1958-04-21
3477 Views
علامہ اقبال کی برسی پر خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا اجرا
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21اپریل 1958ء کو علامہ اقبال کی 20 ویں برسی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاان ڈاک ٹکٹوں پر علامہ اقبال کا ایک مصرع ’’معمار حرم‘ بازبہ تعمیر جہاں خیز‘‘ اور علامہ اقبال کے دستخط طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ ان پر علامہ اقبال کا سن ولادت 1873ء درج تھا جس کے مستند ہونے کا اعلان چند ماہ پیشتر بزم اقبال نے کیا تھا۔