Dr. Ashiq Hussain Batalvi
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی

ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی

 اردو کے ممتاز ادیب، مؤرخ اور تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 1903ء میں بٹالہ ضلع گورداس پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں ہماری قومی جدوجہد، اقبال کے آخری دو سال، چند یادیں چند تاثرات، تاریخ اور افسانہ، راہ گزر اور شاخسار کے نام شامل ہیں۔ 1967ء میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 17 جولائی 1989ء کولندن میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں ماڈل ٹائون کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

 
UP