1958-03-23

حفیظ جالندھری
حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900ء کو پنجاب کے مشہور شہر جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔
حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ ’’شاہنامہ اسلام‘‘ ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے...
1958-03-23

کوی جسیم الدین
بنگالی کے نامور شاعر کوی جسیم الدین یکم جنوری 1903ء کو فرید پور میں پیدا ہوئے۔ 1931ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ سقوط ڈھاکا سے پہلے پاکستان کے صف اول کے شعرأ میں شمار ہوتے تھے۔ 23 مارچ 1958ء کو اُنھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا...
1959-03-23

بابائے اردو مولوی عبدالحق
اردو کے عظیم محسن بابائے اردو مولوی عبدالحق 1870ء میں ہاپوڑ ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی پھر میرٹھ میں پڑھتے رہے۔ 1894ء میں علی گڑھ سے بی۔ اے کیا۔ علی گڑھ میں سرسید کی صحبت میسر رہی۔ جن کی آزاد خیالی اور روشن دماغی کا مولانا...
1959-03-23

مولانا محمد اکرم خان
بنگالی زبان کے نامور ادیب اور صحافی اور عالم دین مولانا محمد اکرم خان 8 جون 1868ء کوپیدا ہوئے تھے۔ وہ سیاست کے میدان میں بھی فعال رہے۔انھوں نے مشرقی پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے فرائض بھی انجام دئیے اور وہ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ وہ کئی...
1963-08-14

شاہد احمد دہلوی
اردو کے صاحب طرز ادیب، ساقی کے مدیر اور ماہر موسیقی شاہد احمد دہلوی 22 مئی 1906ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق اردو کے ایک اہم ادبی خانوادے سے تھا وہ ڈپٹی نذیر احمد کے پوتے اور مولوی بشیر الدین احمد کے فرزند تھے۔
جنوری 1930ء میں انہوں نے دہلی سے اردو کا ایک...
1962-03-23

صوفی غلام مصطفی تبسم
اردو، فارسی اور پنجابی کے نامور شاعر، ادیب، نقاد اور عالم صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ امرتسر اور لاہور سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد وہ لاہور کے تعلیمی اداروں سے بطور استاد وابستہ رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد خانہ فرہنگ ایران...
1965-08-14

سید امتیاز علی تاج
سید امتیاز علی تاج کا شمار اردو کے صف اول کے ادیبوں میں ہوتا ہے اور ان کا ڈرامہ ’’انار کلی‘‘ اردو کے کلاسکس میں گنا جاتا ہے۔
امتیاز علی تاج 13 اکتوبر 1900ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے‘ وہ گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے۔ دور طالب علمی ہی...
1964-08-14

مولانا صلاح الدین احمد
اردو کے نامور ادیب اور ’’ادبی دنیا‘‘ کے مدیر مولانا صلاح الدین احمد 25 مارچ 1902ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا ہی سے انہیں ادبی صحافت کا بڑا اچھا ذوق تھا۔ زمانہ طالب علمی میں انہوں نے ایک وقیع اردو رسالہ ’’خیالستان‘‘ جاری کیا۔...
1960-03-23

ڈاکٹر سید محمد عبداللہ
اردو کے نامور ادیب، محقق اور ماہر تعلیم 5 اپریل 1904ء کو منگلور ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے۔ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے۔ اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل اور اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے مدیر رہے۔ متعدد کتابوں کے مصنف تھے جن میں ادبیات فارسی میں ہندوئوں...
1966-08-14

خواجہ معین الدین
پاکستان کے نامور ڈرامہ نگار خواجہ معین الدین کا تعلق حیدر آباد (دکن) کے ایک زمیندار گھرانے سے تھا جہاں وہ 23 مارچ 1924ء کو پیدا ہوئے۔
خواجہ معین الدین حیدرآباد (دکن) میں تھے تو اکثر ریڈیو دکن سے پروگرام نشر کرتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے زمانہ طالب...
1968-08-14

احمد ندیم قاسمی
اردو کے نامور افسانہ نگار‘ شاعر‘ ناقد‘ کالم نگار‘ محقق‘ مترجم اور صحافی جناب احمد ندیم قاسمی کا اصل نام احمد شاہ تھا اور وہ 20 نومبر 1916ء کو انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے تھے۔ جناب احمد ندیم قاسمی ایک ہمہ جہت ادبی شخصیت تھے۔ ان کی تصانیف کا...
1965-08-14

علامہ عبدالعزیز میمن
عربی زبان و ادب کے عظیم عالم، استاد اور 30 سے زیادہ کتابوں کے مصنف مولانا عبدالعزیز میمن 23 اکتوبر 1888ء کو پڑدھری (راج کوٹ) میں پیدا ہوئے تھے۔ راج کوٹ اور جوناگڑھ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دہلی پہنچے جہاں دیگر علما کے علاوہ ڈپٹی نذیر احمد سے...
1966-08-14

رئیس احمد جعفری
اردو کے نامور صحافی، ادیب، مترجم اور مؤرخ رئیس احمد جعفری 18 نومبر 1908ء کو لکھیم پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ندوۃ العلما، لکھنؤ اورجامعہ ملیہ اسلامیہ سے تعلیم حاصل کی تھی ۔زمانۂ طالب علمی ہی سے ان کے مضامین مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہونے لگے...
1968-08-14

شوکت عثمان
بنگلا زبان کے ایک معروف فکشن رائٹر شوکت عثمان کا اصل نام شیخ عزیز الرحمان تھا۔ 2 جنوری 1917ء کو مغربی بنگال میں ہگلی کے مقام پرپیدا ہوئے۔ کلکتہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ قیام پاکستان کے بعد مشرقی پاکستان میں مقیم ہوئے۔
شوکت عثمان بنگالی زبان کے نامور ادیبوں...
1967-08-14

ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی
اردو کے ممتاز ادیب، مؤرخ اور تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 1903ء میں بٹالہ ضلع گورداس پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں ہماری قومی جدوجہد، اقبال کے آخری دو سال، چند یادیں چند تاثرات، تاریخ اور افسانہ، راہ گزر اور شاخسار کے...
1978-03-23

ابن انشا
اردو کے صف اول کے مزاح نگار اور شاعر ابن انشا کا شمار اردو کے ان مایہ ناز قلم کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نظم و نثر دونوں میدانوں میں اپنے فن کے جھنڈے گاڑے۔ ایک جانب وہ اردو کے ایک بہت اچھے شاعر تھے دوسری جانب وہ مزاح نگاری میں بھی اپنا ثانی نہ رکھتے تھے اور کالم...
1978-08-14

امیر حمزہ خاں شنواری
پشتو کے ممتاز شاعر اور ادیب امیر حمزہ خاں شنواری ستمبر 1907ء میں خوگا خیل، لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پشتو زبان کی ہر صنف میں کام کیا اور لاتعداد نثری اور شعری کتب یادگار چھوڑیں۔ ان کی نثری کتب میں تجلیات محمدیہ، وجود و شہود، جبر و اختیار، انسان...
1979-08-14

اشفاق احمد
اردو اور پنجابی کے نامور ادیب، افسانہ و ڈرامہ نگار، دانشور، براڈ کاسٹر اور صوفی اشفاق احمد22 اگست 1925ء کومکتسر ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے دیال سنگھ کالج اور اورینٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ داستان گو اور لیل و نہار نامی رسالوں...
1979-08-14

ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ
پاکستان کے معروف ماہر تعلیم اور متعدد کتابوں کے مصنف ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ ایک روایت کے مطابق 16 دسمبر 1917ء کو اور دوسری روایت کے مطابق مارچ 1919 میں گوٹھ جعفر خان لغاری ضلع سانگھڑ میں پیدا ہوئے تھے۔ کراچی، جوناگڑھ اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی۔ کولمبیا...
1982-08-14

عطا شاد
اردو اور بلوچی کے ممتاز شاعر اور ادیب عطا شاد 13 نومبر 1939ء کو سنگانی سرکیچ، مکران میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام محمد اسحاق تھا- 1962ء میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ پہلے ریڈیو پاکستان سے اور پھر 1969ء میں بلوچستان کے محکمہ تعلقات عامہ سے بطور افسر...
1981-08-14

میرزا ادیب
اردو کے نامور افسانہ و ڈرامہ نگار، نقاد اور ادبی جریدے ’’ادب لطیف‘‘ کے سابق مدیر میرزا ادیب کا اصل نام دلاور علی تھا اور وہ 4 اپریل 1914ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور سے گریجویشن کیا، ابتدا میں شاعری کو ذریعہ اظہار...
1979-08-14

حکیم محمد یوسف حسن
اردو کے عہد ساز جریدے ’’نیرنگ خیال‘‘ کے بانی و مدیر حکیم محمد یوسف حسن 3 جون 1892ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے، وہ طبیب بھی تھے اور اردو کے ادیب اور مترجم بھی مگر ان کی وجہ شہرت ان کا جاری کردہ ادبی جریدہ ’’نیرنگ خیال‘‘ ہے جس نے نصف صدی تک...
1984-08-14

رئیس امروہوی
اُردو کے نامور شاعر اور ادیب رئیس امروہوی کا اصل نام سید محمد مہدی تھا اور وہ 12 ستمبر 1914ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد علامہ سید شفیق حسن ایلیا بھی ایک خوش گو شاعر اور عالم انسان تھے۔ رئیس امروہوی کی عملی زندگی کا آغاز صحافت سے ہوا۔ قیام پاکستان سے قبل...
1984-08-14

سمندر خاں سمندر
پشتو کے بزرگ ادیب، شاعر، محقق اور مترجم سمندر خاں سمندر یکم جنوری 1901ء کو بدرشی، نوشہرہ کینٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں ژور سمندر، دادب منارہ، میرمنے، دبلال ہانگ، کاروان روان دے، لیت ولار ، خوگہ شپیلئی، پختنے، قافیہ، دایلم سوکہ، دقرآن ژڑا اور بلے...
1984-08-14

سید ضمیر جعفری
اردو کے نامور شاعر، ادیب اور مترجم سید ضمیر جعفری کا اصل نام سید ضمیر حسین تھا اور وہ یکم جنوری 1916ء کو چک عبدالخالق ضلع جہلم میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول جہلم اور اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیمی مدارج طے کرنے کے بعد صحافت کے شعبے سے عملی زندگی...
1986-08-14

فیض بخشا پوری
اردو، فارسی، سندھی اور بلوچی کے ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی فیض بخشا پوری کا پورا نام فیض اللہ خان ڈومکی تھا اور وہ 1922ء میں بخشا پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے شعری مجموعے شعلۂ عشق اور خمخانۂ فیض کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات...
1986-08-14

انتظار حسین
اردو کے ایک بڑے افسانہ نگار جناب انتظار حسین 7 دسمبر 1923ء کو میرٹھ ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے۔ میرٹھ کالج سے بی اے کیا اورقیام پاکستان کے بعد لاہور میں قیام پذیر ہوئے جہاں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کرنے کے بعدوہ صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔
انتظار حسین کا...
1986-08-14

نصراللہ خان
پاکستان کے مشہور صحافی، کالم نگار اور ڈرامہ نگار نصر اللہ خان 11 نومبر 1920ء کو جاورہ، مالوہ کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ 1949ء سے 1953ء کے دوران انہوں نے ریڈیو پاکستان کراچی میں پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دیں بعدازاں روزنامہ انقلاب لاہور، روزنامہ حریت کراچی اور...
1986-08-14

ریاض بٹالوی
پاکستان کے مشہور صحافی ریاض بٹالوی کا اصل نام ریاض الحسن تھا اور وہ 5 فروری 1937ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے تھے۔ روزنامہ مشرق اور کوہستان سے وابستہ رہے۔ وہ پاکستان کے مشہور فیچر رائٹرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے فیچرز کو پاکستان ٹیلی وژن نے ڈرامائی تشکیل...
1987-08-14

امجد اسلام امجد
اردو کے شاعر، ڈرامہ نگار، کالم نگار اور نقاد امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ تدریس کے پیشے اورکئی اداروں کے انتظامی عہدوں سے منسلک رہے جن میں پنجاب آرٹس کونسل، اردو سائنس بورڈ اور چلڈرن کمپلیکس شامل ہیں۔...