6th Prime Minsiter of Pakistan
پاکستان کے چھٹے وزیر اعظم

اسماعیل ابراہیم چندریگر

اسماعیل ابراہیم چندریگر 15 ستمبر 1897ء کو احمدآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وکالت کے شعبے سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصے بعد مسلم لیگ کے ٹکٹ پر بمبئی کی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے۔ 1940ء میں انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ کے اس سالانہ اجلاس میں جس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تقریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 1946ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ کی جانب سے ہندوستان کی عبوری کابینہ کے رکن بنائے گئے اور قیام پاکستان کے بعد مرکزی وزیر تجارت و صنعت، افغانستان میں پاکستان کے سفیر اور صوبہ سرحد اور صوبہ پنجاب کے گورنر رہے۔ 18 اکتوبر 1957ء کو وہ پاکستان کے چھٹے وزیراعظم منتخب ہوئے مگر صرف 55 دن بعد 11 دسمبر 1957ء کو اس عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ اسماعیل ابراہیم چندریگر کا انتقال 26 ستمبر 1960کو لاہور میں ہوا ۔ وہ کراچی میں پی ای سی ایچ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP