2007-01-07
انور پیرزادو
٭7جنوری 2007ء کو سندھی اور انگریزی زبان کے مشہور شاعر،ادیب اور صحافی انور پیرزادو کراچی میں وفات پاگئے۔
انور پیرزادو 25 جنوری 1945ء کو بالھریجی تعلقہ ڈوکری ضلع لاڑکانہ میں پیدا ہوئے تھے۔1969ء میں انہوں نے انگریز ادبیات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور اسی برس سندھ...
1886-01-07
جمشید نصروانجی
٭ کراچی کے معمار‘ جناب جمشید نصروانجی رستم جی مہتہ 7 جنوری 1886ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
جمشید نصروانجی مہتہ کا شمار ملک کے صف اول کے سماجی کارکنوں میں ہوتا تھا۔ وہ 1914ء میں کراچی میونسپلٹی کے رکن بنے اور 1933ء تک اس کے رکن رہے۔ اس دوران 1922ء سے 1933ء تک وہ گیارہ...
1976-01-07
سید محمد جعفری
٭7 جنوری 1976ء کو اردو کے نامور مزاح گو شاعر سید محمد جعفری‘ کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ 27 دسمبر 1905ء کو پہرسر‘ بھرت پور کے ایک ذی علم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔1906ء میں ان کے والد سید محمد علی جعفری‘ اسلامیہ کالج لاہور سے منسلک ہوگئے یوں سید محمد جعفری کی تمام...
1969-01-07
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
7جنوری 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چٹاگانگ میںپاکستان کی پہلی اسٹیل مل کے قیام پر 15پیسے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن محمودہ خاتون نے تیار کیا تھا۔
1981-01-07
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
7جنوری 1981ء کو یونیورسل پوسٹل یونین کے بانی ہنرخ وان اسٹیفن کی پیدائش کے ڈیڑھ سو سالہ جشن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ہنرخ وان اسٹیفن کی تصویر کے ساتھ یونیورسل پوسٹل یونین کا لوگو بنا تھا...
1988-01-07
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
7جنوری1988ء کو جدید کراچی کے معمار جمشید نصروانجی مہتا کی پیدائش کے سو سالہ جشن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر جمشید نصروانجی مہتا کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں JAMSHED NUSSERWANJI 1888-1988 کے الفاظ...






