1995-11-25
3290 Views
فرید احمد
٭25 نومبر 1993ء کو پاکستان کے نامور فلمی ہدایت کار فرید احمد دنیا سے رخصت ہوئے۔
فرید احمد نامور ہدایت کارڈبلیو زیڈ احمد کے صاحبزادے تھے جبکہ ان کی والدہ سر غلام حسین ہدایت اللہ کی صاحبزادی تھیں۔
فرید احمد نے امریکا سے فلمی ڈائریکشن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔...
2008-12-22
3323 Views
قدیر غوری
٭22 دسمبر 2008ء کو پاکستان کے مشہور فلمی ہدایت کار قدیر غوری وفات پاگئے۔
قدیر غوری 4 مئی 1924ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے استاد فیاض خان سے موسیقی اور منشی دل سے ہدایت کاری کی تربیت حاصل کی۔ 1955ء میں انہوں نے فلم بھوانی جنکشن میں امریکی ہدایت کار جارج ککر کے...
1998-01-11
3120 Views
نذرالاسلام
٭11 جنوری 1994ء کو پاکستان کے نامور فلمی ہدایت کار نذرالاسلام لاہور میں وفات پاگئے۔
نذرالاسلام 19 اگست 1939ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نیوتھیٹرز کلکتہ کے دبستان کے نمائندہ ہدایت کار تھے اور ان کی فلموں میں ستیہ جت رے، بروا، باسوچڑجی، بمل رائے اور نتن بوس کے...
1994-01-23
5102 Views
ہدایت کار لقمان
٭23 جنوری 1994ء کو پاکستان کے نامور ہدایت کار لقمان لاہور میں وفات پاگئے ۔
لقمان 1924ء کے لگ بھگ دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے شوکت حسین رضوی سے تدوین کاری اور ہدایت کاری کے اسرار و رموز سیکھے اور قیام پاکستان سے پہلے ایک فلم ہم جولی کی ہدایات دیں۔
قیام...
1997-01-27
4998 Views
ضیا سرحدی
٭27 جنوری 1997ء کو پاکستان کے ممتاز فلم ساز اور ہدایت کار ضیا سرحدی اسپین کے شہر میڈرڈ میں وفات پاگئے۔
ضیا سرحدی 1912ء میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ گریجویشن کرنے کے بعد 1933ء میں وہ بمبئی چلے گئے جہاں انہوں نے معروف ہدایت کار محبوب کے ادارے میں کہانی نگار کی حیثیت سے فلمی...
2003-02-02
4039 Views
ہدایت کار حسنین
٭2 فروری 2003ء کو پاکستان کے نامور فلمی ہدایت کار حسنین لاہور میں وفات پاگئے۔
حسنین کی بطور ہدایت کار پہلی فلم نوکر تے مالک تھی جو 1982ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 50 سے زیادہ فلموں کی ہدایات دیں جن میں دو استاد، سجن دشمن، طاقتور، انسانیت کے دشمن،...
2006-03-24
2662 Views
جعفر ملک
٭24 مارچ 2006ء کو پاکستان کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار جعفر ملک وفات پاگئے۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔
جعفر ملک نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز انور کمال پاشا کے فلم ساز ادارے کمال پکچرز سے کیا تھا۔ 1957ء میں ان کی زیر ہدایت بننے والی نغمہ بار فلم سات لاکھ میں پورے پاکستان میں...
2007-04-16
3019 Views
ڈبلیو زیڈ احمد
٭16 اپریل 2007ء کو پاکستان کے نامور فلم ساز، ہدایت کار، کہانی نگار اور اسٹوڈیو اونر ڈبلیو زیڈ احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔
ڈبلیو زیڈ احمد کا پورا نام وحید الدین ضیاء الدین احمد تھا۔ وہ 20 دسمبر 1915ء کو گودھرا (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے...
1982-04-24
4532 Views
حسن طارق
٭24 اپریل 1982ء کو پاکستان کے نامور فلمی ہدایت کار حسن طارق وفات پاگئے۔ انہیں لاہور میں گلبرگ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
حسن طارق کا تعلق امرتسر سے تھا جہاں وہ 1927ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز ہدایت کار جعفر ملک کی فلم سات لاکھ سے...
2007-04-24
6655 Views
شریف نیرّ
٭ پاکستان کے سینئر فلمی ہدایت کار شریف نیرّ ّ 19 اگست 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی اور ہدایت کار نذیر کے معاون کی حیثیت سے فلم لیلیٰ مجنوں سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں لیلیٰ کا کردار سورن لتا نے اور مجنوں کا کردار...
1990-05-09
3282 Views
حیدر چوہدری
٭9 مئی 1990ء کو پاکستان کے ہدایت کار حیدر چوہدری لاہور میں وفات پاگئے اور گڑھی شاہو کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
حیدر چوہدری کا فلمی کیریئر 27 برس پر محیط ہے۔ ان کی پہلی فلم تیس مارخان تھی جس میں علائو الدین نے ٹائٹل رول کیا تھا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد حیدر...
1975-05-22
3621 Views
دائود چاند
٭22 مئی 1975ء کو پاکستان کی پہلی فلم ’’تیری یاد‘‘ کے ہدایت کار دائود چاند دنیا سے رخصت ہوئے۔دائود چاند کا تعلق بھارت کے صوبے گجرات (کاٹھیاواڑ) سے تھا۔ جہاں وہ 1907ء میں پیدا ہوئے تھے۔
عالم شباب میں وہ بمبئی اور پھر کلکتہ چلے گئے تھے۔ جہاں انہوں نے اندرا مووی...
1995-06-20
3128 Views
ایم جے رانا کی وفات
٭20 جون 1995ء کو فلم اور اسٹیج کے معروف ہدایت کار ایم جے رانا لاہور میں وفات پاگئے اور انہیں گلشن راوی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
ایم جے رانا کا پورا نام محمد جمیل رانا تھا۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز دائود چاند کے معاون ہدایات کار کی حیثیت سے کیا...
1990-06-28
3535 Views
لئیق اختر کی وفات
٭28 جون 1990ء کو پاکستان کے ممتاز فلمی ہدایت کار لئیق اختر وفات پا گئے۔
لئیق اختر 1935ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کنواری بیوہ سے نجم نقوی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔بطور ہدایت کاران کی پہلی فلم صاعقہ تھی۔ اس فلم نے 9...
1982-11-05
4673 Views
شباب کیرانوی
٭5 نومبر 1982ء کو پاکستان کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار شباب کیرانوی دنیا سے رخصت ہوئے۔
شباب کیرانوی 1925ء میں کیرانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم پہلی بار (1949ء) اور بیدرد (1953ء) کی نغمہ نگاری سے کیا تھا مگر یہ دونوں فلمیں مکمل نہ ہوسکیں۔ اس...
1985-07-25
2945 Views
سبطین فضلی
٭25 جولائی 1985ء کو پاکستان کے مشہور فلمی ہدایت کار سبطین فضلی دنیا سے رخصت ہوئے۔
سبطین فضلی9 جولائی 1914ء کو بہرائچ (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے بڑے بھائی حسنین فضلی (1957ء۔1912ء) کی معاونت سے کیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے...
1994-08-08
9587 Views
ظفر شباب
٭ 8 اگست 1994ء پاکستان کے معروف ہدایت کار ظفر شباب کی تاریخ وفات ہے۔
ظفر شباب مشہور ہدایت کار شباب کیرانوی کے بڑے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1968ء میں فلم ’’سنگدل‘‘ سے کیا جو مغربی پاکستان میں اداکار ندیم کی پہلی فلم تھی۔ ظفر شباب کی دیگر...
1996-08-12
2770 Views
علی احمد
٭12 اگست 1996ء کو ممتاز ڈرامہ نگار اور اسٹیج ڈائریکٹر علی احمد کراچی میں ایک ناگہانی حادثے میں وفات پاگئے۔
علی احمد 2 فروری 1927ء کو کانپور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آگرہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر انڈین پیپلز تھیٹر اکیڈمی سے...
1987-10-13
4456 Views
انور کمال پاشا
٭13 اکتوبر 1987ء کو پاکستان کے نامور فلمی ہدایت کار انور کمال پاشا وفات پا گئے۔
انور کمال پاشا کا تعلق لاہور کے ایک علمی گھرانے سے تھا۔ ان کے والد حکیم محمد شجاع کا شمار اردو کے مشہور ادیبوں میں ہوتا ہے جن کی تحریر کردہ کئی کہانیوں پر برصغیر کے نامور ہدایت کاروں...
1922-08-19
6697 Views
شریف نیرّ
٭ پاکستان کے سینئر فلمی ہدایت کار شریف نیرّ ّ 19 اگست 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی اور ہدایت کار نذیر کے معاون کی حیثیت سے فلم لیلیٰ مجنوں سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں لیلیٰ کا کردار سورن لتا نے اور مجنوں کا کردار...