1979-03-23
2732 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ پٹھانے خان
پٹھانے خان
پاکستان کے نامور لوک گلوکار پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا اور وہ 1926ء میں تبووالا نزد سنانواں، کوٹ ادو میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا میں وہ نعت اور حمد پڑھا کرتے تھے۔ 16 سال کی عمر میں انہوں نے ملتان کے مشہور گلوکار استاد امیر خان سے موسیقی سیکھنی شروع کی۔ استاد امیر خان نے انہیں لے اور تال سے واقف کروایا۔ پٹھانے خان 10 سال تک مسلسل 12 گھنٹے روزانہ ریاض کرتے رہے اور پھر انہوں نے گاؤں گاؤں جاکرکافیاں گانے کا سلسلہ شروع کیا۔ رفتہ رفتہ وہ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگے اور یوں ان کی شہرت پورے ملک میں پہنچ گئی۔ پٹھانے خان کوحکومت پاکستان نے 23 مارچ 1979ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ 9مارچ 2000ء کوکوٹ ادو میں وفات پاگئے اور وہیں آسودہ خاک ہوئے۔