Dr. Syed Muhammad Abdullah
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر سید محمد عبداللہ

ڈاکٹر سید محمد عبداللہ

اردو کے نامور ادیب، محقق اور ماہر تعلیم 5 اپریل 1904ء کو منگلور ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے۔ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے۔ اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل اور اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے مدیر رہے۔ متعدد کتابوں کے مصنف تھے جن میں ادبیات فارسی میں ہندوئوں کا حصہ، شعرائے اردو کے تذکرے اور تذکرہ نگاری کا فن اور وجہی سے عبدالحق تک کے نام سر فہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے 23 مارچ 1960ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور بعد ازاں ہلال امتیاز کے اعزازات عطا کیے۔ 14 اگست 1986ء کو وفات پائی۔

 
UP