Starting of Test Carrier by Waseem Akram
وسیم اکرم کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز

وسیم اکرم

٭25 جنوری 1985ء کو آکلینڈ کے مقام پر پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر وسیم اکرم کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ہوا۔ اس ٹیسٹ میچ میں انہوں نے کوئی رنزاسکور نہیں کیا اور 105 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا ٹیسٹ کیریئر 2002ء۔2001ء تک جاری رہا اس دوران انہوں نے 104 ٹیسٹ میچوںمیں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 414 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایک اچھے بیٹسمین بھی تھے اور انہوںنے تین سنچریاں بھی اسکور کی تھیں جن میں زمبابوے کے خلاف ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی۔
 

UP