1981-10-22
4207 Views
خان عبدالقیوم خان کی وفات
خان عبدالقیوم خان
٭22 اکتوبر 1981ء کو پاکستان کے نامور سیاستدان خان عبدالقیوم خان اسلام آباد میں وفات پاگئے اور حسن گڑھی ضلع پشاور میں آسودۂ خاک ہوئے۔
خان عبدالقیوم خان 16 جولائی 1901ء کو چترال میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پشاور، علی گڑھ، اور لندن کے فارغ التحصیل تھے۔ 1937ء میں کانگریس کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی اور پارلیمانی زندگی کا آغاز کیا تاہم قیام پاکستان سے قبل آل انڈیا مسلم لیگ سے وابستہ ہوگئے اور پھر تمام عمر نہ صرف اسی جماعت کے دامن سے وابستہ رہے بلکہ اس کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔
خان عبدالقیوم خان، سرحد کے وزیراعلیٰ، وفاقی وزیر خوراک و زراعت، وفاقی وزیر صنعت اور وفاقی وزیر داخلہ کے مناصب پر فائز رہے تھے۔ 1977ء کے عام انتخابات میں شکست کے بعد وہ سیاست سے کنارہ کش ہوگئے اور اسی گوشہ گیری کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے۔