1980-08-14
2092 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ استاد امراو بندو خان
استاد امراو بندو خان
پاکستان کے ممتاز سارنگی نواز استاد امراو بندو خان نامور سارنگی نواز استاد بندو خان کے فرزند تھے اور سارنگی بجانے کے ساتھ ساتھ گانے کا ہنر بھی جانتے تھے۔ وہ دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے بھائی بلند اقبال بھی موسیقی کے شعبے سے وابستہ تھے۔ استاد امراو بندو خان کا انتقال 4 اکتوبر 1979ء کو کراچی میں ہوا۔ ان کی وفات کے بعد 14 اگست 1980 ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ اب استاد امراو بندو خان کے فرزند مظہر بندو خان ان کا نام آگے بڑھا رہے ہیں۔