قدیر غوری
٭22 دسمبر 2008ء کو پاکستان کے مشہور فلمی ہدایت کار قدیر غوری وفات پاگئے۔
قدیر غوری 4 مئی 1924ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے استاد فیاض خان سے موسیقی اور منشی دل سے ہدایت کاری کی تربیت حاصل کی۔ 1955ء میں انہوں نے فلم بھوانی جنکشن میں امریکی ہدایت کار جارج ککر کے فرشت اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔ فلم کی تکمیل کے بعد جارج ککر نے ان کی بے حد تعریف کی۔
قدیر غوری نے بطور ہدایت کار جو فلمیں بنائی تھیں ان میں ناجی، غالب، دو راستے، موسیقار، دامن، جان آرزو، ناجو، مہمان، سوہنے پھل پیار دے، غیرت تے قنون، انسان، دنیا گول ہے، نیکی بدی اور گلیاں دے غنڈے کے نام شامل ہیں۔ انہیں فلم دامن میں بہترین ہدایت کار کا نگار ایوارڈ بھی عطا کیا گیا تھا۔ انہوں نے فلم میکنگ کے نام سے مووی فلم تکنیک پر ایک رہنما کتاب بھی تحریر کی تھی۔ وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔