Faiz Bakhshapuri
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ فیض بخشا پوری

 فیض بخشا پوری

اردو، فارسی، سندھی اور بلوچی کے ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی فیض بخشا پوری کا پورا نام فیض اللہ خان ڈومکی تھا اور وہ 1922ء میں بخشا پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے شعری مجموعے شعلۂ عشق اور خمخانۂ فیض کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14اگست 1986ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ ’’غالب سندھ‘‘ کے نام سے بھی معروف تھے۔ یہ خطاب انہیں ان کے مداحین نے عطا کیا تھا۔فیض بخشا پوری 14مئی 1992ء کو وفات پاگئے اور بخشا پور تحصیل کشمور ضلع جیکب آباد میں آسودۂ خاک ہوئے۔

UP