1949-11-03
10207 Views
میرا جی
٭3 نومبر 1949ء کو اردو کے معروف شاعر میراجی انتقال کرگئے۔
میراجی کا اصل نام ثناء اللہ ڈار تھا اور وہ 1913ء میں پیداہوئے تھے۔ ان کے والد منشی شہاب الدین ریلوے انجینئر تھے جن کا مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتے رہنے کی وجہ سے میرا جی کی تعلیم و تربیت بھی مختلف اوقات میں مختلف...
1994-11-09
10652 Views
محشر بدایونی
٭ اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کا اصل نام فاروق احمد تھا اور وہ 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے بدایوں سے ہی تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان کے جریدے آہنگ سے منسلک ہوگئے۔ محشر بدایونی کا شمار پاکستان کے ممتاز شعرا میں ہوتا...
1846-11-16
9585 Views
اکبر الٰہ آبادی
٭ اردو کے معروف شاعر اکبر الٰہ آبادی کی تاریخ پیدائش 16 نومبر1946ء ہے۔
اکبر الٰہ آبادی کا اصل نام اکبر حسین تھا۔ 1866ء میں وکالت کا امتحان پاس کیا اس کے بعد نائب تحصیلدار ہوئے۔ 1881ء میں منصف، 1888ء میں سب جج اور 1894ء میں سیشن جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ شعر گوئی شوق...
1958-11-10
3534 Views
حیدر دہلوی
٭10 نومبر 1958ء کو اردو کے معروف شاعر حیدر دہلوی کراچی میں انتقال کرگئے۔ حیدر دہلوی کا اصل نام سید جلال الدین حیدر تھا اور وہ 17 جنوری 1906ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے نو سال کی عمر میں انہوں نے شاعری کا آغاز کیا اور 13 برس کی عمر میں مشاعروں میں شرکت کرنے لگے۔ وہ شاعروں کی...
1949-11-24
3339 Views
ثاقب لکھنوی
٭24 نومبر 1949ء اردو کے معروف شاعر ثاقب لکھنوی کی تاریخ وفات ہے۔
ثاقب لکھنوی کا اصل نام مرزا ذاکر حسین قزلباش تھا اور وہ 2 جنوری 1869ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے تھے۔
بچپن ہی سے انہیں شعر و شاعری کا شوق تھا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہا یہاں تک کہ ہر وقت فکر سخن میں غلطیاں...
1936-11-30
4083 Views
اصغر گونڈوی
٭30 نومبر 1936ء کو اردو کے ایک معروف شاعر اصغر گونڈوی نے وفات پائی۔
اصغر گوندوی یکم مارچ 1884ء کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ آبائی وطن گورکھ پور تھا تاہم گونڈہ میں مستقل قیام کے باعث گوندوی کہلانے لگے۔
وہ جدید اردو غزل کے معماروں میں شمار ہوتے ہیں۔...
1874-12-10
5392 Views
میر انیس
٭10 دسمبر 1874ء اردو زبان کے فردوسی میر ببر علی انیس کی تاریخ وفات ہے۔
میر انیس 1803ء میں محلہ گلاب باڑی فیض آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میر مستحسن خلیق، دادا میر حسن اور پردادا امیر ضاحک قادر الکلام شاعر تھے۔ یوں شاعری انہیں ورثے میں ملی تھی۔ انیس نے ابتدائی تعلیم...
1931-12-14
5004 Views
جون ایلیا
٭14 دسمبر 1931ء اردو کے ممتاز شاعر جون ایلیا کی تاریخ پیدائش ہے۔
جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغر تھا اور وہ امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور اردو کے...
1961-12-15
2762 Views
ذی شان ساحل
٭15 دسمبر 1961ء اردو کے ایک ممتاز شاعر ذی شان ساحل کی تاریخ پیدائش ہے۔
ذی شان ساحل حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں پولیو سے پیر خراب ہوجانے اور کائی فوسکو لیوسیس نامی بیماری کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپائے۔ اس بیماری کی وجہ سے زندگی کا بڑا حصہ انہوں نے...
1975-12-21
3113 Views
نجم آفندی
٭21 دسمبر 1975ء کو اردو کے نامور مرثیہ گو شاعر نجم آفندی کراچی میں وفات پاگئے۔ حضرت نجم آفندی کا اصل نام میرزا تجمل حسین تھا اور وہ 1893ء میں آگرہ کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے‘ ان کے والد بزم آفندی‘ دادا مرزا عباس علی ملیح‘ پردادا مرزا نجف علی...
1977-12-27
2560 Views
فرید جاوید
٭27 دسمبر 1977ء کو اردو کے ایک خوش بیان شاعر فرید جاوید نے کراچی میں وفات پائی۔ فرید جاوید 8 اپریل 1927ء کو سہارن پور میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان چلے آئے اور یہاں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔
ان کا مجموعہ کلام ان کی وفات کے بعد ’’سلسلہ...
1997-12-28
2988 Views
شیخ ایاز
٭28 دسمبر 1997ء کو اردو اور سندھی کے نامور شاعر، دانشور، ماہر قانون اور ماہر تعلیم شیخ ایاز کراچی میں وفات پاگئے۔
شیخ ایاز کا اصل نام شیخ مبارک علی تھا اور وہ 23 مارچ 1923ء کو شکارپور کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ گریجویشن اور قانون کی تعلیم کے حصول کے بعد انہوں...
1972-11-01
4819 Views
تنویر نقوی
٭ اردو کے نامور فلمی شاعر تنویر نقوی کا اصل نام سید خورشید علی تھا اور وہ 6 فروری 1919ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق ایک علمی اور ادبی گھرانے سے تھا اور ان کے بڑے بھائی بھی نوا نقوی کے نام سے شاعری کرتے تھے۔ تنویر نقوی نے 15 سال کی عمر میں شاعری شروع کی اور 21...
2008-01-06
3030 Views
سائیں اختر لہوری
٭6جنوری 2008ء کو پنجابی زبان کے معروف شاعر سائیں اختر لہوری لاہور میں وفات پا گئے اور برکت ٹائون، شاہدرہ لاہور کے قبرستان میں آسودئہ خاک ہوئے۔ سائیں اختر لہوری، استاد دامن کے شاگرد تھے اور انہی کی طرح عوامی شعرأ میں شمار ہوتے تھے۔ ان کی نظم ’’اللہ میاں...
1973-01-10
4025 Views
حفیظ ہوشیار پوری
٭10 جنوری 1973ء کو اردو کے ممتاز شاعر جناب حفیظ ہوشیار پوری دنیا سے رخصت ہوئے۔
حفیظ ہوشیار پوری کا اصل نام شیخ عبدالحفیظ سلیم تھا۔ وہ 5 جنوری 1912ء کو دیوان پورا ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے تھے مگر اپنے آبائی وطن ہوشیار پور کی نسبت سے ہوشیارپوری کہلائے۔ وہ گورنمنٹ...
1996-01-15
8702 Views
محسن نقوی
٭15 جنوری 1996ء کو اردو کے ممتاز شاعر اور ذاکر اہل بیت محسن نقوی لاہور میں نامعلوم قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا اور وہ 5 مئی 1947ء کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان...
1998-01-21
3806 Views
دلاور فگار
٭21 جنوری 1998ء کو اردو کے ممتاز مزاح گو شاعر دلاور فگار کراچی میں وفات پاگئے۔
دلاور فگار 8جولائی 1929ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کی ابتدا سنجیدہ غزل سے کی جس کا ایک مجموعہ حادثے کے عنوان سے اشاعت پذیر بھی ہوا۔ ان کی مزاحیہ شاعری کا آغاز اتفاقی...
2010-01-28
2988 Views
عبدالعزیز خالد
٭28 جنوری 2010ء کو اردو کے نامور شاعر اور سابق سول سرونٹ عبدالعزیز خالد لاہور میں وفات پاگئے۔
عبدالعزیز خالد 14 جنوری 1927ء کو موضع پرجیاں کلاں تحصیل نکو در ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے اور کالج کے محلے کریسنٹ کے مدیر...
1956-02-04
5265 Views
یاس یگانہ چنگیزی
٭4 فروری 1956ء کو اردو کے نامور شاعر یاس گانہ چنگیزی نے لکھنؤ میں وفات پائی۔
یاس یگانہ چنگیزی 17 اکتوبر 1884ء کو صوبہ بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ اصل نام مرزا واجد حسین تھا۔ ابتدا میں یاس تخلص کرتے تھے پھر یگانہ تخلص اختیار کیا۔
1904ء میں وہ لکھنؤ گئے...
1689-02-25
8046 Views
خوشحال خان خٹک
٭25 فروری 1689ء مشہور پشتو شاعر اور پٹھان ہیرو خوشحال خان خٹک کی تاریخ وفات ہے۔
خوشحال خان خٹک 1613ء میں پشاور کے نزدیک ایک گائوں اکوڑہ میں پیدا ہوئے۔ اوائل عمری میں وہ یوسف زئی قبیلے کے سردار بنے۔ شاہجہاں نے ان کا حق سرداری قبول کیا مگر جب اورنگزیب نے ایسا کرنے سے...
1987-02-28
4711 Views
نسیم امروہوی
٭ اردو کے نامور مرثیہ نگار شاعر اور ماہر لسانیات جناب نسیم امروہوی کا اصل نام سید قائم رضا نقوی تھا اور وہ 24 اگست 1908ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا گھرانہ علمی اور مذہبی حوالے سے امروہہ میں ایک خاص مقام رکھتا تھا۔ نسیم امروہوی نے عربی اور فارسی کے علاوہ...
1978-03-01
5834 Views
سید آل رضا
اردو کے نامور شاعر سید آل رضا 10 جون 1896ء کو قصبہ نبوتنی ضلع انائو (یو، پی) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد سید محمد رضا 1928ء میں اودھ چیف کورٹ کے اولین پانچ ججوں میں شامل تھے ۔
سید آل رضا نے 1916ء میں کنگ کالج (لکھنؤ) سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 1920ء میں الٰہ آباد سے ایل...
1972-03-02
9481 Views
ناصر کاظمی
٭ اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اوراق نو‘ ہمایوں اور خیال کی مجلس ادارت میں شامل رہے اور پھر اپنی وفات تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ 1954ء میں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے...
1871-03-05
5436 Views
آغا شاعر قزلباش
٭5 مارچ 1871ء اردو کے نامور شاعر آغا شاعر قزلباش کی تاریخ پیدائش ہے۔
آغا شاعر قزلباش کا اصل نام آغامظفر علی بیگ قزلباش تھا ۔ ابتدا میں وہ طالب دہلوی کے شاگرد تھے پھر حیدرآباد دکن جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں داغ دہلوی کی شاگردی اختیار کی اور وہیں سے شوخیٔ مضمون...
1914-03-07
6654 Views
قیوم نظر
٭7 مارچ 1914ء اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر ، نقاد، مترجم اور ڈرامہ نگار قیوم نظر کی تاریخ پیدائش ہے۔
قیوم نظر کا اصل نام عبدالقیوم تھا اور وہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنی ادبی زندگی کے اوائل میں انہوں نے حلقہ ارباب ذوق کی تشکیل میں کردار ادا کیا اور اس کے اولین جنرل...
1972-03-07
5210 Views
یوسف ظفر
٭ اردو کے ایک ممتاز شاعر جناب یوسف ظفر یکم دسمبر 1914ء کو مری میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بڑے نامساعد حالات میں زندگی بسر کی۔ 1936ء میں انہوںنے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1939ء میں انہوں نے میرا جی کے ساتھ حلقہ ارباب ذوق کی بنیاد ڈالی اور قیام پاکستان کے بعد مشہور ادبی جریدے...
1955-03-14
2932 Views
ایف ڈی شرف
٭14 مارچ 1955ء کو پنجابی زبان کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار ایف ڈی شرف لاہور میں وفات پاگئے۔
ایف ڈی شرف کا پورا نام فیروز الدین شرف تھا اور وہ 1898ء میں تولا ننگل ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تحریک خلافت اور تحریک پاکستان میں بھی فعال حصہ لیا۔ وہ پنجابی...
1917-03-29
4874 Views
جعفر طاہر
٭29 مارچ 1917ء اردو کے ممتاز شاعر جعفر طاہر کی تاریخ پیدائش ہے۔
جعفر طاہر کا اصل نام سید جعفر علی شاہ تھا اور وہ جھنگ میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم جھنگ میں حاصل کرنے کے بعد بری فوج سے منسلک ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے وابستہ ہوئے اور وفات تک...
2002-03-30
6138 Views
صہبا لکھنوی
٭ اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور ماہنامہ افکار کے مدیر صہبا لکھنوی کا اصل نام سید شرافت علی تھا۔ ان کا آبائی وطن لکھنؤ تھا تاہم وہ 25 دسمبر 1919ء کو ریاست بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے بھوپال، لکھنؤ اور بمبئی سے تعلیمی مدارج طے کئے اور 1945ء میں بھوپال سے...
1948-04-06
8893 Views
منور بدایونی
٭ اردو کے ممتاز شاعر حضرت منور بدایونی کا اصل نام ثقلین احمد تھا۔ وہ 2 دسمبر1908ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے تھے۔
ان کے شعری مجموعوں میں منور نعتیں، منور غزلیں، منور نغمات اور منور قطعات کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے نعتیہ کلام کی کلیات بھی اشاعت پذیر ہوچکی...