Nasarullah Khan
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ نصراللہ خان

 نصراللہ خان

پاکستان کے مشہور صحافی، کالم نگار اور ڈرامہ نگار نصر اللہ خان 11 نومبر 1920ء کو جاورہ، مالوہ کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ 1949ء سے 1953ء کے دوران انہوں نے ریڈیو پاکستان کراچی میں پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دیں بعدازاں روزنامہ انقلاب لاہور، روزنامہ حریت کراچی اور روزنامہ جنگ کراچی سے وابستہ رہے جہاں ان کا کالم آداب عرض قارئین کے حلقے میں بڑے ذوق و شوق سے پڑھا جاتا تھا۔ نصر اللہ خان کی تصانیف میں کالموں کا مجموعہ بات سے بات، ڈرامہ لائٹ ہائوس کے محافظ، خاکوں کا مجموعہ کیا قافلہ جاتا ہے اور غیر مطبوعہ سوانح عمری اک شخص مجھی سا تھا شامل ہیں۔
نصراللہ خان25 فروری 2002ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔انہیں حکومت پاکستان نے14اگست 1986ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔

UP