Roshan Ara Begum
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ روشن آرأ بیگم

روشن آرأ بیگم 

ملکہ موسیقی روشن آرا بیگم کا اصل نام وحید النسا بیگم تھا، وہ 1915ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا چنانچہ موسیقی سے ان کا لگائو فطری تھا۔ ابتدائی مشق ان کی والدہ چندا بیگم نے کروائی پھر استاد لڈن خان سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے۔ اسی زمانے میں فلموں میں بھی کام کیا۔ پھر کیرانہ گھرانے کے استاد عبدالکریم خان کی شاگردی اختیار کی ا ور کیرانہ گھرانے کی سب سے ممتاز نمائندہ بن گئیں۔
روشن آرا بیگم کی شادی ایک پولیس افسر چوہدری احمد خان سے ہوئی تھی جو موسیقی کے بڑے شوقین تھے۔ چوہدری احمد خان لالہ موسیٰ کے رہنے والے تھے، چنانچہ قیام پاکستان کے بعد روشن آرا بیگم نے بھی لالہ موسیٰ میں اقامت اختیار کی اور ریڈیو پاکستان لاہور سے گاہے بہ گاہے موسیقی کے پروگرام کرتی رہیں۔
روشن آرا بیگم کو حکومت پاکستان نے 23 مارچ  1960ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور بعد ازاں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ 5 دسمبر 1982ء کو روشن آرا بیگم وفات پاگئیں۔ وہ لالہ موسیٰ ضلع گجرات میں جی ٹی روڈ پر تعمیر شدہ مقبرہ میں آسودہ خاک ہیں۔

UP