استاد مبارک علی فتح علی قوال
پاکستان کے نامور قوال برادران استاد مبارک علی فتح علی قوال نے موسیقی کا فن اپنے والد مولا بخش سے سیکھا تھا۔ اس خاندان کے بانی حاجی معروف اپنے وقت کے معروف گائیکوں میں شمار ہوتے تھے۔
استاد مبارک علی فتح علی قوال نے قوالی کا ایک نیا اسلوب وضع کیا۔ فتح علی خان دھرپد انگ گانے میں کمال رکھتے تھے اور استاد مبارک علی خیال انگ۔ چنانچہ جب یہ دونوں مل کر قوالی گاتے تھے تو ایک عجیب لطف پیدا ہوجاتا تھا۔ استاد مبارک علی فتح علی قوال کلام اقبال پیش کرنے میں بھی اختصاص رکھتے تھے۔ خصوصاً جب وہ شکوہ، جواب شکوہ گاتے تھے تو سامعین پر وجد طاری ہوجاتا تھا۔
استاد مبارک علی فتح علی قوال کو 23مارچ 1960ء کو حکو مت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا ۔
استاد مبارک علی خان، استاد مجاہد مبارک علی خان کے اور استاد فتح علی خان استاد نصرت فتح علی خان کے والد تھے۔