حکیم محمد سعید کی پہلی برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

17اکتوبر 1999ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے حکیم محمد سعید کی پہلی برسی کے موقع پر پانچ روپے  مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے آرٹسٹ فیضی امیر صدیقی نے بنایا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر حکیم محمد سعید کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور اردو میں ’’پاکستان سے محبت کرو، پاکستان کی تعمیر کرو‘‘ اور انگریزی میںFIRST ANNIVERSARY OF MARTYRDOM OF HAKIM MUHMMAD SAEED 1920-1998  کے الفاظ تحریر تھے۔

UP