Released Noor-e-Islam
نور اسلام ریلیز ہوئی

نور اسلام

٭یکم نومبر 1957ء کو فلم ساز جے سی آنند اورہدایت کار نذیر کی فلم نور اسلام ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی موسیقی حسن لطیف نے ترتیب دی تھی جب کہ نغمات تنویر نقوی نے اور کہانی عرش لکھنوی نے تحریر کی تھی۔
اس فلم کو اس فلم میں شامل ایک نعت ’’شاہ مدینہ‘ یثرب کے والی‘ سارے نبی تیرے در کے سوالی‘‘ نے یادگار بنا دیا۔ یہ نعت گلوکار سلیم رضا نے گائی تھی اور درپن پر فلم بند ہوئی تھی۔
یہ نعت تنویر نقوی نے تحریر کی تھی مگر بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ نعت نعیم ہاشمی کی تخلیق تھی۔ ان کا کہناہے کہ چونکہ نعیم ہاشمی نے اس فلم میں ایک کردار بھی ادا کیا تھا اس لیے فلم میں انہیں اس نعت کا کریڈٹ نہیں دیا گیا تھا۔

 

UP