوں میں اور...
1986-12-29
5849 Views
استاد چھوٹے غلام علی خان ٭29 دسمبر 1986ء کو پاکستان کے نامور کلاسیکی موسیقار اور گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان لاہور میں وفات پاگئے۔ استاد چھوٹے غلام علی خان کا تعلق قصور کے ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا جہاں وہ 1910ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے...
1967-12-30
5116 Views
کوثر پروین ٭30 دسمبر 1967ء کو پاکستان کی نامور گلوکارہ کوثر پروین وفات پاگئیں۔ کوثر پروین اداکارہ آشا پوسلے اور رانی کرن کی چھوٹی بہن اور معروف موسیقار اختر حسین کی شریک حیات تھیں۔ انہوں نے پاکستان کی فلمی صنعت کے ابتدائی دور میں لاتعداد فلموں کو اپنی آواز سے یادگار بنایا۔...
1990-01-24
3759 Views
محمد جمن ٭24 جنوری 1990ء کو پاکستان کے نامور لوک فن کار محمد جمن نے کراچی میں وفات پائی۔ محمد جمن 10 اکتوبر 1935ء کو بلوچستان میں سوڑھ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ ان کے والد زمیندار تھے مگر موسیقی سے شغف رکھتے تھے۔ محمد جمن کے نانا بھی سارندہ اور طنبورہ بجانے پر دسترس رکھتے تھے۔ اس...
2004-02-04
3819 Views
ملکہ پکھراج ٭4 فروری 2004ء کو پاکستان کی مشہور مغنیہ ملکہ پکھراج لاہور میں وفات پاگئیں اور شاہ جمال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئیں۔ ملکہ پکھراج کا اصل نام حمیدہ تھا اور وہ 1910ء میں ہمیر پور سدھڑ نزد اکھنور (جموں) میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ پہاڑی راگوں کو کمال خوبی سے گاتی تھیں اور...
1986-02-09
3694 Views
مرید بلیدی ٭9 فروری 1986ء کو پاکستان کے مشہور لوک فنکار مرید بلیدی طویل علالت کے بعد کندھ کوٹ کے قریب انتقال کرگئے۔ مرید بلیدی 1926ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے ان کا شمار بلوچستان کے مشہور سازندوں اور گلوکاروں میں ہوتا تھا۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1979ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن...
1997-02-14
5644 Views
لوک گلوکار محمد یوسف ٭محمد یوسف 14 جنوری 1940ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد استاد لونگ خان بھی سندھ کے معروف لوک گلوکار تھے۔ ان کے خاندان میں کئی اور معروف موسیقار بھی پیدا ہوئے جن میں استاد زوار بسنت کا نام سرفہرست تھا۔ محمد یوسف نے موسیقی کی تربیت گوالیار گھرانے...
1982-02-25
4142 Views
مختار بیگم ٭25 فروری 1982ء کو پاکستان کی مشہور مغنیہ مختار بیگم کراچی میں وفات پاگئیں۔ مختار بیگم 1911ء میں امرتسر میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد غلام محمد موسیقی کے بڑے دلدادہ تھے اور خود بھی بہت اچھا ہارمونیم بجاتے تھے۔ انہوں نے مختار بیگم کو کلاسیکی موسیقی کی تربیت دلوانے...
1928-03-01
8920 Views
محمدعالم لوہار / لوک فنکار *عالم لوہار یکم مارچ 1928ءکو موضع آچھ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ان کی خوش الحانی کی وجہ سے انہیں قاری بنانا چاہتے تھے مگر ان کا اپنا رجحان لوک داستانیں گانے کی طرف تھا چنانچہ وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لئے اپنا گھر چھوڑ کر تھیٹریکل...
1990-03-06
7872 Views
گلوکارہ مالا ٭پاکستان کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم 9نومبر 1942ء کوامرتسر میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام نسیم بیگم تھا مگر چونکہ اس نام کی گلوکارہ پہلے سے فلمی صنعت میں موجود تھیں اس لیے انور کمال پاشا نے انہیں ’’مالا‘‘ کا نام دیا۔ مالا نے اپنا پہلا فلمی نغمہ انور کمال...
2000-03-09
2778 Views
پٹھانے خان ٭9 مارچ 2000ء کو پاکستان کے نامور لوک گلوکار پٹھانے خان کوٹ ادو میں وفات پاگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔ پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا اور وہ 1926ء میں تبووالا نزد سنانواں، کوٹ ادو میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا میں وہ نعت اور حمد پڑھا کرتے تھے۔ 16 سال کی عمر میں انہوں...
2003-03-13
4404 Views
شاہدہ پروین ٭13 مارچ 2003ء کو پاکستان کی نامور کلاسیکی گلوکارہ شاہدہ پروین لاہور میں وفات پا گئیں اور لاہور ہی میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئیں۔ شاہدہ پروین مشہور گلوکارہ زاہدہ پروین کی صاحبزادی تھیں۔ انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنی والدہ کے علاوہ استاد اختر...
1965-04-03
5428 Views
نازیہ حسن ٭3 اپریل1965ء پاکستان کی مشہور گلوکارہ نازیہ حسن کی تاریخ پیدائش ہے۔ نازیہ حسن کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام سنگ سنگ چلیں سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی ان کے ساتھ شرکت کرتے تھے۔ ان دونوں بھائی...
2006-04-04
3942 Views
نگہت سیما ٭4 اپریل 2006ء کو ریڈیو، اسٹیج، ٹیلی وژن اور فلم کی مشہور گلوکارہ نگہت سیما طویل علالت کے بعد کراچی میں وفات پاگئیں۔ نگہت سیمااجمیر میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہیں1963ء میں لال محمد اقبال نے فلم چھوٹی بہن کے ذریعے فلمی دنیا سے متعارف کروایا تھا۔لال محمد اقبال کی موسیقی میں...
1994-04-05
4125 Views
حاجی غلام فرید صابری قوال ٭5 اپریل 1994ء کو پاکستان کے نامور قوال حاجی غلام فرید صابری کراچی میں وفات پاگئے۔ حاجی غلام فرید صابری 1924ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی حاجی مقبول احمد صابری کے ساتھ قوالی گاتے تھے، ان...
2007-04-08
2263 Views
اسد امانت علی خان ٭8 اپریل 2007ء کو پاکستان کے نامور کلاسیکی گائیک اسد امانت علی خان لندن میں وفات پاگئے۔ اسد امانت علی خان کا تعلق موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا۔انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد امانت علی خان اور دادااستاد اختر حسین خان سے حاصل کی۔ اسد امانت...
1983-04-11
2746 Views
احمد رشدی ٭11 اپریل 1983ء کو پاکستان کے نامور گلوکار احمد رشدی دنیا سے رخصت ہوئے۔ احمد رشدی 1935ء میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارت میں بننے والی فلم عبرت میں اپنی گائیکی کا جادو جگایا۔ 1954ء میں وہ پاکستان آگئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بندر روڈ سے کیماڑی...
2009-04-21
2385 Views
اقبال بانو ٭21 اپریل 2009ء کو غزل گائیکی کی نامور گلوکارہ اقبال بانو دنیا سے رخصت ہوئیں۔ اقبال بانو 1927ء کے لگ بھگ روہتک، حصار کے ایک موسیقی نواز گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ سات برس کی عمر میں وہ اپنے والدین کے ساتھ دہلی منتقل ہوئیں جہاں ان کے والد نے انہیں دلی گھرانے کے نامور...
1975-05-07
3603 Views
زاہدہ پروین ٭7 مئی 1975ء کو پاکستان کی مشہور مغنیہ زاہدہ پروین لاہور میں وفات پاگئیں۔ وہ1925ء کے لگ بھگ امرتسر میں پیدا ہوئی تھیں۔ زاہدہ پروین نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم بابا تاج کپورتھلہ والے سارنگی نواز سے حاصل کی بعد ازاں وہ تقریباً سات برس تک استاد حسین بخش خاں امرتسر والے...
2010-05-08
2745 Views
آصف علی ٭8 مئی 2010ء کو پاکستان کے مشہور غزل گائیک آصف علی کراچی میں وفات پاگئے۔ ان کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے گیت اور غزل گائیکی کو اپنی شناخت بنایا۔ ان کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں میں اب کے سال پونم میں جب تو آئے گی ملنے، دروازہ کھلا رکھنا اور دیواروں سے باتیں...
1999-05-31
3096 Views
عنایت حسین بھٹی ٭31مئی 1999ء کو پاکستان کے نامور فلمی گلوکار، اداکار اور ذاکر اہل بیت عنایت حسین بھٹی گجرات میں وفات پاگئے اور وہیں قبرستان تربہنگ میں آسودۂ خاک ہوئے۔ عنایت حسین بھٹی 1929ء میں گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی فلمی زندگی کا آغاز بطور گلوکار ہوا تھا اور فلم ہیر،...
2004-06-02
2343 Views
مجیب عالم ٭2 جون 2004ء کو نامور گلوکار مجیب عالم کراچی میں وفات پاگئے اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔ مجیب عالم 1948ء میں بھارت کے شہر کان پور میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن ہی سے ان کی آواز بے حد سریلی تھی جس سے متاثر ہوکر موسیقار حسن لطیف نے انہیں اپنی فلم نرگس میں گائیکی...
1996-06-08
5140 Views
بالی جٹی ٭8 جون 1996ء کو تھیٹر کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بالی جٹی وفات پاگئیں۔ بالی جٹی کا اصل نام عنایت بی بی تھا۔ وہ 1937ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئیں۔ 1958ء میں انہوں نے پنجاب کے لوک تھیٹروں سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان ڈراموں...
1995-06-07
2671 Views
منور سلطانہ ٭7 جون 1995ء کو پاکستان کی ایک مشہور گلوکارہ منور سلطانہ لاہور میں وفات پاگئیں۔ منور سلطانہ 1925ء میں لدھیانہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے پہلے فلم مہندی سے ہوا تھا۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم ریڈیو پاکستان کے مشہور کمپوزر عبدالحق...
2012-06-13
5153 Views
مہدی حسن ٭ 13 جون 2012 پاکستان کے عظیم گائیک مہدی حسن کی تاریخ وفات ہے۔ مہدی حسن 18 جولائی 1927کوراجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے۔ اْن کے والد اور چچا دْھرپد گائیکی کے ماہر تھے۔ انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی۔...
UP