Birth of Alam Lohar
عالم لوہار کی پیدائش

 محمدعالم لوہار / لوک فنکار

*عالم لوہار یکم مارچ 1928ءکو موضع آچھ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ان کی خوش الحانی کی وجہ سے انہیں قاری بنانا چاہتے تھے مگر ان کا اپنا رجحان لوک داستانیں گانے کی طرف تھا چنانچہ وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لئے اپنا گھر چھوڑ کر تھیٹریکل کمپنیوں سے وابستہ ہوگئے اور نہایت کم عمری میں بہت مقبول ہوگئے۔
قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پھر پاکستان ٹیلی وژن سے بھی اپنے فن کا جادو جگایا اور پاکستان کے مقبول ترین لوک گلوکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کے قدردانوں میں صدر ایوب خان بھی شامل تھے۔
3 جولائی 1979ء کو محمد عالم لوہار مانگا منڈی کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

UP