Medicinal Plants of Pakistan Series - Garlic
طبی پودے سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1992ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے طبی پودوں کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کا پانچواں ڈاک ٹکٹ 22 اکتوبر 1997ء کو جاری ہواجس پرلہسن کی تصویر بنی تھی۔ دوروپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ پر اردو میں لہسن اور انگریزی میں   GARLIC Ailum Sativum  اور MEDICINAL PLANTS OF PAKISTAN کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عبداللہ صدیقی نے تیار کیا تھا۔

UP