PAINTERS OF PAKISTAN SHAKIR ALI
محکمہ ڈاک کی پینٹرز آف پاکستان سیریز کا آغاز

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

19 اپریل 1990ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم مصوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا جس کا نام پینٹرز آف پاکستان سیریز رکھا گیا۔ اس سلسلے کے پہلے ڈاک ٹکٹ شاکر علی کی یاد میں جاری کیا گیاجس پر شاکر علی کا خوب صورت پورٹریٹ اور ان کی خطاطی کا ایک نمونہ شائع کیا گیا تھا۔ ایک روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں PAINTERS OF PAKISTAN اور SHAKIR ALI (1916 - 1975) PIONEER OF MODREN ART MOVEMENT IN PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔

UP