1958-03-23
2856 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ڈاکٹر شہید اللہ
ڈاکٹر شہید اللہ
پاکستان کے نامور ماہر لسانیات 10 جولائی 1885ء کو چوبیس پرگند کے مقام پر پیدا ہوئے۔ کلکتہ سٹی کالج اور کلکتہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور 1912ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے تقابلی فلسفہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پیرس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا اور 1920ء میں ڈھاکا یونیورسٹی کے شعبہ بنگلا سے منسلک ہوئے۔ پاکستان میں ایشیاٹک سوسائٹی کے بانی تھے اور تین مرتبہ اس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ بنگالی کے علاوہ عربی، فارسی، اردو اور سنسکرت پر عبور رکھتے تھے اور اُنھوں نے علامہ اقبال کے شکوہ، جواب شکوہ کو بنگلا زبان میں منتقل کیا تھا۔ 23 مارچ 1958ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا۔ 13 جولائی 1969ء کو ڈھاکا میں وفات پائی اور ڈھاکا یونیورسٹی کے احاطے میں آسودہ خاک ہوئے۔