1960-03-23
2517 Views
روشن آرأ بیگم
ملکہ موسیقی روشن آرا بیگم کا اصل نام وحید النسا بیگم تھا، وہ 1915ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا چنانچہ موسیقی سے ان کا لگائو فطری تھا۔ ابتدائی مشق ان کی والدہ چندا بیگم نے کروائی پھر استاد لڈن خان سے موسیقی کے اسرار و رموز...
1961-03-23
2564 Views
استاد نزاکت علی خان ، استاد سلامت علی خان
استاد نزاکت علی خان 1932ء میں استاد سلامت علی خان 12 دسمبر 1934ء کومشرقی پنجاب میںضلع ہوشیار پور میں شام چوراسی نامی قصبہ میں پیدا ہوئے جو اپنے موسیقی کے گھرانے کی وجہ سے پورے ہندوستان میں مشہور ہے، ان کا سلسلہ نسب استاد چاند خان، سورج...
1965-11-18
2760 Views
نورجہاں
پاکستان کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ
نورجہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا اور وہ 21 ستمبر 1926ء کو محلہ کوٹ مراد خان، قصور میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغازبطور چائلڈ اسٹار 1935ء میں کلکتہ میں بننے والی فلم ’’شیلا عرف پنڈ دی کڑی‘‘ سے کیا۔ چند...
1960-03-23
5491 Views
استاد مبارک علی فتح علی قوال
پاکستان کے نامور قوال برادران استاد مبارک علی فتح علی قوال نے موسیقی کا فن اپنے والد مولا بخش سے سیکھا تھا۔ اس خاندان کے بانی حاجی معروف اپنے وقت کے معروف گائیکوں میں شمار ہوتے تھے۔
استاد مبارک علی فتح علی قوال نے قوالی کا ایک نیا اسلوب وضع...
1969-08-14
2459 Views
استاد امانت علی خان، استاد فتح علی خان
پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار استاد امانت علی خان اور استاد فتح علی خان کا تعلق برصغیر کے مشہور موسیقی دان گھرانے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ وہ جرنیل علی بخش کے پوتے اور استاد اختر حسین خان کے فرزند ہیں۔
استاد امانت علی خان 1922ء...
1965-08-14
2516 Views
فردوسی بیگم
مشرقی پاکستان کی نامور گلوکارہ فردوسی بیگم 1941 ء میں کوچ، بہار (بھارت) میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد عباس الدین معروف موسیقار تھے۔ انھوں نے کلاسیکی موسیقی کی تعلیم استاد منیر حسین خان، استاد محمد حسین خان اور استاد مستانہ گاما سے حاصل کی جبکہ استاد قادر ضمیری نے...
1969-08-14
2553 Views
لیلیٰ ارجمند بانو
پاکستان کی معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن لیلیٰ ارجمند بانو 5 جنوری 1929 ء کو پیدا ہوئیں۔ ایڈن گرلز اسکول ڈھاکا اور ڈھاکہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ کلاسیکی موسیقی میں ان کے استاد ، استاد گل محمد خان تھے۔ وہ نذرل گیتی، رابندر سنگیت اور غزل گانے پر عبور رکھتی...
1969-08-14
2405 Views
استاد امید علی خان
پاکستان کے ممتاز کلاسیکی موسیقار اور گائیک استاد امید علی خان 1914ء میں امرتسر میں جنڈیالہ گرو نامی گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ان کا تعلق موسیقی کے مشہور گوالیار گھرانے سے تھا۔ اس گھرانے کا میاں تان سین سے براہ راست نسبی تعلق ہے۔ امید علی خان کے والد...
1978-08-14
2424 Views
حاجی غلام فرید صابری قوال
پاکستان کے نامور قوال حاجی غلام فرید صابری 1924ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی حاجی مقبول احمد صابری کے ساتھ قوالی گاتے تھے، ان کی مشہور قوالیوں میں تاجدار حرم ہو نگاہ کرم، من کنتْ...
1978-08-14
1891 Views
اقبال بانو
غزل گائیکی کی نامور گلوکارہ اقبال بانو 1927ء کے لگ بھگ روہتک، حصار کے ایک موسیقی نواز گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ سات برس کی عمر میں وہ اپنے والدین کے ساتھ دہلی منتقل ہوئیں جہاں ان کے والد نے انہیں دلی گھرانے کے نامور کلاسیکی موسیقار استاد چاند خان کی شاگردی میں دے...
1978-03-23
4000 Views
منیر سرحدی
پاکستان کے ممتاز سارندہ نواز منیر سرحدی 1932ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ برصغیر کے مشہور سارندہ نواز استاد پذیر خان کے صاحبزادے تھے جنہوں نے نہ صرف سارندہ میں بعض تبدیلیاں کیں بلکہ اپنی ریاضت، محنت اور خداداد صلاحیت سے اس ساز کو وہ مقام دلوایا جس کا وہ برسوں سے حق دار...
1970-08-14
2801 Views
مصلح الدین اور ناہید نیازی
مصلح الدین پاکستان کے مشہور فلمی موسیقار تھے جبکہ ان کی اہلیہ ناہید نیازی گلوکاری کے شعبے سے منسلک تھیں۔
مصلح الدین 1938ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ ڈھاکا یونیورسٹی سے ایم اے کیا، انہیں موسیقی سے بے حد دلچسپی تھی چنانچہ وہ قسمت آزمائی کے لئے...
1979-08-14
2108 Views
عالم لوہار
پاکستان کے معروف لوک فن کارعالم لوہار یکم مارچ 1928ء کو موضع آچھ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ان کی خوش الحانی کی وجہ سے انہیں قاری بنانا چاہتے تھے مگر ان کا اپنا رجحان لوک داستانیں گانے کی طرف تھا چنانچہ وہ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لئے اپنا گھر چھوڑ کر...
1979-03-23
2499 Views
فیض محمد بلوچ
پاکستان کے مشہور لوک فنکار فیض محمد بلوچ 1900ء میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن ہی سے انہیں لوک گائیکی کا شوق تھا، اپنے اس شوق کو جلا بخشنے کے لئے انہوں نے گائیکی کے ساتھ ساتھ سارندہ اور سارنگی بجانے کی تربیت بھی حاصل کی۔
فیض محمد بلوچ کو ذوالفقار علی بخاری نے ریڈیو...
1979-03-23
1965 Views
خمیسو خان
پاکستان کے نامور الغوزہ نواز خمیسو خان 1923ء میں گوٹھ گاجاموری تعلقہ ٹنڈو محمد خان ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کتابی تعلیم تو حاصل نہیں کرسکے مگر انہوں نے اپنے زمانے کے مشہور الغوزہ نواز، استاد سید احمد شاہ سے الغوزہ بجانے کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی تھی جس کا...
1979-08-14
3688 Views
مرید بلیدی
پاکستان کے مشہور لوک فنکار مرید بلیدی 1926ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے ۔ ان کا شمار بلوچستان کے مشہور سازندوں اور گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1979ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ مرید بلیدی 9 فروری 1986ء کو طویل علالت کے بعد کندھ...
1979-03-23
2634 Views
پٹھانے خان
پاکستان کے نامور لوک گلوکار پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا اور وہ 1926ء میں تبووالا نزد سنانواں، کوٹ ادو میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا میں وہ نعت اور حمد پڑھا کرتے تھے۔ 16 سال کی عمر میں انہوں نے ملتان کے مشہور گلوکار استاد امیر خان سے موسیقی سیکھنی شروع کی۔ استاد...
1980-08-14
1928 Views
علن فقیر
سندھ کی لوک موسیقی کی شناخت علن فقیرکا اصل نام علی بخش تھا اور وہ 1932ء کے لگ بھگ مانجھند ضلع دادو میں پیدا ہوئے تھے۔۔ان کے والد ہمل فقیرشہنائی بجانے کے حوالے سے معروف تھے اور اپنے وقت کے بڑے گائک اورتھری میر واہ میں مدفون بزرگ شاعر خیر محمد ہسبانی کے مرید تھے۔ علن...
1979-08-14
1762 Views
غلام علی
پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی 5 دسمبر 1941ء کو سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے ایک چھوٹے سے گاؤں کالیکے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والداستاد بڑے غلام علی کی زبردست مرید تھے اور ان سے متاثر ہو کر انہوں نے ان کا نام غلام علی رکھا۔ غلام علی نے موسیقی کے اسرار و رموز استاد بڑے...
1980-03-23
2086 Views
ملکہ پکھراج
پاکستان کی مشہور مغنیہ ملکہ پکھراج کا اصل نام حمیدہ تھا اور وہ 1910ء میں ہمیر پور سدھڑ نزد اکھنور (جموں) میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ پہاڑی راگوں کو کمال خوبی سے گاتی تھیں اور ان کی یہی خوبی ان کو دیگر گلوکاروں سے ممتاز بناتی تھی۔ ملکہ پکھراج اردو اور فارسی زبانوں پر عبور...
1979-03-23
3110 Views
کشور سلطان
پشتو کی معروف لوک فن کارہ کشور سلطان کا تعلق پار ہوتی مردان سے ہے۔ ان سے قبل ان کے خاندان میں مہرالنسا، چشتی چمن جان اور صبر النسا نامی گلوکارائیں موسیقی کے شعبے سے وابستہ رہ چکی تھیں۔ کشور سلطان نے موسیقی کی تعلیم فرح شیر شمع، صحبت خان بابا اور رفیق شنواری سے...
1980-03-23
2479 Views
محمد جمن
پاکستان کے نامور لوک فن کارمحمد جمن 10 اکتوبر 1935ء کو بلوچستان میں سوڑھ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ ان کے والد زمیندار تھے مگر موسیقی سے شغف رکھتے تھے۔ محمد جمن کے نانا بھی سارندہ اور طنبورہ بجانے پر دسترس رکھتے تھے۔ اس ماحول میں محمد جمن کا بھی موسیقی سے شغف ہونا فطری تھا...
1980-03-23
1935 Views
ریشماں
پاکستان کی مقبول ترین لوک گلوکارہ ’’بلبل صحرا‘‘ ریشماں مئی 1947ء کے لگ بھگ بھارت کی ریاست راجستھان کے گائوں لوہا تحصیل رتن گڑھ ضلع چرو میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا جس نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا تھا۔ برصغیر کی...
1982-08-14
1764 Views
طفیل نیازی
پاکستان کے معروف لوک گلوکار طفیل نیازی 1926ء میں ضلع جالندھر کے گائوں مڈیراں میں پیدا ہوئے تھے۔ طفیل نیازی نے پہلے پہل نوٹنکیوں میں شرکت کی اور سسی پنوں، ہیرا رانجھا، سوہنی مہینوال اور پورن بھگت جیسے کلاسیکل ڈراموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا، پھر اپنی ایک سنگیت...
1980-08-14
3190 Views
خیال محمد
پشتو کے معروف گلوکار 1946ء کو آفریدی قبیلے میں پیدا ہوئے۔ ان کے بھائی سیف الملوک 1960ء کی دہائی کے ایک مقبول گلوکار تھے۔ خیال محمد نے 1958 میں بارہ سال کی عمر سے ریڈیو پر گانا شروع کیا۔ انھوں نے طبلہ اور ہارمونیم بجانے کی تربیت بھی حاصل کی۔ انھوں نے غزل گائیکی سے اپنے...
1978-08-14
3095 Views
استاد منظور علی خان
نامور کلاسیکی موسیقار اور گائیک استاد استاد منظور علی خان 1930ء میں شکارپور میںپیدا ہوئے ان کا تعلق موسیقی کے گوالیار گھرانے سے تھا۔ استاد منظور علی خان کے پر دادا استاد شادی خان 1830ء میں خیرپور میرس میں آباد ہوئے تھے جہاں انہیں والی خیرپور میر مراد علی...
1980-08-14
2199 Views
استاد امراو بندو خان
پاکستان کے ممتاز سارنگی نواز استاد امراو بندو خان نامور سارنگی نواز استاد بندو خان کے فرزند تھے اور سارنگی بجانے کے ساتھ ساتھ گانے کا ہنر بھی جانتے تھے۔ وہ دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے بھائی بلند اقبال بھی موسیقی کے شعبے سے وابستہ تھے۔ استاد امراو بندو خان...
1984-08-14
1783 Views
استاد شوکت حسین
پاکستان کے مشہور اور ممتاز طبلہ نوازاستاد شوکت حسین 1928ء میں پھگواڑہ ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد استاد مولا بخش دھرپد گایا کرتے تھے۔ استاد شوکت حسین نے انہی سے پکھاوج بجانے کی ابتدائی تربیت حاصل کی۔ ان کے انتقال کے بعد وہ اپنے بڑے بھائی سے طبلہ...
1984-08-14
3377 Views
عابدہ پروین
پاکستان کی نامور لوک گلوکارہ عابدہ پروین 1954 میں لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے و الد موسیقی کا ایک اسکول چلاتے تھے۔ عابدہ پروین نے بھی موسیقی کی ابتدائی تربیت اسی اسکول سے حاصل کی۔ جلد ہی انھوں نے ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کردیا۔ ریڈیو ہی پر ان کی...
1985-08-14
1701 Views
استاد چھوٹے غلام علی خان
پاکستان کے نامور کلاسیکی موسیقار اور گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کا تعلق قصور کے ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا جہاں وہ 1910ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی جو دھرپد انداز گائیکی میں اختصاص...